کراچی میں ڈیفنس میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر پر خود کش حملے میں ایک بچے سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور چارزخمی ہوگئے۔ دھماکے میں چوہدری اسلم محفوظ رہے دھماکے سے زمین پر چھ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ دھماکہ صبح تقریبا 7 بجکر 30 منٹ پر کیا گیا۔ […]
کراچی میں مزید چودہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔ مختلف اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد چالیس ہوگئی۔ کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جمعے کو مزید اٹھارہ افراد کو ڈینگی کے شبے میں لایا گیا جن میں سے چودہ افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔ گیارہ افراد کو […]
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کا امن مفاد پرستوں نے جان بوجھ کر خراب کیا۔ چند جماعتوں کے سوا سب جماعتیں کراچی کا امن تباہ کررہی ہیں۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بحرانوں کی زد میں […]
وفاقی کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک کے آئینی ادارے دائرے میں رہتے ہوئے اختیارات استعمال کرسکتے ہیں ۔ کراچی کی صورت حال پر متعلقہ اتھارٹی نے بہت حد تک قابو پا لیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بدامنی نوٹس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے […]
عدالت عظمی میں کراچی کے حالات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران منگل کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں حکومت سے یہ تحریری بیان دینے کے لئے کہا ہے کہ وہ مسلح گروپوں کا ساتھ نہیں دے گی اور صرف مظلوموں کے ساتھ […]
سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی ازخود نوٹس کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ چوبیس اگست کو سپریم کورٹ نے کراچی میں بدامنی کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ انتیس اگست کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی پہلی سماعت ہوئی […]
کراچی: سندھ میں بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد تباہی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے، میر پور خاص، نوابشاہ، بدین، سانگھڑ اور دیگر علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، نوابشاہ کے علاقے بوچھیری میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ بارش اور سیلاب کے باعث میرپور […]
کراچی میں بد امنی پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کی سماعت آج بھی جاری ہے۔ حکومتی وکیل بابر اعوان دلائل دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے امن و امان کے قیام کیلئے حکومتی اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ بابر اعوان نے کہا کہ بین […]
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں بدامنی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت جاری ہے ۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں غیرآئینی عمل بند ہونا چاہیے۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ سعود مرزا نے عدالت کو بتایاکہ بھتہ خوری کم ہوگئی ہے ۔ چیف جسٹس نے […]
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران پاک کالونی کے علاقے سے ایک ٹارگٹ کلر سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلر نے چار افراد […]
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں بدامنی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتیں کام کررہی ہیں عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیاجائیگا۔ وفاق کے وکیل بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ناکام ریاست نہیں ہم ایٹمی طاقت ہیں۔ چیف جسٹس نے بابراعوان […]
کراچی کی صورتحال پر از خود نوٹس کی سماعت آج بھی جاری ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ کٹی پہاڑی پر چار دن تک لوگ مرے۔ موجودہ حالات کی ذمہ داری ہم سب پرعائد ہوتی ہے۔ گزشتہ روز از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس افسران ڈرے ہوئے ہیں، […]
کراچی کے جناح اسپتال میں بجلی کی طویل بندش کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج دو بچوں سمیت چارمریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ جناح اسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں انتہائی نگداشت کے وارڈ میں زیر علاج افراد اسوقت مصیبت مین پھنس گئے جب سولہ گھنٹے کی طویل بجلی کی بندش […]
رینجرز نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع الاصف اسکوائرکا محاصرہ کر لیا ہے، کمانڈوز کے ہمراہ سرچ آپریشن جاری ہے ۔ رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر الاصف اسکوائر کا محاصرہ کیا ۔ آپریشن میں رینجرز کے کمانڈوز اور خواتین اہلکاربھی حصہ لے رہی ہیں ۔ رہائشی عمارت میں گھرگھر […]
کراچی میں چند گھنٹوں کے وقفے کے بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے تاہم انتطامیہ تاحال کوئی مناسب حکمت عملی نہیں اپنائی سکی، کئی علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے۔ ڈائریکٹر جنرل میٹ آفس عارف محمود نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان میں ہلکی بارش جاری […]
کراچی: ریلوے کا شیڈول معمول پر نہ آسکا۔ ٹرینیں چھ سے بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ برانچ لائینوں پر سولہ ٹرینوں اور مال گاڑیوں کو منسوخ کردیا گیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں نے ریل ٹریفک کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے اور بارشیں رکنے تک ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ ممکن […]
کراچی: سندھ میں بارش کا سلسلہ وقتی طور پر رک گیا ہے۔ تاہم بارش کے باعث زیریں سندھ کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہے۔ متاثرین امدادی کارروائیوں کے منتظر اور بارش کے پانی کے نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کے منتظر ہیں۔ سانگھڑ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو […]
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں بدامنی کیس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا فیصلہ دیاجائیگا جو بہتر ہو گا۔ فورسزالرٹ ہیں۔ مسئلے کا حل نکال لیا جائیگا۔ فیصلے کے بعد حکومت الرٹ ہو جائیگی۔ انھوں نے کہاکہ انسداد دہشت گردی کے قانون پر عمل نہیں […]
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد ظہیر الاسلام نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں کو امدادی کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ایل بی او ڈی سے ملحقہ دیہات پنگریو اور کھوسکی کا دورہ کیا۔ سیلاب متاثرین کے لئے پاک افواج کی جانب سے لگائے گئے […]
وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ملک میں القاعدہ کے بعض رہنما موجود ہیں۔ یونس الموریطانی کو کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جارہا۔ شہر قائد میں چودہ ہزار ایکڑ زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے جس میں تمام سیاسی جماعتیں ملوث ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے […]
کراچی میں جاری آپریشن کے دوران کراچی کے علاقے ملیر الفلاح میں پولیس نے دوکاروائیوں کے دوران قتل کی واردات میں ملوث اور مفرور ملزمان سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،شرافی گوٹھ پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی۔ملیر الفلاح کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 […]
کراچی میں جاری شدید بارشوں کے باعث کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں مکان کی چھت گرجانے سے 5 افراد زخمی ہوئے، جنھیں طبی امدادکے لئے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بلدیہ ٹاون کے علاقے رشید آباد میں مکان کی چھت ٹوٹ کر گر گئی،جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 5 افرادزخمی ہوگئے، […]
کراچی، میر پور خاص اور حیدرآباد ڈویژن سمیت سندھ بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے بارشوں کے باعث نطام زندگی مفلوج ہو گیا ہے ، سب سے زیادہ بارش میر پور خاص میں 160 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ تین گھنٹے سے کراچی کے مختلف علاقوں ،ٹھٹھہ حیدر آباد اور […]
صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا پڑھے لکھے جاہل ہیں، ان کے لئے اتنا ہی کہوں گا کہ نہ چھیڑ ملنگا نوں۔ وہ پیر کو وزیر اعلی ہاوس کراچی میں امن وامان کے اجلا س کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ […]