وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں مگر ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایبٹ آباد واقع سے پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔انہوں نے کہا کہ […]
اہل ِ دانش کا یہ خیال ہے کہ دنیا میں ہر انسان کو اپنی ایک چیز سب سے زیادہ عزیر ہوتی ہے اور وہ ہے اُس کی جان مگر بہت کم ہی یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ مٹھی بھر ہی دنیامیں ایسے جنونی قسم کے لوگ گزرے ہیں جن کے نزدیک اپنی جانوں سے […]
خیبر پختو نخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخا ر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہے امریکہ کی جانب سے حالیہ بیانات سے دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر ہوسکتی ہے۔ ایبٹ آباد خیبر پختو نخواہ ہاس میں میڈیا سے گفتگو میں میاں افتخار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں […]
وائٹ ہاوس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، پاکستان اور امریکا کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران وائٹ ہاس کے ترجمان رابرٹ گبز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے متعلق صدارتی ایلچی مارک گراسمین خطے […]
اس ماہ متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی یقینی ہے۔ سری لنکا سے تین ٹیسٹ ،پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مبنی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کو یواے ای روانہ ہوگی۔ کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس […]
اسلام آباد: پاکستان اور امریکہ کے درمیان تناؤ کے تناظر میں خاموش سفارتکاری کے لیے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر آل پارٹیز کانفرنس کے دوسرے ہی دن اچانک نجی دورہ پر برطانیہ روانہ ہوگئیں۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر جمعہ کو برطانیہ روانہ ہو گئیں۔ تاہم ذرائع نے اصرار کیا کہ وہ برطانیہ کے نجی […]
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اب طالبان سے نہیں پاکستان سے مذاکرات کرے گی ۔ یہ بات انہوں نے دارالحکومت کابل میں مذہبی رہنماں کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سابق صدر برہان الدین ربانی کے قتل سے انہیں یقین […]
صدر مملکت آصف علی زداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے قربانیاں دی ہیں، امریکی الزامات سے پاک امریکا تعلقات متاثر ہوئیاور دہشتگردوں کو فائدہ ہوا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شایع ہونے والے مضمون میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ امریکی الزامات سے دہشت گردوں کو فائدہ […]
امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کیساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کا خاتمہ کرے تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حقانی نیٹ ورک کیساتھ تعلق کے متعلق کوئی واضح انٹیلی جنس معلومات نہیں ہے۔ ایک ریڈیو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حقانی نیٹ […]
نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسمیوسن کا کہناہے کہ پاکستان میں شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں پر تشویش ہے . برسلز میں یورپین پالیسی تھنک ٹینک میں خطاب کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری جنرل راسمیوسن نے کہاکہ پاکستان سے اچھے تعلقات مستحکم افغانستان کی ضمانت ہیں۔ شدت پسندوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائی قابل تعریف ہے۔ تاہم […]
امریکی دھمکیوں کے خلاف اور دفاع پاکستان کے لیے ملک بھر میں مذہبی جماعتوں نے ریلیاں نکالیں۔ ریلیوں میں شریک شرکا نے بینرز اورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر پاکستان کے حق میں اور امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ ریلیوں میں شریک شرکا کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں کئے گئے فیصلوں پر […]
اسلام آباد میں نوگھنٹے تک جاری رہنے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایاکہ تمام رہنماں ایک مشترکہ قرارداد کے مسودے پراتفاق کیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا […]
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے اندر سیدہشتگردوں کی مدد روکنا ہوگی۔ دونوں ملکوں میں کئی مشترکہ مفادات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔
امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کہتے ہیں کہ وہ آئی ایس آئی کے بارے میں اپنے بیان کے ایک ایک لفظ پر قائم ہیں۔ آئی ایس آئی کو حقانی نیٹ ورک سے روابط ختم کرنا ہوں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مائیک مولن نے کہا کہ جنرل کیانی حقانی نیٹ ورک […]
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تلاش کیلئے پی سی بی کی کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہورہاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملنے والی درخواستیں میں کوئی نمایاں غیر ملکی نام شامل نہیں ہے۔ انتخاب عالم، ظہیرعباس اور کرنل نوشادعلی پر مبنی کمیٹی درخواستوں کا جائزہ لیکر موزوں امیدواروں کی فہرست بورڈ کو پیش […]
عراق میں صدام حسین حکومت کی معزولی،افغانستان میں طالبان اقتدارکے خاتمے ، اُسامہ بن لادین کی شہادت،پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے اور لیبیا میں قذافی دور زوال کے بعد بھی امریکی خون آشام بھیڑیانئے اور تازہ خون کا متلاشی ہے،اُس کی جارحیت اور سفاکی کی شعلے ابھی سرد نہیں ہوئے،اب اُس کے ظلم […]
اومابا انتظامیہ نے پاکستان پر کڑی تنقید میں کچھ کمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے انسداد دہشت گردی کی مہم میں پاکستان کا مزید تعاون ناگزیر ہے۔امریکہ کے سبک دوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک ملن کی گزشتہ ہفتے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی […]
برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ برطانیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان سے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔لندن میں پاکستان سوسائٹی کی سالانہ تقریب سے خطاب میں انھوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجوں اور مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ برطانیہ مستقبل میں بھی پاکستان سے دیرپا اور قریبی […]
اسلام آباد : سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا کہ افغانستان میں سہ فریقی میکینزم میں پاکستان کا کردار واضح ہے۔ مشاہد حسین سید کہتے ہیں کہ امریکا نے پاکستان کے خلاف کیس تیار کرلیا، اب رائے عامہ ہموار کی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام کتاب کی تقریب رونمائی اور […]
وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستانہ تجارت دونوں ملکوں میں تنازعات کے حل کی کنجی ثابت ہوسکتی ہے۔ ممبئی میں بھارت کے تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب میں مخدوم امین فہیم کا کہنا تھاکہ علاقائی تجارت سے خطے کے ممالک میں خوشحالی آئے گی جنوبی […]
امریکہ کی طرف سے لگائے جانے والے بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات پر پاکستان کی ٹھوس دلائل پر مبنی وضاحتوں اور ظاہری اور پس پردہ سفارتی کوششوں کے باوجود امریکہ کی سیاسی اور فوجی قیادت کے جارحانہ رویے میں کوئی کمی نہیں آئی صدر باراک اوباما کے مشیر اعلی بروس ریڈل نے امریکی میڈیا […]
سابق پاکستان نمبر ون منصور زمان اور فرحان محبوب نے چیف آف آرمی سٹاف اسکواش چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں منصور زمان نے وقار محبوب جبکہ فرحان محبوب نے نے یاسر علی بٹ کو شکست دی،،پہلے […]
افغانستان کے طالبان نیکہا ہے کہ جلال الدین حقانی اور ان کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے۔ پاکستان میں کوئی مراکز نہیں ہیں۔ طالبان کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی الزامات کی مذمت کی گئی ہے بیان میں کہاگیاہے کہ جلال الدین حقانی تمام کارروائیوں میں طالبان قیادت سے ہدایت حاصل کرتے ہیں۔ […]
امریکی رکن کانگریس ٹیڈ پو نے پاکستان کی تمام امداد روکنے کی قراردادایوان نمائندگان میں پیش کردی ہے۔ ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس ٹیڈ پو نے امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد پیش کرنے کے بعد بیان میں کہاکہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان ، امریکا کا بے اعتبار اتحادی […]