ٹی 20 ورلڈ کپ: وارم اپ میچز کا سلسلہ آج سے شروع

T20 World Cup

T20 World Cup

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں 16 مارچ سے شروع ہونے والے پانچویں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔

ڈھاکہ کے شہر فتح اللہ میں میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم وارم اپ میچ کے لیے یو اے ای کے خلاف آج میدان میں اترے گی۔ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

آئرلینڈ کی ٹیم اسی میدان میں شام ساڑھے چھ بجے نیپال کے مد مقابل ہو گی۔ چٹا گانگ میں پہلا مقابلہ افغانستان اور ہالینڈ کے درمیان ہو گا۔ دوسرا میچ زمبابوے اور ہانگ کانگ کے درمیان طے ہے۔