تبو سلمان خان کی بڑی بہن کے روپ میں

Tabu

Tabu

بالی ووڈ(جیوڈیسک) کی مایہ ناز اداکارہ تبو اب سلمان خان کی بڑی بہن کے روپ میں نظر آئیں گی۔

سلمان اور تبو بہن بھائی کا یہ کردار اپنی آنے والی نئی فلم مینٹل میں اداکریں گے۔ ذرائع کے مطابق اکتالیس سالہ تبونے بھی اس کر دار اور فلم میں کام کر نے کیلئے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔

سلمان خان کی یہ فلم تلگو فلماسٹالین کا ری میک ہے جس کا اس سے قبل ٹائٹل رادھے رکھا گیا تھا۔یہ فلم سلمان خان کے بھائی سہیل خان ہی ڈائیریکٹ کریں گے۔اس سے قبل سلمان خان اور تبو فلم ہم سب ساتھ ہیں،بیوی نمبر ون اور جیت میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔