کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) حیدرآباد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ 210 افراد کو محدود کردیا گیا جس میں ایک چینی شہری بھی شامل ہے جس کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔
ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنےوالے 210 افراد قاسم آباد کی مسجد میں رہائش پزیر ہیں جن میں وزٹ ویزے پر آیا چینی شہری بھی شامل ہے اور اُس نے بھی روائیونڈ اجتماع میں شرکت کی تھی۔
پولیس افسر کے مطابق چینی شہری کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد تمام افراد کو مسجد میں میں رہنے کا پابند کیا گیاہے، جماعت میں شامل تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔
خیال ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 1373 کیسز سامنے آ چکے ہیں جس میں سے 11 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔