ترکی : پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک

ترکی : پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے ساحل کے نزدیک پناہ گزینوں کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق شامی مہاجرین سے بھری ہوئی کشتی یونان کے جزیرے لیروس جا رہی تھی جب اسے کھلے سمندر میں یہ حادثہ پیش آیا۔ کشتی پر سوار بیس افراد کو زندہ […]

.....................................................

یونانی جزیرے پر مزید 2500 پناہ گزینوں کی آمد انکے لئے 1.7 ارب یورو مختص کرنے کی تجویز

یونانی جزیرے پر مزید 2500 پناہ گزینوں کی آمد انکے لئے 1.7 ارب یورو مختص کرنے کی تجویز

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین کے رہنماﺅں نے برسلز میں بلوائے گئے ہنگامی اجلاس میں تارکین وطن کی آباد کاری کے لئے مختص کئے جانے والے متنازع کوٹے کی منظوری سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر یورپی یونین کے ایگزیکٹو کمشن نے پناہ گزینوں کیلئے مزید 1.7 ارب یورو مختص کرنے کی تجویز دی […]

.....................................................

عالمی برادری پناہ گزینوں کا بحران حل کرنے کیلئے کردار ادا کرے: اقوام متحدہ

عالمی برادری پناہ گزینوں کا بحران حل کرنے کیلئے کردار ادا کرے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (جیوڈیسک) جنرل اسمبلی کے صدر موگینز لیک ٹاپٹ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے بحران کو حل کرنے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ جنرل اسمبلی کی صدارت سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ دنیا نے […]

.....................................................

ایک لاکھ 20 ہزار پناہ گزینوں کو یورپی یونین میں بسانے کا منصوبہ منظور

ایک لاکھ 20 ہزار پناہ گزینوں کو یورپی یونین میں بسانے کا منصوبہ منظور

برسلز (جیوڈیسک) برسلز ایک لاکھ 20 ہزار غیرملکی پناہ گزینوں کو یورپی یونین میں بسانے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ یہ منصوبہ یورپی یونین وزرائے داخلہ کے اجلاس میں غور کیا گیا۔

.....................................................

یونان: پناہ گزینوں کی ایندھن اور خوراک سے محروم کشتیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

یونان: پناہ گزینوں کی ایندھن اور خوراک سے محروم کشتیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

ایتھنز (جیوڈیسک) کہتے ہیں کہ مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہوتا ہے۔ یونان کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری ہوئی انجن سے بے نیاز کشتی، سامنے سمندر کی قاتل لہریں۔ اس کے باوجود زندہ سلامت ساحل پر پہنچنے پر پناہ گزینوں کی خوشی دیدنی تھی۔ ایندھن میں پانی شامل ہونے کی وجہ […]

.....................................................

کروشیا نے بھی پناہ گزینوں پر اپنی سرحد اور راستے بند کر دیئے

کروشیا نے بھی پناہ گزینوں پر اپنی سرحد اور راستے بند کر دیئے

زغرب (جیوڈیسک) شام، عراق اور دیگر افریقی ممالک سے پناہ کے لیے یورپ پہچنے والے لاکھوں افراد پر ہنگری کے بعد کروشیا نے بھی اپنے دروازے بند کرتے ہوئے سربیا سے جڑی آٹھ میں سے سات سرحدیں بند کردی ہیں۔ کروشین حکام کے مطابق ہنگری کی جانب سے سرحد بند کرنے پر ان کے ملک […]

.....................................................

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے میدان میں آ گئے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے میدان میں آ گئے

لندن (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عوام اور بالخصوص اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شامی پناہ گزینوں کےلیے کپڑے ، جوتے اور دیگر سامان جمع کرائیں جو یونانی جزیرے لیسبو بھیجے جائیں گے۔ عامر خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شام میں جاری تنازعے کی […]

.....................................................

بحیرہ ایجیئن میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

بحیرہ ایجیئن میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

ایتھنز (جیوڈیسک) یونانی جزیرے کے قریب بحیرہ ایجیئن میں پناہ گزینوں کی ایک کشتی الٹنے سے 15 بچوں سمیت 34 افرادہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کو یورپ لے جانے والی کشتی ترکی اور یونان کے درمیان واقع بحیرہ ایجیئن میں یونانی جزیرے کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے […]

.....................................................

پناہ گزینوں کو یورپ میں رکھنا داعش کی کامیابی ہو گی، فرانس

پناہ گزینوں کو یورپ میں رکھنا داعش کی کامیابی ہو گی، فرانس

پیرس (جیوڈیسک) فرانس نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں شدت پسند گروپ کے ہاتھوں مظالم کا شکار ہو کر نقل مکانی کر کے آنے والے تمام پناہ گزینوں کو یورپ میں پناہ دینا غلط ہو گا۔ 60 ممالک بشمول عراق، اردن، ترکی اور لبنان، کے وزرا نے پیرس میں ایک کانفرنس میں […]

.....................................................

مصری ارب پتی تاجر کا شامی پناہ گزینوں کے لیے جزیرہ خریدنے کا اعلان

مصری ارب پتی تاجر کا شامی پناہ گزینوں کے لیے جزیرہ خریدنے کا اعلان

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے ارب پتی بزنس ٹائیکون نجیب ساوارس نے شامی پناہ گزینوں کے لیے جزیرہ خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ترکی کے ساحل پر شام سے تعلق رکھنے والے 3 سالہ ننھے تارک وطن ایلان کرد کی لاش کی تصویر نے دنیا بھر کو دہلا کر رکھ دیا ہے جس کے […]

.....................................................

ڈیوڈ کیمرون کا ہزاروں شامی پناہ گزینوں کو برطانیہ میں پناہ دینے کا اعلان

ڈیوڈ کیمرون کا ہزاروں شامی پناہ گزینوں کو برطانیہ میں پناہ دینے کا اعلان

لندن (جیوڈیسک) سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ شامی بچے کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ میں ہزاروں شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ شامی تنازع اور تارکینِ وطن کے بحران پرڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ اس […]

.....................................................

برطانوی حکومت کا غیر قانونی پناہ گزینوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ

برطانوی حکومت کا غیر قانونی پناہ گزینوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ

لندن (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیر برائے کمیونیٹیز گریگ کلارک کا کہنا ہے کہ جو مالک مکان اپنے پناہ گزین کرایہ دار کی رہائشی حیثیت کی جانچ پڑتال کئے بغیر اپنے مکان کرائے پر دیتے ہیں۔ انھیں پانچ سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔ اس مجوزہ قانون کے […]

.....................................................

پناہ گزینوں کی حالت زار

پناہ گزینوں کی حالت زار

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کے تحت فیصلہ کیا کہ 2001ء سے 20 جون ہر سال پناہ گزینوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جائیگا تاکہ عوام کی توجہ ان لاکھوں پناہ گزینوں کی طرف دلائی جا سکے جو مختلف وجوہات کی وجہ سے اپنا […]

.....................................................

شام کے پناہ گزینوں کا بحران خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے: اقوام متحدہ

شام کے پناہ گزینوں کا بحران خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے: اقوام متحدہ

نیویارک (جیوڈیسک) پناہ گزینوں بارے اقوام متحدہ کے ادارہ کے سربراہ انٹونیو گوٹریز نے متنبہ کیا ہے کہ شام کے پناہ گزینوں کا بحران خطرناک صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ 40 لاکھ شامی باشندے جلاوطنی میں برے حالات میں گزارا کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق یواین ہائی کمشنر فار […]

.....................................................

کردستان میں پناہ گزینوں کی امداد کی جائے، انجلینا جولی کا مطالبہ

کردستان میں پناہ گزینوں کی امداد کی جائے، انجلینا جولی کا مطالبہ

نیویارک (جیوڈیسک) جنگ سے متاثرہ علاقوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کے دورے کے بعد شمال مغربی عراق کے شہر دھوک میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ پناہ گزین نہایت کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کو چاہیے کو وہ فوری طور پر کرد […]

.....................................................

جرمنی : آئندہ سال 2 لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کی آمد متوقع

جرمنی : آئندہ سال 2 لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کی آمد متوقع

فرینکفرٹ (جیوڈیسک) 2014 کیلئے جرمن حکام نے 2لاکھ پناہ گزینوں کی درخواستوں کی پیش گوئی کی تھی، جو 2013 کے مقابلے میں 60 فیصد زائد تھی۔ شام، عراق اور افغانستان میں لڑائی کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں جرمنی میں پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے ۔جرمن حکام کو پناہ گزینوں کی بڑھتی […]

.....................................................

فنڈز کی کمی، اقوام متحدہ نے شامی پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی بند کر دی

فنڈز کی کمی، اقوام متحدہ نے شامی پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی بند کر دی

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے فنڈز کی کمی کے باعث شامی پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی بند کر دی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دسمبر میں ایک لاکھ پناہ گزینوں کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر درکار ہیں۔ جس سے اردن، لبنان، ترکی، عراق […]

.....................................................

ترکی : شامی پناہ گزینوں کو عارضی روزگار فراہم کرنے کا اعلان

ترکی : شامی پناہ گزینوں کو عارضی روزگار فراہم کرنے کا اعلان

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی اپنے ملک میں پناہ لینے والے شامی پناہ گزینوں کو عارضی روزگار فراہم کرے گا۔ دس لاکھ سے زائد شامی شہریوں کو ترک شناخت بھی دی جائے گی۔ شامی پناہ گزینوں کو نوکریاں دینے پر ترکی شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

.....................................................

جرمنی: پناہ گزینوں کے ساتھ بدسلوکی کے مبینہ واقعات کی چھان بین

جرمنی: پناہ گزینوں کے ساتھ بدسلوکی کے مبینہ واقعات کی چھان بین

برلن (جیوڈیسک) جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں پناہ گزینوں کے عارضی مراکز میں بدسلوکی کے مبینہ واقعات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ جرمن پارلیمان میں ماحول دوست گرین پارٹی کی سربراہ کاٹرن گورنگ ایکارڈ نے ملکی سطح پر پناہ گزین اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایسے مراکز میں […]

.....................................................

ترکی: شامی پناہ گزینوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی

ترکی: شامی پناہ گزینوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی

انقرہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد ایک لاکھ چوالیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ شام پر داعش کے حملوں سے بچنے کے لئے شامی شہری ترکی جانے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں شامی روزانہ ترکی پہنچ رہے ہیں۔ رپورٹ میں […]

.....................................................

پناہ گزینوں کا بحران، ترکی کو فوری امداد درکار

پناہ گزینوں کا بحران، ترکی کو فوری امداد درکار

ترکی (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی شام کے شمالی علاقوں میں پیش قدمی کے بعد ترکی آنے والے ایک لاکھ 30 ہزار شامی پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے لیے ترکی کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیناں ’یو این […]

.....................................................

پناہ گزینوں کی آمد، ترکی نے متعدد سرحدیں بند کر دیں

پناہ گزینوں کی آمد، ترکی نے متعدد سرحدیں بند کر دیں

استنبول (جیوڈیسک) ترکی نے شام سے دو دن میں ایک لاکھ کرد پناہ گزینوں کی آمد کے بعد اپنی سرحد کے متعدد داخلی مقامات بند کر دئیے ہیں۔ یہ فیصلہ کرد مظاہرین اور ترک سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کے بعد کیا گیا ہے۔ ترک فوج اور کرد مظاہرین کے مابین تصادم اس وقت ہوا […]

.....................................................

سری لنکا میں پاکستانی پناہ گزینوں کو واپسی کی اجازت

سری لنکا میں پاکستانی پناہ گزینوں کو واپسی کی اجازت

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کی ایک عدالت نے مقامی حکام کو تمام پاکستانی پناہ گزینوں کو وطن واپس بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔ سری لنکن حکومت نے پاکستانی پناہ گزینوں کو اپنے ملک کی سلامتی اور صحت عامہ کے لیے سنگین مسئلہ قرار دیا تھا۔ ان تمام افراد کی ملک بدری کے احکامات پر […]

.....................................................

آسٹریلیا: پاکستانی پناہ گزینوں کو واپس جانے پر 3300 ڈالرز کی آفر

آسٹریلیا: پاکستانی پناہ گزینوں کو واپس جانے پر 3300 ڈالرز کی آفر

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے پیسیفک امیگریشن کیمپوں میں موجود پاکستانی پناہ گزینوں کو رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی وطن واپس لوٹ جانے کی صورت میں تین ہزار آسٹریلین ڈالرز سے زائد رقم دینے کی پیشکش کی ہے۔ یہ بات ایک رپورٹ میں سامنے آئی جس نے پناہ گزینوں کے حق میں مہم چلانے والے حلقوں […]

.....................................................
Page 3 of 41234