کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے تبلیغی جماعت کراچی کے امیر حافظ عبدالرشید سورتی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ حافظ عبدالرشید سورتی نیک باکردار اور قائدانہ صلاحیتوں کے مالک تھے۔
ایسی ہستیاں اللہ کی دین ہوتی ہیں جن کا خلا صدیوں پر نہیں ہوتا، اللہ حافظ صاحب کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے پسماندگان اور لاکھوں کی تعداد میں متعقدین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ منگل کو تبلیغی جماعت کراچی کے امیر حافظ عبدالرشید سورتی لاہور میں انتقال کرگئے ان کو تدفین کیلئے کراچی لایا گیا،نماز جنازہ تبلیغی مرکز کراچی میں ادا ،جس میں میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم سمیت شہر بھر کے جید علماء کرام اور سینکڑوں طلبہ اور ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس شریک ، مرحوم کے انتقال پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے لواحقین ومتعقدین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
مفتی محمدنعیم نے کہاکہ حافظ عبدالرشید سورتی سندھ کے دعوت وتبلیغی کے ذمہ دار اور غیر متنازعہ شخصیت کے حامل تھے ،وہ اس ذمہ داری پر دس سال تک رہے اور تاحیات تبلیغی احباب ان پر اعتماد کرتے رہے جوان کی صلاحیتوں اور اخلاص وللہیت کا ثبوت ہے۔مرحوم تبلیغی جماعت کے پرانے احباب میں سے تھے اور وہ وقت کے معروف اہل طریقت علماء مولانا عبدالقادر رائے پوری ، مولانا عبدالعزیز رائے پوری ،شیخ الحدیث مولانامحمد زکریا کاندھلوی ور مولانامحمد یوسف کاندھلوی کی صحبت میں رہے ان سے براہ راست استفادہ کیا۔
مرحوم ابتدائی جوانی ہی سے تبلیغی کام میں لگے اور گزشتہ دس سالوں سے تبلیغی جماعت کراچی کے امیر تھے ، مرحوم انتہائی ہنس مکھ ، خوش مزاج، اکابرکی نشانی،اتبا ع سنت وشریعت کا جیتاجاگتا نمونہ ا ورسلاف کی تبلیغی روایات کے امین تھے ،مفتی محمد نعیم نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے،ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے، ان کے درجات کو بلند فرمائے،ان کے پسماندگان ،شاگردوں اور متعلقین کوصبر جمیل عطاء فرمائے اور ان کے بعد آنے والے فتنوں سے اس امت کو محفوظ رکھے۔