کراچی: ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام قائد تحریک محترم الطاف حسین کی طالبنائزیشن کے خلاف حق پرست موقف تسلیم کئے جانے اور 21ویں ترمیم کی متفقہ منظوری پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف تجارتی مراکز میں تاجروں اور عوام میں مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ طالبنائزیشن کے خلاف سیاسی جماعتوں اور قوم کا متحد ہونا قائد تحریک محترم الطاف حسین کی حق پرستانہ موقف کی تسلیم ہے۔ن
انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد نے جن خطرات سے 10سال پہلے آگاہ کیا تھا آج پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور قوم اس کی تائید کررہی ہیں اگر قائد تحریک الطاف حسین کی طالبنائزیشن سے آگاہی پر ٹھوس حکمت عملی کے ذریعے ایکشن لیا جاتا تو سانحہ پشاور سمیت کئی سانحات سے بچاجاسکتا تھا اس موقع پر تاجر تنظیموں ،تاجر برادیوں اور عوام نے طالبنائزیشن اور دہشت گردی کے خلاف جراتمندانہ موقف پر خراج تحسین پیش کیا۔