پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ایک بھی ایم پی اے پارٹی پالیسی کے خلاف نہیں جائیگا سندھ میں بلدیاتی نظا م کے حوالے سے دو نوں فریقین مل کر سیاسی حل نکالے گے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر مظہرالحق کا […]
پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے رات گئے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیپلز امن کمیٹی کے جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے تھے جس کے بعد پیپلز امن کمیٹی کو آرٹیکل 197 انسداد دہشت گردی ایکٹ […]
کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار سو سے تجاوز کر گئی۔ مزید چوبیس مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کرادئے گئے۔ پنجاب کے بعد صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں ڈینگی نے شدت اختیار کرلی ہے۔ کراچی کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مزید ستائیس افراد کو ڈینگی کے شبے میں […]
حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کا کہنا ہے کہ فنشکل لیگ سے ایک بھی وزارت وآپس لی گئی تو حکومت سندھ کو خدا حافظ کہہ دیں گے۔ یہ بات انہوں نے وزارتوں کے قلمدان واپس لئے جانے سے متعلق اجلاس سے خطاب کے بعد کہی۔
گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری احمد نوازسکھیرا کو فارغ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ طارق آفریدی نئے پی ایس او ہوں گے۔ گورنر ہاوس پنجاب میں سندھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے چیئریٹی شو کیا جا رہا تھا اس دوران اچانک گورنر پنجاب نے ایک آرڈر جاری کیا کہ پرنسپل […]
گزشتہ روز امن اومان کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان اور ایڈیشنل آئی جی سندھ کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ معاملہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔ سعود مرزا نے نہ صرف منظور وسان کے سفارشی عزیزوں کی تعیناتی سے انکار کردیا ہے بلکہ انہوں نے منظور وسان کے […]
وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سیاسی بھرتیاں نہیں کی گئی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کر رہی ہے ۔ بھتہ مافیا اور قبضہ مافیا کے خلاف اسمبلی میں قانون سازی […]
متحدہ قومی موومنٹ کے چار وزرا نے اپنے محکموں کے قلمدانوں واپس سنبھالتے ہوئے کام شروع کر دیا ہے جبکہ دیگر دس وزراء کے محکموں کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا ہے جن چار وزرا نے اپنے محکموں کا قلمدان سنبھالا ہے ان میں صنعت و تجارت کا قلمدان رف صدیقی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا […]
حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد سندھ کے متاثرہ علاقوں کے زمینی رابطے تاحال بحال نہیں ہو سکے ہیں۔ مرکزی شاہراہیں اور لنک روڈز تباہ ہونے کے باعث ٹرانسپورٹرز اور سفر کرنے والے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیلاب میں سانگھڑ کے زمینی راستے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔ […]
یہ خبر نہ صرف سندھ کے لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے بلکہ وفاق سمیت سارے پاکستان اور اِس کے اٹھارہ کروڑ عوام کے لئے بھی باعث مسرت ہے کہ ایم کیوایم کی دوبارہ حکومت میں شمولیت اختیار کرنے سے ملک کی بہت سی نادیدہ ایسی طاقتیں جو حکومت کو گرانے اور اپنا اقتدار حاصل […]
متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت میں وآپسی کا اعلان کر دیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی اور متحدہ کے رہنماں کے درمیان ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے حکومت میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ گورنر ہاوس کراچی میں میڈیا […]
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وسائل تیزی سے ختم ہوتے جارہے ہیں اور بڑی تعداد متاثرین کو خوراک پینے کے صاف پانی اور دواں کی فراہمی رک جانے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ہیومین ٹیرین کو آرڈینیٹر ٹیمو پکالا کے مطابق سیلاب متاثرین کے […]
حکومت سندھ نے کراچی میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی پابندی فوری طور نافذ العمل ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پابندی شہر کی مجموعی سیاسی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی۔ پولیس افسران کو سختی سے ہدایت […]
عاشورہ بم دھماکے کے بعد نذر آتش کی جانے والی املاک پر دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس مشیر عالم اور جسٹس امام بخش بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے عاشورہ بم دھماکے کی آئینی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار […]
کراچی میں مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔ ملزم لاڑکانہ میں دو بھائیوں کے قتل میں ملوث ہے جبکہ وہ قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان اور چوری و ڈکیتی […]
سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن مدد اِیسٹ جاری ہے جس میں پاک بحریہ کی 25زولو بوٹس، بائس او بی ایم کشتیاں اور دو عدد ایمبولینس امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ٹانڈو بھاگو اور جھڈومیں قائم پی این فری میڈیکل کیمپس نے […]
سندھ ہائی کورٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی قتل کے مقدمیمیں ضمانت منظور کرلی ہے۔ آفاق احمد دوہزار چار سے مختلف مقدمات کی وجہ سے جیل میں بند ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے کارکن عتیق الرحمن کے قتل کے الزام میں آفاق احمد کی دس لاکھ روپیکی ضمانت […]
پاک فوج کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں آپریشن لبیک دوئم جاری ہے جس میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بدین، سانگھڑ اور مٹھی کے علاقوں سے کشتیوں کے ذریعے 370 متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ گاڑیوں کے ذریعے 200 متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی عمل میں آئی۔ آئی […]
دادو : اندرون سندھ ایل بی او ڈی اور دیگر سیم نالوں کے شگاف پر نہ ہونے سے مزید کئی علاقے زیر آب آگئے۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے سے وبائی امراض سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔ اندرون سندھ بارش کو رکے دس سے زائد دن گزرنے کے باوجود متاثرہ علاقوں سے پانی نہیں نکالا […]
سپریم کورٹ نے سندھ میں سیلاب کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نیاپنے ریمارکس میں کہا کہ محکمہ آبپاشی کی رپورٹ کو پڑھیں گے بھی نہیں۔ بند تو ڑنے کے ذمہ دار ابھی تک اپنی نو کریوں پر فائز ہیں۔ رپورٹ سندھ حکومت […]
نیشنل ڈزاسٹرمئنجمنٹ اتھارٹی نیکہا ہیکہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیا کی ترسیل میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور ڈائریا کے مرض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان ارشاد بھٹی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس وقت سندھ کے […]
بارہ مئی کیس میں وسیم اختر، سابق وزیر اعلی سندھ غلام ارباب رحیم ، سابق ہوم سیکریٹری غلام محمد محترم، سابق آئی جی غلام نیاز احمد صدیقی و دیگر کو نوٹسس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ درخواست میں12 مئی کو چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر شہریوں کے قتل عام کے ذمہ داروں […]
قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اسی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین […]
جئے سندھ قومی محاذ کے چئرمین بشیر قریشی اور ساتھی بدر خان کو عدالت نے چار روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ بشیر قریشی کو گذشتہ شب ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ بشیر قریشی کے ایک ساتھی شیراز خان کو اسلحہ لائسنس دکھانے پر رہا کردیا گیا۔ […]