کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، دوسری طرف بلدیہ اتحاد ٹان میں رینجرز کا ٹاگٹڈ آپریشن جاری ہے، متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ شہر قائد میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ رک نہ سکا،لیاری کے علاقے آگرہ تاج […]
قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں صدر محمد مرسی کی صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر ان کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرے رات میں بھی جاری ہیں۔ قاہرہ میں اخوان المسلمون کے ہیڈکوارٹر پر پیٹرول بموں سے حملے کیے گئے۔ مختلف پرتشدد واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مصر […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک جبکہ خاتون سمیت 9 افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ سرجانی ٹاون میں فائرنگ کر کے مذہبی جماعت کے کارکن عاطف کو قتل کردیا گیا۔ نیو کراچی بلال کالونی میں فائرنگ کر کے ایک شخص آصف کو ہلاک کردیا گیا۔ محمود […]
پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 17 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔ فرنٹیئر کور کی تین گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹانک کی جانب رواں دواں تھا جسے بڈھ بیر تھانے کے […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں کیرانی روڈ پر ہزارہ ٹان میں خود کش حملے میں اٹھائیس افراد شہید اور پچاس زخمی ہو گئے جن میں دس خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ شہر کے ھسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ جعفریہ الائنس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ ہزارہ ٹان میں امام بارگاہ کے […]
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں حالات تیسرے روز بھی کشیدہ ہیں۔ کاکا ہیراور کاہالہ کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کاکا ہیر اور کاہالہ کے مقامات پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچوں […]
سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں تھانہ بمبانوالہ کے علاقے ال پل دربار میں عرس کی تقریب کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ سیالکوٹ میں تھانہ بمبانوالہ کے موضع مترانوالی میں ال پل دربار میں عرس کی تقریب کے دوران دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید دو سے تین روز جاری رہے گا جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ جام پور میں بارش کے باعث دیواریں گرنے سے خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا […]
مصر (جیوڈیسک) مصر میں ہزاروں افراد کا تحریر سکوائر میں دھرنا مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے۔ صدر مرسی کے مخالفین نے آج بڑے مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے۔ قاہرہ مصر میں صدر مرسی کے مخالفین تحریر سکوائر میں خیمہ زن ہیں جبکہ مرسی کے حامی ریلیاں نکال رہے ہیں۔ تحریر سکوائر میں خیمہ […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے کمیٹی کے قیام اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے پر آئندہ ہفتے تک ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے ڈاکٹر عافیہ […]
سربیا (جیوڈیسک) کے دارالحکومت بلغراد میں ہزاروں سربین افراد نے حکومت کی جانب سے یورپی یونین کی رکنیت کے لئے دی گئی درخواست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سرد جنگ دور کے سب سے بڑے یورپی کمیونسٹ ملک کی جانب سے یورپی یونین کی رکنیت کے لئے دی جانے والی درخواست کے خلاف ہزاروں سربین […]
بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ قومی شاہراہ پر حافظ ہٹی کے قریب رحیم یار خان سے آنے والی کار لاہور کی طرف سے جانیوالی اے سی کوچ سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار ڈیرہ نواب صاحب سے […]
دیر بال (جیوڈیسک) ا دیر بالا کے قریب چیئر لفٹ ٹوٹنے سے 5افراد دریائے پنجگوڑہ میں جاگرے۔ 3 کو نکال لیاگیا،2 کی تلاش جاری ہے۔ واڑئی کے نواحی گاوں جانے کیلئے 5 افراد چیئر لفٹ میں بیٹھے کے اچانک چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس سے 5 افراد دریائے پنجگوڑہ میں جاگرے۔ 3 افراد […]
بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور میں مضر صحت قلفی کھانے سے 30 زائد افراد بے ہوش ہو گئے۔ متاثرہ افراد زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ پولیس نے قلفی فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقے ڈیرہ مستی میں جمعے کو گلی میں قلفی فروخت کرنے والے شخص سے بچوں اور بڑوں نے قلفی […]
عراق (جیوڈیسک) میں بم دھماکوں، پر تشدد کارروائیاں اور خودکش حملوں کا سلسلہ جاری ہے تازہ واقعات میں سولہ افرادہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے عراقی حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد کے کیفوں میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں میں کم سے کم 16 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ عراقی حکام کے […]
ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت خراب ہو گئی متاثرین کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقہ سادات کالونی میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد نے گزشتہ رات کو سونے سے قبل دودھ پیا اور […]
ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ نواحی علاقے عمراڈہ میں ایف سی حوالدار حسب اللہ کے مکان کی چھت گرنے سے خاتون دو بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ جبکہ خاندان کے مزید تین افراد زخمی ہو گئے۔ […]
دمشق (جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل نے اطلاع دی ہے کہ ایک دہشت گرد بمبار نے دمشق کے وسط میں واقع عیسائی آبادی کے علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔ لندن میں قائم شامی آبزرویٹری […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقیکھارادر کھجور گلی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے کھجور گلی میں 6 موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے دکانوں اور اسٹاپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں […]
شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں دو مختلف واقعات میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوں نے دو افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ خالد روڈ کا رہائشی جاوید ڈوگر اور اس کا جواں سالہ بیٹا واسع رحمن بینک سے اٹھارہ لاکھ روپے نکلوا کر جا رہے تھے کہ […]
تلہ گنگ : با اثر افراد کی طرف سے جعلی مشروبات کا دھندہ عروج پر، پولیس بااثر افراد کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر۔ وزیر اعلی پنجاب، ڈی آئی جی، ڈی سی او چکوال و ڈی پی او چکوال سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی بااثر افراد کی طرف سے ضلع چکوال […]
خیبر پختونخوا (جیوڈیسک) کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونیوالے ایک سو ستتر افراد کی فہرست پیش کرنے کیلئے پشاور ہائی کورٹ نے آخری مہلت دیدی۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد اور جسٹس اسد اللہ چمکنی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔ جیک برانچ کے بریگیڈیر نوبہار […]
کراچی (جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، خیابان غازی میں بنگلے پر کریکر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گولیمار کے علاقے لیاقت آباد گلبہار چوک کے نزدیک نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکار محمد آصف جاں بحق ہوگیا۔ […]
مانسہرہ (جیوڈیسک) مانسہر میں کار گہری کھائی میں گرنے سے چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ کیوائی کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس سے کار میں سوار چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والے تمام افراد […]