کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے مغربی صوبے ہیرات میں طالبان نے افغان فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان مغربی صوبے ہیرات کے ضلع کرک میں طالبان نے بھاری ہتھیاروں سے افغان فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں […]
ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب فرانس سے 12 ارب ڈالر مالیت کا فوجی ساز و سامان خریدے گا، اس سلسلے میں دونوں ممالک میں معاہدے طے پاگئے۔ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب لوراں فابیئس کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن […]
تہران (جیوڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ نے فوجی مراکز کے معائنے اور ایٹمی سائنسدانوں سے انٹرویو پر پابندی کا بل پاس کردیا ہے جس کی رو سے حکومت ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو ملک کی فوجی تنصیبات کے معائنے اور ایٹمی سائنسدانوں سے انٹرویو کی اجازت نہیں دے […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ کے لیے مزید 450 سے زائد فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دے دی۔ امریکی صدر براک اوباما نے عراق میں مزید فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مصروف مقامی […]
صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کی سربراہی میں کارروائی کرنے والے اتحادی طیاروں کی یمنی فوجی ہیڈکوارٹرز پر تازہ بمباری سے کم از کم45 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر فوجی افسر اور جوان شامل ہیں۔ یمن کے میڈیکل ذرائع کے مطابق دارالحکومت صنعا کے وسط میں تحریر رہائشی علاقے […]
گوہاٹی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں مسلح باغیوں کی جانب سے فوجی قافلے پر حملہ میں 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فوجی قافلہ قریبی شہر سے ریاست منی پور کے دارالحکومت امفال کی جانب روانہ تھا اس دوران باغیوں […]
کابل (جیوڈیسک) حکام کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن میں اٹھائیس عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ستائیس باغی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین فوجی اہلکار مارے گئے۔
تیونس (جیوڈیسک) تیونس میں فوجی اہلکار نے اپنے 7 ساتھیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ واقعہ دارالحکومت تیونس میں پیش آیا جہاں فوجی چھاؤنی میں اہلکار نے بیرک میں موجود ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جن میں سے بعض […]
تہران (جیوڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی کو اپنی فوجی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران کے رہبر اعلٰی آیت اﷲ سید علی خامنہ ای نے تہران میں امام حسین یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ اپنی کسی فوجی […]
شام (جیوڈیسک) شام کے تاریخی شہر تدمر میں داعش کے جنگجوؤں اور شامی فورسز میں لڑائی کے دوران 123 فوجی اور 57 شہری ہلاک ہوگئے اور 115 داعش جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔ داعش کے جنگوؤں نے تاریخی شہر تدمر میں حملہ کردیا تھا، جس کے دوران شامی فورسز اور داعش میں شدید جھڑپیں ہوئیں، […]
راولپنڈی (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک نے فوجی افسران و اہلکاروں کے کورٹ مارشل سمیت مختلف امور پر ہائی کورٹ میں دائر فوجی افسران کی 87 پٹیشنیں واپس ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ بھیج دی ہیں۔ لاہور میں ان پٹیشنوں کی سماعت کے لیے بنایا گیا 3 رکنی بینچ بھی توڑ دیا گیا […]
ماسکو (جیوڈیسک) روس نے ایسے ایئرکرافٹز کی تیاری شروع کردی ہے جس کی مدد سے صرف 7 گھنٹوں میں وہ اپنے ہزاروں فوجیوں کو دوسرے ممالک میں تعینات کر سکے گا۔ روس ایسے ہیوی ٹرانسپورٹ ائیر کرافٹ تیار کررہا ہے جو دنیا کے بھاری بھرکم آرمانا ٹینکوں کو اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹس کے […]
میڈرڈ (جیوڈیسک) تباہ ہونے والا طیارہ حال ہی میں خریدا گیا تھا۔ آج اس کی پہلی آزمائشی پرواز تھی کہ اچانک فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ ہسپانوی وزیر اعظم نے جہاز پر سوار دس افراد کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ جائے حادثہ پر جہازکا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔ […]
اسلام آباد: قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے ہی 9/11واقعہ کے بعد امریکہ کی ایک کال پر انھیں پاکستان کے اندر فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے ڈالی اور انھوں نے پاکستانی سرز مین سے ہمسایہ برادر اسلامی ملک افغانستان پر 76ہزارحملے کیے افغانستان پر […]
ڈاکار (جیوڈیسک) افریقی ملک سینیگال نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے عرب اتحاد کی مدد کے لیے اپنے فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے سینیگال کے صدر نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا جس میں سعودی […]
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں باغیوں کی فائرنگ سے 8 فوجی ہلاک ہو گئے جن کا تعلق آسام رائفلز سے بتایا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں میانمار کی سرحد کے قریب باغیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس […]
ہنگو / بخارسٹ (جیوڈیسک) افغانستان میں جھڑپوں کے نتیجے میں 23 افغان فوجی اور 10 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے، کار بم دھماکے میں رومانیہ کے 4 فوجی بھی زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ خوست کے سرحدی علاقے بابرک چیک پوسٹ کے مقام پر افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں […]
ریاض / عدن (جیوڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کی سرحدی چیک پوسٹوں پر حملوں میں 3 فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں حوثی باغی مارے گئے۔ سعودی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے سرحدی پوسٹوں اور کنٹرول پوائنٹس پر حملہ کیا جسے […]
پشاور (جیوڈیسک) فوجی دستے خیبرپختونخواہ میں بارش سے متاثروں علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ موبائل ہسپتال اور پیرا میڈیکل سٹاف کی سہولت بھی موجود ہے۔ بحریہ ٹاؤن کی طرف سے بریگیڈیئر (ر) طاہر کی سربراہی میں امدادی ٹیمیں کاموں میں حصہ لیں گی۔ بحریہ ٹاؤن کی امدادی […]
نیو دہلی (جیوڈیسک) چینی صدر شی چن پنگ کی پاکستان آمد پر بھارت جل بھن گیا۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنا تجزیہ کچھ یوں پیش کیا۔ چین اور پاکستان نے بھارت کے ساتھ باہمی نفرت، آپسی، سیاسی اور فوجی تعلقات کو طویل عرصے سے برقرار رکھا ہوا ہے۔ اکنامک ٹائمز نے لکھا کہ پاکستان اور […]
بغداد (جیوڈیسک) عراق کے سابق صدر صدام حسین کے وفادار فوجی جنرل سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک۔ سابق عراقی صدر صدام حسین کے وفادارترین اشخاص میں شامل سابق فوجی جنرل عزت الدوری صوبہ صلاح الدین میں فورسزکی کارروائی کے دوران ہلاک ہو گئے۔ عزت الدوری کو موجودہ حکومت کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے […]
ریاض (جیوڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران براہ راست فائرنگ کے مظاہرے کے دوران گولی لگنے سے ایک فوجی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی علاقے ’’الباحہ‘‘ میں جاری پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق ’’الصمام 5‘‘ […]
راولپنڈی (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے قرار دیا کہ فوجی اہلکاروں کیخلاف مجاز اتھارٹی کے ایسے تمام فیصلوں اور اقدامات جن میں آئین کے آرٹیکل 10 اے میں دیے گئے آئینی و قانونی تقاضے پورے نہ کیے گئے ہوں کیخلاف ہائیکورٹ درخواستوں کی سماعت کرسکتی ہے۔ جسٹس چوہدری جہانگیر اور جسٹس مسعود عابد نقوی […]
راولپنڈی (جیوڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کے مطابق سعودی شہر طائف میں جاری ہیں جو کہ معمول کا حصہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے […]