کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں مسلسل دوسرے روز فوجیوں کی بس پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے دارالحکومت کابل میں فوجیوں کی بس کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر […]
مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں حج کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ سعودی فوج نے مکہ مکرمہ میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔مکہ مکرمہ میں کی گئی سیکیورٹی مشقوں میں فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے حصہ لیا۔ سعوی عرب کے وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے مشقوں اور پریڈ کا معائنہ […]
نیویارک (جیوڈیسک) تین افغان فوجی غیر قانونی طور پر کینیڈا جانے کی کوشش میں امریکا کینیڈا بارڈر پر پکڑے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تین افغان فوجی اہلکار، جو امریکی ریاست “میساچوسٹس” کے ایک فوجی اڈے پر تربیتی مشق کے دوران لاپتا ہو گئے تھے۔ اُنھیں اُس وقت حراست میں لیا گیا جب […]
قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کا فوجی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہونے سے 6 فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوج سے جاری کیے جانیوالے بیان کے مطابق طیارہ قاہرہ سے 100 کلومیٹر دور کوم ایشم کے علاقے میں ہونیوالی مشقوں میں شرکت کیلیے فوجیوں کولے کر جارہا تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہو […]
بھارتی ریاست راجھستان کے سرحدی علاقے باڑ میرفائرنگ رینج میں بی ایس ایف افسران کی طرف سے بی جے پی لیڈر کے بیٹے کی ٹریننگ کروانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں فوج کے پاس اسلحہ و گولہ بارود کی کمی […]
نیو یارک (جیوڈیسک) نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی شہری رضوان چودھری اور اس کی اہلیہ شبانہ پر سابق امریکی فوجی نے حملہ کر دیا۔ ملزم لائنہ نے دونوں کو شدید تشدد کانشانہ بنایا۔ اور ان کے دوسال کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی بھی کی۔ ملزم نے دونوں کو دہشت گرد قرار دیتے […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جاری شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سندھ بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت ’’یوم سوگ‘‘ منایا گیا اور نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کھارادر کراچی میں کیا گیا۔ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں […]
حریت کانفرنس (گ) مقبوضہ کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی نے انسانی ہمدردی کے تحت سیلاب متاثرہ کشمیری عوام کیلئے امدادکی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی فوج صرف سیلاب میں پھنسے ہوئے بھارتی فوجیوں اور سیاحوں کی مدد کررہی ہے ۔ عام کشمیری فوج اور این ڈی آر ایف کی امدادی سرگرمیوں […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) حکمران پاکستان مسلم لیگ نواز اسلام آباد میں جاری احتجاج سے اٹھنے والی لہروں پر قابو پانے کے لیے فوجی حکام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتی نظر آرہی ہے۔ پاک فوج کے ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ(ایم ایل اینڈ سی) کے محکمے کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مظہر سلیم خان، جنھیں […]
طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کا فوجی جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ لیبیا کے مغربی شہر تبروک میں پیش آیا۔ لیبیا کے سیکورٹی حکام کے مطابق۔ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، جس وقت حادثہ پیش آیا پائلٹ رافعہ الفراوی نچلی پرواز […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان فوجیوں کے عراق پہنچنے کے بعد وہاں قائم امریکی سفارتی تنصیبات کی حفاظت پر مامور امریکی فوجیوں کی تعداد 820 ہوجائے گی۔ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے۔ کہ صدر اوباما عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف ایک مضبوط علاقائی اتحاد تشکیل […]
ہانگ کانگ (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی فوج کی بکتر بند گاڑیوں پر گنیں نصب تھیں اور انہوں نے شہر کی سڑکوں پر گشت کیا۔ آکوپائی سنٹرل نامی ایک جمہوریت پسند گروپ نے کہا ہے۔ کہ یہ اقدام اس کے حامیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے کیا گیا۔اس گروپ نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون فوجی نے خود کشی کر لی ہے۔ یہ خاتون فوجی پندرہ سال تک عراق میں تعینات رہی تھیں۔ بیس کمانڈر میجر جنرل سٹیفن لائنوس نے بتایا کہ فوجی خاتون کو سر میں گولی مارنے کے فوری بعد ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور دم […]
تل ابیب (جیوڈیسک) نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان تمام مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، جہاں سے حماس کے عسکریت پسند کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے ، جب ایک روز پہلے ہی غزہ میں گیارہ […]
وشاکھا پٹنم (جیوڈیسک) بھارت نے الٹا چور کو توال کو ڈانٹے والی مثال پر عمل کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی دستوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں میڈیا سے بات […]
پشاور (جیوڈیسک) پشاور طیارہ فائرنگ کیس میں ملوث مرکزی ملزم اور کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر شاہد خیبر ایجنسی میں فوجی کارروائیوں کے دوران قریبی رشتہ داروں سمیت ماراگیا۔ ذرائع کے مطابق شدت پسند کماندڑ شاہد کے ساتھ اس کا بھائی اوردیگر دو قریبی رشتہ دار بھی مارےگئے ہیں۔ شاہد اور اس کے رشتہ […]
کیف (جیوڈیسک) یوکرین نے کہا ہے کہ روس کی فوج نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم روس کا کہنا ہے کی یوکرین کی جانب سے لگایا جانے والا الزام سراسر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ یوکرینی فوج کے ترجمان نے نیوز بریفنگ کے […]
کراچی (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے کور کمانڈر کانفرنس کی ایمرجنسی میں طلبی مارچ کرنے والوں کو اسلام آباد کی طرف آنے سے روکنے کے آپریشن کو کوآرڈی نیٹ کرنا تھا۔ اخبار نے لکھا کہ پاکستان کی حکومت اور فوجی قیادت نے دارالحکومت تک مارچ کو روکنے کاعہد (promised)کیا […]
مظفرآباد (جیوڈیسک) مقامی لوگوں اور حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ آزاد کشمیر کے ایک شہری کو ہندوستانی فوجیوں نے گرفتار کرلیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیالیس برس کے کالا خان جو درہ شیر خان کے رہائشی ہیں، اس مقام […]
سیالکوٹ (جیوڈیسک) ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کو پاکستانی سرحد میں داخل ہونے پر سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر سے حراست کر لیا گیا۔ ہندوستانی فوجی کو چناب رینجرز کی جانب سے سرحد کی خلاف وزری کرنے پر حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے کے بعد اسے مزید […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کے لیے آرٹیکل 245 کے نفاذ کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس بھیج دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آرٹیکل 245 […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈوں کی حفاظت کیلئے مزید فوجی بھیجے جائیں گے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے بتایاکہ نیوی کے نیشنل گارڈز کے 170 میرین جلد روانہ کر دیئے جائیں گے تاکہ اڈوں کے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ امریکی فوجی […]