غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ تین روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 87 ہو گئی ہے۔ان میں 18 بچے اور آٹھ خواتین شامل ہیں۔ غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی شہری علاقوں پر […]
یروشلیم (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس (یروشلیم) میں مسجد اقصیٰ سے شروع ہونے والا تشدد کا سلسلہ اب غزہ کی پٹی تک پھیل گیا ہے۔ غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے یروشلیم اور اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب راکٹ فائر کیے ہیں۔ اس کے ردعمل میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملہ […]
غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل میں فوجی اہلکاروں نے آرمی بیس کے نزدیک فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجی اڈے کے نزدیک اہلکاروں کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی […]
یروشلم (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ رات یروشلم میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں ایک سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے چوالیس افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ یروشلم میں رمضان کے آغاز سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن گزشتہ رات یہ ہنگامے سے سب سے […]
قاہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) مصر نے فلسطین کے علاقے غزہ کو دنیا سے ملانے والی اہم بری رفح کراسنک دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دی ہے۔ قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے منگل کے روز رفح کراسنگ دو طرفہ آمدو […]
واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ میں قائم امریکی سفیر رچرڈ ملز نے منگل کو کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن فلسطینیوں کی مدد بحال کرنے اور ٹرمپ انتظامیہ کے دورمیں بند کیے گئے فلسطینی سفارتی مشن جلد کھولنا چاہتے ہیں۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی پالیسی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان […]
رام اللہ (اصل میڈیا ڈیسک) فسلطینی صدر محمود عباس سے غربِ اردن کے شہر رام اللہ میں مصر اور اردن کے انٹیلی جنس سربراہوں نے ملاقات کی ہے۔میزبان صدر نے انھیں فلسطینی علاقوں میں 14 سال کے بعد انتخابات منعقد کرانے کے منصوبے سے آگاہ کیا ہے۔ فلسطینی صدر نے جمعہ کو ایک فرمان جاری […]
فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطینی عوام قریب ڈیڑھ عشرے بعد اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئی پارلیمان اور نیا صدر منتخب کریں گے۔ موجودہ فلسطینی صدر محمود عباس نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ مغربی کنارے کے علاقے، غزہ پٹی اور مشرقی یروشلم […]
اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل میں لوگوں کو کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کی مہم زورشور سے جاری ہے اور اس پراس کی خوب مدح سرائی بھی کی جارہی ہے لیکن اس نے ویکسی نیشن کی اس مہم میں اپنے زیر قبضہ غربِ اردن اور غزہ کی پٹی میں آباد فلسطینیوں کو شامل نہیں کیا […]
سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ فلسطینی کاز ایک بنیادی عرب مسئلہ ہے اور سعودی عرب نے شاہ عبدالعزیز کے دور سے اب تک کبھی اس نصب العین کے دفاع میں کسی تردد کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ انھوں نے بدھ […]
فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطینی تنظیموں تحریک فتح اور ‘حماس’ کی قیادت نے مصر کی میزبانی میں ایک ابتدائی مصالحتی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ حماس اور فتح کی قیادت نے مصری حکام کی موجودگی میں مصالحتی معاہدے پر اتفاق کیا۔ دونوں جماعتوں نے مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے اور فلسطین کی دیگر تمام نمائندہ […]
فلسطين (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطين کے کہنہ مشق اور اعلیٰ مذاکرات کار صائب عریقات پینسٹھ برس کی عمر ميں انتقال کر گئے ہيں۔ ان کی وفات پر عالمی اور متعدد اسرائیلی رہنماؤں نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ صائب عریقات کی الفتح پارٹی کی جانب سے ان کی وفات کی تصدیق کر دی […]
مصر (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد مصر کے خصوصی دورے پر قاہرہ پہنچا ہے۔ العربیہ چینل کے ذرائع کے مطابق حماس کے وفد کی آمد کا مقصد مصر کے ساتھ جاری کشیدگی میں کمی اور فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ سوموار کو […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل سے معاہدہ کر کے فلسطینی کاز کو نقصان پہنچایا ہے۔ راولپنڈی میں تحفظ بیت المقدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا […]
اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے ایک فوجی اہلکار کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے گولی ماری گئی […]
ماسکو (اصل میڈیا ڈیسک) روس نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنے منصوبے کے مطابق غربِ اردن کے بعض حصوں کو ضم کیا تو اس سے ایک آزاد اور قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔ روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریہ زخروفا نے […]
اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) عرب اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں اسرائیلی خفیہ ادارے’موساد’ کے چیف یوسی کوھن اور فوج کی سدرن کمان کے سربراہ ھرٹزی ھلیوی کے دورہ قطر کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی موساد کے سربراہ اور جنرل ھلیوی نے دو ہفتے […]
مقبوضہ بیت القدس (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے […]
سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیرِ صدارت اجلاس میں فلسطینی نصب العین کے لیے مملکت کے مؤقف کا اعادہ کیا ہے اور فلسطینی عوام کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی اطلاع کے مطابق شاہ سلمان نے […]
فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطین کے وزیر برائے سماجی امور حسین الشیخ کی سربراہی میں فلسطینی انتظامیہ کے ایک وفد نے اسرائیلی وزیر خزانہ موشے کہلون سے ملاقات کی اور اوسلو معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو اوسلو […]
غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہادِ اسلامی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے راکٹ حملے روکے جائیں ورنہ مزید صدموں کو سہنے کے لیے تیار رہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس […]
غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی فوج نے بدھ کو غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان میں مزید نو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ دو روز میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے۔ […]
غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے جارحانہ فضائی حملوں میں منگل […]
فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) گھر والوں نے رشتہ دینے کے لیے ہاں بھی کر دی تھی لیکن باقاعدہ منگنی سے پہلے ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر کی وجہ سے اکیس سالہ اسراء غريب سے جینے کا حق چھین لیا گیا۔ ایک نوجوان فلسطینی لڑکی کے ‘غیرت کے نام پر ہونے والے قتل‘ […]