تافتان : زائرین کے دو ہوٹلوں پرمسلح افراد کا حملہ، دو افراد ہلاک

Taftan

Taftan

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے سیکریٹری داخلہ اکبر درانی نے کہا ہے کہ تفتان میں 2 ہوٹلوں پرمسلح افرادنےحملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔

صوبائی سیکریٹری داخلہ نے مزید کہا کہ مسلح افراد نے دستی بم پھینکےاور فائرنگ بھی کی ،انھوں نے بتایا کہ ہوٹلوں میں ایران سےآنے والے زائرین ٹھہرے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، مزید کارروائی جاری ہے۔