دھند کی وجہ سے وارداتیں بڑھیں ملزم پکڑ لیں گے :پولیس

دھند کی وجہ سے وارداتیں بڑھیں ملزم پکڑ لیں گے :پولیس

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے بتایا کہ محلہ نور باوا، محلہ اسلام آباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے پولیس کی ٹیمیں یہاں مختلف اوقات میں گشت کرتی ہیں جس کی وجہ سے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں کم ہوگئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں دھند کے باعث کچھ […]

.....................................................

دہشتگردوں کا خاتمہ، حکومت نے 15 سو رضا کاروں کی خدمات حاصل کر لیں

دہشتگردوں کا خاتمہ، حکومت نے 15 سو رضا کاروں کی خدمات حاصل کر لیں

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے پندرہ سو رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کر لیں، چودھری نثار کہتے ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کے مفاد میں جو کچھ بھی ہے ضرور کریں گے، سزائے موت پر تیزی سے عملدر آمد ہو گا، سینتالیس سزا یافتہ قیدیوں […]

.....................................................

پھانسی کی سزائوں پر تیزی سے عملدرآمد ہوگا: چودھری نثار

پھانسی کی سزائوں پر تیزی سے عملدرآمد ہوگا: چودھری نثار

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 47 قیدیوں کو شارٹ لسٹ کیا جنھیں سزا […]

.....................................................

صدر مملکت ممنون حسین نے 21ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے

صدر مملکت ممنون حسین نے 21ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے 21ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد اب یہ ترامیم آئین کا باضابطہ حصہ بن گئی ہیں۔ آئین کے تحت 21ویں آئینی ترمیم کے منظور شدہ بل کی سمری ایوان صدر کو بھجوائی گئی تھی جس پر صدر مملکت ممنون حسین نے […]

.....................................................

آصف زرداری اثاثہ جات کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

آصف زرداری اثاثہ جات کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صرر آصف علی زرداری اثاثہ جات کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ آصف علی زرداری اثاثہ جات کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے موقع پرآصف علی زرداری کے وکیل […]

.....................................................

ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے 2 رکنی بنچ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کے حکم کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے […]

.....................................................

مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مولانا شبیر عثمانی کی درخواست ضمانت خارج

مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مولانا شبیر عثمانی کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مولانا شبیر عثمانی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر ایڈیشنل پراسیکیوٹڑ نیب اکبر تارڑ نے […]

.....................................................

امریکی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر 12 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے

امریکی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر 12 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری دو روزہ دورے پر 12 جنوری بروز سوموار اسلام آباد پہنچیں گے۔ اپنے دورے میں جان کیری وزیر اعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جان […]

.....................................................

جتنا شرمندہ آج ہوں پہلے نہیں تھا، ضمیر کے خلاف ووٹ دیا: رضا ربانی

جتنا شرمندہ آج ہوں پہلے نہیں تھا، ضمیر کے خلاف ووٹ دیا: رضا ربانی

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی ایکٹ اور آئین میں اکیس ویں ترمیم کی منظوری کے بعد رضا ربانی نے نم آنکھوں کے ساتھ اظہار خیال کیا۔ فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دینے پر شرمندگی کا اعتراف کرتے ہوئے بھی ان کے آنسو واضح دکھائی دیئے۔ رضا ربانی کے خطاب سے ایوان کا ماحول افسردہ ہو […]

.....................................................

وزیر داخلہ نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اجلاس کل طلب کر لیا

وزیر داخلہ نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد (جیوڈیسک) اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ چوہدری نثار کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، نیکٹا کوآردینیٹر سمیت متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت کل ہونے […]

.....................................................

عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے، کور کمیٹی اجلاس کے بعد اہم پریس کانفرنس کرینگے

عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے، کور کمیٹی اجلاس کے بعد اہم پریس کانفرنس کرینگے

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے، کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہفتے کی صبح اسلام آباد سے لندن کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ اپنے مختصر دورے کے بعد عمران خان اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔ […]

.....................................................

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل بحرین جائیں گے

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل بحرین جائیں گے

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل بحرین کا دو روزہ دورہ کریں گے، دورہ چین میں پاکستان اور بحرین کے درمیان توانائی ، افرادی قوت ، دفاع ، تجارت اورسرمایہ کاری پر بات چیت ہو گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ بحرین کےدوران اعلیٰ سطح کا وفد وزیر اعظم نواز […]

.....................................................

آئین میں ترمیم دہشتگردوں کیخلاف ہے کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، خورشید شاہ

آئین میں ترمیم دہشتگردوں کیخلاف ہے کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے، آئین میں ترامیم دہشتگردوں کے خلاف ہے کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کے خلاف نہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات […]

.....................................................

فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے قومی اسمبلی میں 21 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور

فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے قومی اسمبلی میں 21 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ایک گھنٹے کی تاخیر سے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) کے ارکان […]

.....................................................

عمران خان لندن سے اسلام آباد پینچ گئے، پاکستان واپسی پر شادی کی خوشخبری سنانے کا اعلان۔

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک ہو گئی ہے: عمران خان

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک ہو گئی ہے: عمران خان

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم کے خلاف تھی۔ یہ عدالتیں جمہوریت اور آئین کی روح کے منافی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ دھاندلی سے متعلق عدالتی کمیشن کے قیام کے فیصلے کے بعد […]

.....................................................

جن کا دہشتگردی سے تعلق نہیں وہ فوجی عدالتوں سے فکرمند نہ ہوں: چودھری نثار

جن کا دہشتگردی سے تعلق نہیں وہ فوجی عدالتوں سے فکرمند نہ ہوں: چودھری نثار

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں دہشتگردوں کیلئے بنائی جا رہی ہیں، ان میں عام افراد کے ٹرائل نہیں ہونگے۔ ” جن کا دہشتگردی سے تعلق نہیں وہ فوجی عدالتوں سے فکرمند نہ ہوں۔ ملٹری کورٹس کا مقصد یہ […]

.....................................................

اکیسویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کل تک کیلئے موخر، مولانا فضل الرحمٰن ناراض

اکیسویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کل تک کیلئے موخر، مولانا فضل الرحمٰن ناراض

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے اکیسیویں آئینی ترمیم کیلئے بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے جس کی منظوری ایوان سے کل لی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف بھی شریک ہوئے۔ فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیر داخلہ چودھری نثار […]

.....................................................

اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 50 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 50 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقوں بری امام، رتہ ہوتر اور گرد و نواح میں علی الصبح سرچ آپریشن کیا گیا، […]

.....................................................

بہادر شہری نے بے قابو بائیس ویلر ٹریلر روک کر کئی زندگیاں بچا لیں

بہادر شہری نے بے قابو بائیس ویلر ٹریلر روک کر کئی زندگیاں بچا لیں

لاہور (جیوڈیسک) یہ واقعہ موٹر وے پر سالٹ رینج کے قریب پیش آیا۔ بہادر شہری اطہر یاد علی اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد سے لاہور آ رہے تھے کہ موٹر وے پر اچانک خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی۔ اطہر علی یاد یہ منظر دیکھ کر نظر انداز نہ کر سکے۔ وہ اپنی گاڑی روک […]

.....................................................

قومی ایکشن پلان سے مدارس کا نام نکالا جائے: چودھری شجاعت

قومی ایکشن پلان سے مدارس کا نام نکالا جائے: چودھری شجاعت

اسلام آباد (جیوڈیسک) چودھری شجاعت حسین نے وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا حنیف جالندھری کو ٹیلی فون کرکے مدارس کے معاملے پر ساتھ دینے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ چودھری شجاعت حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایکشن پلان اور اخباری اشتہارات سے مدارس کا نام نکالا جائے۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا […]

.....................................................

آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور نہ ہو سکے

آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور نہ ہو سکے

اسلام آباد (جیوڈیسک) بیرسٹر ظفر اللہ کی سربراہی میں حکومتی لیگل ٹیم نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔ لیگل ٹیم نے آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق جے یو آئی ف کے سربراہ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہیں […]

.....................................................

این اے 122 میں جعلی ووٹ نکلنے سے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوگئی، عمران خان

این اے 122 میں جعلی ووٹ نکلنے سے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوگئی، عمران خان

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ہزاروں جعلی ووٹ نکلنے سے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ہمارا اصولی مؤقف ثابت ہوگیا۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ حکومت دھاندلی ثابت ہونے کے […]

.....................................................

بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا اسے اسی کی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا، خواجہ آصف

بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا اسے اسی کی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا اس لئے اسے اسی کی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھ پہلے بھی مسلمانوں کے خون سے رنگے تھے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر […]

.....................................................