پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر داد کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ہوا، تمام ای ڈی اوزکو مریضوں کے ایڈریس جاری کر دئیے گئے تاکہ مریضوں سے متاثرہ دوائیاں وآپس لی جا سکیں۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سپیشل ہیلتھ سیکرٹری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تمام ای ڈی اوز […]
اندھیروں میں ڈوبتی ایک اور زندگی کیلئے امید کی کرن پیدا ہو گئی۔ چکوال میں جگر کے عارضہ میں مبتلا ثمرین کیلئے وزیراعلی پنجاب نے چالیس لاکھ کی امداد کا اعلان کر دیا۔ مریدکے سے تعلق رکھنے والی جگر کے عارضہ میں مبتلا چار سالہ ثمرین کے والد سرسہ خان نے ذرائع کے توسط سے […]
پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک ماہ کی بندش کے بعد ہفتے میں دو دن کے لیے گیس کی بحالی پیر سے شروع ہوجائے گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن نے گیس بحالی کے لیے پنجاب کو چار زونز میں تقسیم کیا ہے جس میں پہلازون لاہور ساہیوال، دوسرا زون […]
پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل جونئیر اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائیگا۔ لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان نیشنل جونئیر اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پنجاب کے حنین عامر اور محمد ماجد مدمقابل ہونگے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پنجاب کے حنین عامر نے خیبرپختونخواہ کے […]
لاہورمیں ادویات کے ری ایکشن سے مختلف اسپتالوں میں ہلاکتوں کی تعداد تئیس ہو گئی، گورنر پنجاب کا نوٹس، وزیر اعلی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ لاہور میں پی آئی سی ادویات کے ری ایکشن سے چھ دن میں شہر کے مختلف اسپتالوں میں تئیس سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ […]
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے پنجاب کی صنعتیں تین زونز میں تقسیم کر کے انہیں ہفتے میں تین دن گیس فراہم کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر پیٹرولیم نے کہاسوئی ناردن کے گیس نقصانات میں ایک فیصد کمی آئی ہے جس سے دو ارب روپے کی بچت […]
پنجاب کے وزیراعلی میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ توہین عدالت کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہونگے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مشکل صورتحال حکومت کا خودپیدا کرنا ہے۔ وہ جرمنی جانے سے قبل ائیر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو […]
پنجاب میں سردی کی شدت اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت ایک اعشاریہ چھ، جبکہ کامرہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے […]
گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے صوبائی حکومت کے منظور کردہ نو مزید بل مسترد کردیے۔ گورنر پنجاب کو اسمبلی کے جاری اجلاس میں منظور کردہ بل حتمی منظوری کے لئے پیش کئے تھے تاکہ انہیں قانونی حیثیت دی جاسکے۔ لیکن گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیے ہیں کہ یہ قوانین صوبائی نہیں […]
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اکبر بگٹی قتل کیس میں ملوث ہیں، انہیں پاکستان لوٹنے پر عدالت کے کٹہرے میں ضرور لانا چاہیئے یہ بات انہوں نے فیصل آباد بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کامزید کہنا تھا کہ حکومت […]
چند ماہ قبل ڈینگی بھائیوں اور بہنوں نے پنجاب حکومت کو ناکوں چنے چبھوائے اور اس سے عوام کو چھٹکارہ دلانے میں پنجاب کی انتظامیہ نے خا صی تگ ودو کی جن میں جناب وزیر اعلیٰ پنجاب نے ذاتی اور خصوصی طور پر اس وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی نگرانی میں اپنی انتظامیہ کو […]
بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں اپنے چھ دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریڈ کراس کے حکام نے ذرائع کو بتایا کہ ادارے نے اپنے نیٹ ورک کو محدود کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے جس کے تحت سندھ،پنجاب اور مظفرآباد میں تین دفاتر […]
رفیق بہائو الدین الحریری لبنان کے شہر صیدون میں ایک غریب کسان کے گھر پیدا ہوئے۔غربت کدے نے انہیں بچپن سے ہی مزدوری کی جانب راغب کر دیا اور وہ اوائل عمری ہی میں لیموں اور مالٹے کے باغ میں کام کرنے لگ گئے ۔رفیق بہائوالدین الحریری (المعروف رفیق الحریری )کو ہزار مالٹے چننے کے […]
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نیکہا ہیکہ لاہور پنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام بس ریپڈ سسٹم متعارف کرادیا جائیگا۔ اس سلسلے میں برادر اسلامی ملک ترکی سے مدد لی جارہی ہے۔ وہ استنبول روانگی سے پہلے لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی […]
پنجاب بھر میں گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کے خلاف سی این جی اسٹیشن احتجاجا بند رہیں گے چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور بے تحاشا لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب میں اتوار کو ہڑتال کی جائے گی اور سی این جی کی فروخت […]
پنجاب بھر میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی گئی ہے جس میں اسپتالوں اور عدالتوں کوبلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو بلاوجہ تنگ کررہی […]
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج پر الزام تراشی کرنے والوں نے اپنے حلف سے غداری کی ہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب ملکی قیادت نے اپنی ہی فوج پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ حکمراں پاکستان کے بدترین […]
ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، ہزارہ مالاکنڈ، پشاور کے علاوہ کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں صبح […]
لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے میمو گیٹ اسکینڈل پر سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے جوابات سے صدر زرداری کی بیماری طوالت پکڑ سکتی ہے۔ وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیرقانون نے کہا کہ میمو گیٹ اسکینڈل پر سپریم کورٹ جانے پر […]
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کوئی ادارہ جمہوریت مخالف نہیں اگر جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی تو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے ڈی جی آئی ایس آئی کے استعفی […]
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سپریم کورٹ جانے کے فیصلے پر اعتراض وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ صدر اور وزیر اعظم معاملہ دبانا چاہتے تھے، حقائق جاننا عوام کا حق ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا […]
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 12سالہ بچی مین ہول میں گر کر ہلاک ہو گئی۔ وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ۔ جوہر ٹان کے علاقے رسول پورہ میں 12سالہ چوتھی جماعت کی طالبہ ریچل بیگ اپنی سہیلی کے ہمراہ سکول سے واپسی پر مین […]
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے بے نظیر کے قاتلوں کی گرفتاری کی بات کرنے پر کچھ لوگ پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ یہ بات انھوں نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ ان کا کہنا […]
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا اور قومی وقار کو مجروح کیا ہے۔ میڈیاسے گفتگو میں وزیراعلی پنجاب کاکہنا تھا کہ ملکی حالات بہت خراب ہو چکے ہے سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا ملک کو کمزور کرنے والے ہاتھوں کو بے نقاب […]