پاکستان ملائشیا بزنس فورم آج اٹھائیس فروری سے شروع ہو گا، ایک سو پچاس سے زائد ملائشین، پاکستانی سرمایہ کار کوالا لمپور پہنچ گئے۔ پاکستان ملا ئشیا بزنس اور سرمایہ کاری فورم اٹھائیس فروری دوہزار بارہ سے ملائشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میںشروع ہو رہا ہے جس میں میزبان ملک سے ایک سو بیس سرمایہ کاروں […]
گجرات: کے کے ای اور پئم پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے جبکہ یونان میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بھی حل کیے جائینگے ، ان خیالات کا اظہار یونان سے آئے ہوئے پانچ رکنی وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، وفد کے سربراہ جارج ماروی کوس نے کہا کہ ہماری تنظیم نے ہمیشہ کوشش […]
پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ ڈاکیومنٹری فلم میکر شرمین عبید چنائے نے اپنی شارٹ ڈاکیومنٹری دی سیونگ فیس پر آسکر ایوارڈ حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی کیٹیگری میں کسی فلم کو یہ پہلا آسکر ایوارڈ ملا ہے۔ شرمین عبید چنائے کی فلم کا […]
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ سیریز کس کے نام رہے گی اس کا فیصلہ کل ابوظہبی میں ہو گا۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیٹ پریکٹس کرکے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے آخری میچ […]
پاکستان نے آئی ایم ایف سے دوہزار آٹھ میں لیے جانے والے قرض کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور انتالیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی پہلی قسط جمع کرا دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین کے مطابق سات ارب نوے کروڑ ڈالر کے اسٹینڈ بائی پروگرام کی اقساط کی واپسی شرو […]
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے حکمرانوں کو غریبوں کی پرواہ نہیں۔ عمرکوٹ سمیت ملک کے وسائل کو درست طریقے سے استعمال نہیں کیاجارہاہے۔ عمرکوٹ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی توجہ صرف امیر طبقے پر ہے۔
مسئلہ کشمیر سمیت دوطرفہ مسائل کے حل کیلیے پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ بھارتی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان اور بھارتی وزیراعظم کے ایلچی ستندر لامباہ گزشتہ چند ماہ سے رابطے میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن […]
دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان ایک طویل عرصہ سے خود کو معاشی طور پر ترقی یافتہ بنانے کیلئے وسطی ایشیائی ممالک کے معدنی وسائل اوربحیرہ عرب کے گرم پانیوں تک رسائی کیلئے خاموش جنگ جاری ہے جو کسی وقت عالمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ اس خاموش جنگ میں پاکستان کا کردار […]
پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے گھر کو مسمار کیا جارہا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس عمارت کا پچھتر فیصد حصہ گرا دیا گیا ہے۔اس آپریشن میں صوب خیبر پختون خوا کے شہر ایبٹ آباد میں مقامی انتظامیہ، کنٹونمنٹ بورڈ کی بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور […]
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تلاش کیلئے قائم کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم نے تصدیق کردی ہے کہ ڈیو واٹمور پاکستان ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہونگے۔ وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد محسن خان کو عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا اور انکی زیرنگرانی پاکستان ٹیم کی کار کردگی متاثرکن رہی ہے۔ […]
پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو جیت کے لئے 150رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے یہ اسکور سات وکٹوں کے نقصان پر بنایا تھا۔ اس اسکور میں […]
بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ پاکستان کے پانچ روزہ خفیہ دورے کے بعد وطن واپس چلے گئے۔ انہوں نے کہا وہ فلم انڈسٹری کو سہارا دینے پاکستان آئے۔ شاہ جی نے اپنے دورے کے دوران لاہور کے طلبا کو لیکچر دینے کے علاوہ پاکستان کی ایک فلم کی شوٹنگ میں بھی حصہ لیا […]
اقوام متحدہ میں خواتین کے متعلق پینل میں پاکستان کو رکنیت ملنے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔ ایشین گروپ نے رکنیت کے لئے حمایت کردی۔ سفارتکار کے مطابق ایشین گروپ کی حمایت کے بعد پاکستان دوہزار تیرہ میں چار سال کیلئے خواتین کی ترقی اور انہیں با اختیار بنانے کے متعلق اقوام متحدہ کا ایک […]
امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات لازمی ہیں،یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات اور چیلنجز مشترکہ ہیں تاہم دونوں ممالک […]
پاک فضائیہ کے تین ایف سولہ بلا ک پندہ مڈ لائف اپ گریڈ طیاروں کی پہلی کھیپ ترکی سے پاکستان پہنچ گئی۔ ایف سولہ طیاروں کو مڈلائف اپ گریڈ کیلئے اکتوبر2010 میں معاہدے کے تحت ترکش ایئر اسپیس انڈسٹریز کے حوالے کیا گیا تھا جس کے تحت ستمبر 2014 تک تمام ایف سولہ طیاروں کو […]
چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں جیوڈیشیل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا، ذرائع کے مطابق جوڈیشیل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں ججوں کی خالی آسامیوں کوپر کرنے پرغور کیا جائے گا۔ اجلاس میں جن آٹھ امیدواروں کے نام زیرغورلائے جائیں گے ان میں دوکلا اور دو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ […]
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کو پاکستان نے پہلے میچ میں عمر گل کی شاندار بولنگ کے باعث […]
اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ پاکستان کے فاسٹ بولر اتوار کی صبح وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ محمدعامر پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے لندن سے لاہور واپس آئیں گے۔ محمدعامر کے بھائی نے انکی واپسی کی تصدیق کردی ہے۔ عامر کے ساتھ انکی پاکستانی نژاد وکیل اور دوست کی آمد بھی […]
دبئی : پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ رنز سے شکست دیدی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کا فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔ شعیب ملک 39 اور مصباح الحق 26 رنز بناکرنمایاں رہے۔ مہمان ٹیم […]
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔ لیکن پاکستان کسی بھی امن مذاکرات کی قیادت نہیں کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے اور مسئلے کا سیاسی حل نکالنے پر پاکستان […]
پاکستان اسٹیل جن مالی مشکلات سے دوچار ہے انہیں فوری حل کیا جانا چاہئیے۔ پاکستان اسٹیل کے سینئر افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیداوار انور علی چیمہ کا کہنا تھا کہ ای سی سی سے منظور شدہ گیارہ ارب روپے یکمشت اور فوری جاری ہونے سے پاکستان اسٹیل اپنے پیروں پر کھڑا ہو […]
پاکستان اور عالمی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے،انگلش ٹیم نے پانچ اور پاکستان نے دو میچز جیتے ہیں۔ ون ڈے سیریز میں عمدہ پرفارمنس کے باعث انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ […]
پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتہائی قریبی ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی چار ملکی ایشیاکپ میں قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے شاہد آفریدی کو کپتان مقررکرنے کی منظوری دیدی ہے۔ چارملکی ایشیا کپ بارہ سے بائیس مارچ تک ڈھاکا میں منعقد ہوگا۔ افتتاحی میچ […]
امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کااحترام کرتے ہیں، بلوچستان کے مسئلے پر پاکستان سے سفارتکاری جاری ہے. محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈنے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ کانگریس میں بلوچستان سے متعلق قرار داد اوبامہ حکومت کی ترجمانی نہیں کرتی نہ ہی اس کی حمایت کرتے ہیں ، […]