گھوٹکی (جیوڈیسک) وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران شدت پسندوں سے لڑائی میں شہید ہونے والے گھوٹکی کے رہائشی حوالدار محمد سلطان کولاچی کی تدفین اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ گھوٹکی کے آبائی قبرستان میں کی گئی۔ شہید فوجی حوالدار محمد سلطان کولاچی کی نماز جنازہ میں لیفٹیننٹ کرنل قاسم، کیپٹن خرم، کیپٹن […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن راب وٹمین کا کہنا ہے کہ ہم نے عراق میں مستحکم حکومت قائم کئے بغیر ملک چھوڑ کر غلطی کی تھی لیکن افغانستان میں ایسی کوئی غلطی نہیں دہرائیں گے جس سے مقامی حکومت حالات کنٹرول کرنے کی اہلیت کھو بیٹھے اور دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا […]
روس (جیوڈیسک) نیٹو کے سینیئر ترین فوجی کمانڈر کے مطابق رواں ہفتے روس کے فوجیوں کو جنگی ساز وسامان کے ساتھ یوکرین میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ نیٹو کے کمانڈر جنرل فلپ بریڈلوو نے بلغاریہ کے دورے کے موقعے پر روسی فوجیوں کی یوکرین میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ […]
سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد انتخابات سے قبل بھارتی حکومت نے مزید 38 ہزارسے زائد فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیراور بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں انتخابات کے لیے 51 ہزار […]
سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے نستہ چھن گلی کے نزدیک ایک برفانی تودہ گرنے سے بھارتی فوجی افسر سمیت تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوجی پارٹی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران ایک برفانی تودہ ان پر آ گرا۔
کشمیر (جیوڈیسک) بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گئے ہیں۔ سرینگر اور بڈگام کے بیشتر علاقوں میں کرفیو اور سخت سکیورٹی پابندیوں کے باوجود ہزاروں لوگوں نے منگل کی صبح 21 سالہ معراج الدین اور 13 سالہ برہان فیصل […]
ٹورنٹو (جیوڈیسک) چوبیس سالہ کارپورل نیتھن سیریلو کی آخری رسومات ہیملٹن کے گرجا میں ادا کی گئیں۔ سیکڑوں لوگوں نے گرجا گھر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم سٹیفن ہارپر نے کارپورل سیریلو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا۔ کہ انکا نام ان بہادروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے […]
لندن (جیوڈیسک) کینیڈا میں دہشت گرد حملوں کے بعد برطانیہ میں سیاحتی مقامات پر فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت برطانیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کینیڈا میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کیا گیا ہے۔ حکومت نے لندن کے اہم سیاحتی مقام’ہارس […]
چنیوٹ: جھنگ روڈ پر جنڈولا کے قریب فوجی ٹرک الٹ گیا۔ حادث میں 1جوان جاں بحق،14 زخمی۔ پاک فوج کے جوان محرم الحرام کی ڈیوٹی کیلیے جھنگ جارہے تھے، ریسکیو زرائع۔
بیروت (جیوڈیسک) لبنانی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران شام اور عراق میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ (داعش) کے ایک بھرتی کنندہ کو گرفتار کر لیا ہے، اس کے بارے میں شُبہ ہے کہ اس نے ایک یرغمال لبنانی فوجی کا سرقلم کیا تھا۔ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ […]
اوٹاوا میں کینیڈا کی پارلیمنٹ کے قریب فائرنگ، ایک فوجی زخمی، فائرنگ کینیڈا کے دارالحکومت میں جنگ کی یادگار کے قریب ہوئی، مسلح شخص کے گھسنے کی اطلاع پر کینیڈین پارلیمنٹ بند کر دی گئی، غیر ملکی خبر ایجنسی۔
گلگت (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور شمالی وزیرستان میں آخری دہشت کے خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ گلگت میں قراقرم یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ گلگت کے […]
کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت میں فوجی قافلے پر طالبان کے ریموٹ کنٹرول حملے میں 6 اہلکار ہلاک اور 6 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل آرمی کی بسیں فوجیوں کو لے کر جا رہی تھیں کہ کابل کے […]
کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت میں فوجی قافلے پر طالبان کے ریموٹ کنٹرول حملے میں 6 اہلکار ہلاک اور 6 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان نیشنل آرمی کی بس فوجیوں کو لے کر جا رہی […]
قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے جزیرہ نما صحرائے سینا میں روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے 7 مصری فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے۔ کہ بم دھماکا سینا کے شورش زدہ مشرقی علاقے میں فوجی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے […]
بغداد (جیوڈیسک) شام میں داعش جنگجو لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیت حاصل کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق داعش جنگجوؤں نے گزشتہ برس تکریت اور اس کے مضافات پر قبضہ کر لیا تھا، اب عراقی فوج نے تکریت کا قبضہ چھڑانے کے لئے داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ صوبہ صلاح الدین کے […]
سیول (جیوڈیسک) شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی سطح کے مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہو گئے ہیں۔ سیول کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے۔ کہ دونوں کو ریائی ممالک کے درمیان ہونے والے فوجی مذاکرات میں کوئی ایک معاہدہ بھی طے نہیں پا سکا نہ ہی […]
راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق مبصر گروپ نے ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ، چپراڑ اور پوکھلیاں سیکٹرز کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے جانی و مالی نقصانات کے شواہد اکٹھے کئے اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مبصر گروپ نے سی ایم […]
کابل (جیوڈیسک) افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن اورامریکی ڈرون حملے میں سینئر طالبان کمانڈر سمیت 76 جنگجو ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ 4 کو گرفتار کرلیاگیا،ادھر طالبان کے حملوں میں 5 افغان فوجی مارے گئے ۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا […]
قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے ساحلی شہر سکندریہ میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے پر اخوان المسلمون کے حامی 40 طلبا کو گرفتار کر لیا گیا۔ سینکڑوں طلبا نے نئے تعلیمی سال کی تدریسی سرگرمیوں سے قبل جامعات کا بائیکاٹ کیا اور حکومت کے خلاف جلوس نکالے۔
راولپنڈی (جیوڈیسک) اقوام متحدہ امن مشن میں شامل پاکستانی فوجی فہد افتخار بینگوئی میں شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ رات وسطی افریقی ری پبلک بینگوئی میں امن مشن پر حملہ کیا گیا۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ عالمی امن کے لیے اب تک 141پاکستانی اپنی جانیں قربان […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ وہ مغربی افریقہ میں ایبولا کی بیماری سے نبرد آزما ممالک کی مدد کے لئے چار ہزار فوجی تعینات کر سکتا ہے۔ اس سے قبل مغربی افریقی ممالک کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ امریکہ اپنے تین ہزار فوجی تعینات کرے، تاکہ ایبولا […]
طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے دارالحکومت بن غازی میں دھماکے اور فائرنگ سے 36 فوجی ہلاک اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ بن غازی ایئر پورٹ کے گردو نواح میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ جمعرات کو 3 کار بم دھماکوں میں 36 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ مختلف جھڑپوں […]