لاہور میں ڈینگی بخار سے تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو بہتر ہو گئی ہے۔ سروسز اسپتال لاہور میں 40سالہ خاتون کی ڈینگی بخار سے ہلاکت پر لواحقین نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا۔ سروسز اسپتال لاہور میں تاج پورہ کی رہائشی 40سالہ خاتون خالدہ ظہیر […]
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں گو امریکہ گو تحریک مزید مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کل پاکستان اجتماع عام سے خطاب میں منور حسن نے کہا مغرب کا سرمایہ دارانہ نظام تباہی کے دہانے تک پہنچ چکا ہے۔ اسلام میں […]
ڈینگی پر قابو نہ پانے کے خلاف وزیر اعلی پنجاب ہاؤس کے سامنے اپوزیشن کے دھرنے کے اعلان پر وزیراعلی شہباز شریف مٹھرک ہوگئے ہیں اور جوابی حکمت عملی اپناتے ہوئے ڈینگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے امداد دینیکا اعلان کیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق خادم اعلی پنجاب اور […]
لاہور میں ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر مزید پانچ افراد دم توڑ گئے اس طرح پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 256 ہوگئی ہے۔ ساٹھ سالہ عبدالغفور دو روز قبل گنگا رام اسپتال لایا گیا تھا۔ جو پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث جاں بحق ہوا۔ سروسز اسپتال میں تین […]
وہاڑی میں قائم واحد گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی کروڑوں روپے کی عمارت اور رقبے پر قبضہ گروپ کے درجنوں قابضین نے گھر بنالیے اور اسکول کی عمارت کو تباہ کر دیا ہے۔ علاقہ مکینوں اور اسکول انتظامیہ کے مطابق قبضہ گروپ نے اسکول کے چار دیواری توڑ کر 30 سے زائد گھر بنا لیے […]
گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار وفاق نہیں پنجاب ہے۔ جو وزیراعلی اپنے گھریلو معاملات درست نہیں کرسکتا وہ صوبہ کیسے چلائے گا ۔ لاہور میں قالینوں کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر لطیف کھوسہ نے کہا کہ عائشہ […]
ملک بھر میں ڈینگی کے ڈنک جاری ہیں۔ لاہور میں آج ڈینگی سے چھ افراد چل بسے جس کے بعد پنجاب بھر میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو پینتیس ہو گئی۔ ڈینگی کا بڑھتا ہوا مرض ابھی تک کسی کے قابو میں نہیں آرہا۔ پنجاب اس وبا کا سب سے زیادہ شکار ہے، جہاں پندہ […]
مسلم لیگ ن نے ملک بالخصوص پنجاب میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں شریک اراکین پارلیمنٹ سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی ملک کے حالات کی اصلاح میں ناکام ہوچکے ہیں لہذا وہ مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا […]
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی تربیت میں حصہ نہ لینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وہ لاہور میں ڈینگی جائزہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت ڈینگی مریضوں کے علاج […]
راولپنڈی میں غریب محنت کش قوت سماعت اور گویائی سے محروم والدین کی پانچ سالہ معصوم بچی کو اغوا کے بعد نامعلوم سفاک ملزمان زیادتی کا نشانہ بناکرفرار ہو گئے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے والدین کے پاس بچی کو طبی امداد دلوانے کے لئے سرکاری اسپتال لے جانے کے لئے بھی پیسے نہیں […]
پنجاب میں ڈینگی بخار نے آفت کی شکار اختیار کرلی ہے لاہور میں مزید چھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جس سے صوبہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 216 ہو گئی ہے۔ صوبائی حکومت انسداد ڈینگی کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہونے کے باوجود مثبت نتائج نظر نہیں آ رہے۔
وزیر اعلی پنجاب آج کل ڈینگی آگا ہی مہم کے ساتھ ساتھ کرپشن کے نقصانات سے بھی آگاہ کر رہے ہیں۔ سوشل سیکورٹی مانگا میں ڈینگی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نیکہاکہ ملک کو ٹھگ اور علی بابا چالیس چوروں کا ٹولا لوٹ رہا ہے مریضوں کی فکر نہیں اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف […]
گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری احمد نوازسکھیرا کو فارغ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ طارق آفریدی نئے پی ایس او ہوں گے۔ گورنر ہاوس پنجاب میں سندھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے چیئریٹی شو کیا جا رہا تھا اس دوران اچانک گورنر پنجاب نے ایک آرڈر جاری کیا کہ پرنسپل […]
لاہور میں ڈینگی وائرس سے مزید گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو نوے تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کی صبح لاہور کے میو ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ چھ مریض دم توڑ گئے۔ چاہ میراں کی تیس سالہ خالدہ بی بی،کینٹ کا سترہ […]
پنجاب میں ڈینگی کے زہر کا شکار ہونے والوں کی تعداد دو سو تین ہو گئی ہے۔ ڈھائی ماہ سے زائد عرصہ گذر جانے کے بعد بھی ڈینگی کو تاحال کنٹرول نہیں کیا جا سکاہے۔ لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈینگی نے پنجاب کیساتھ دوسرے صوبوں میں […]
بلا خر تقریبا آٹھ ماہ کی سماعت کے بعد یکم اکتوبر 2011 کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں محافظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم غازی ملک ممتاز حسین قادری کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مقدمہ قتل میں سزائے موت سناتے ہوئے […]
پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھیانوے تک جا پہنچی ہے۔ ڈینگی نے پنجاب کیساتھ دوسرے صوبوں میں بھی پنجے گاڑدیئے ہیں۔ ڈینگی کا زہر پنجاب کی جڑوں میں سرائیت کرنے کے بعد اب دیگر صوبوں میں بھی پھیل رہا ہے۔ ڈینگی سے متاثر ہونے والے شہروں میں لاہور سرفہرست ہے۔ […]
وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی کے ناقص اسپرے اسکینڈل کی ایف آئی اے انکوائری کر رہی ہے، رپورٹ کا انتظار ہے۔ یہ بات انہوں نے سے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کی قیادت میں ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نے […]
سپریم کورٹ نے کہا ہے پنجاب بنک فراڈ کیس اہم نوعیت کا معاملہ ہے جسے عدالت تسلی سے سننا چاہتی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ کیس کی سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اہم نوعیت […]
پنجاب میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں اور لوگ امریکی ڈرون حملوں کو بھولتے جا رہے ہیں۔ ڈینگی کے سیاہ بادل کم ہونے کے بجائے مزید گہرے ہوتے ج ارہے ہیں۔ لاہور میں آج ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہے۔ جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک سوستاسی […]
لاہور : پنجاب کے تمام ریجنز میں بجلی کی بندش اور اسکے خلاف عوامی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں بندش کے دورانیے میں کمی کا امکان ہے۔ لاہور میں پیپکو حکام کے مطابق گزشتہ نو دن سے بجلی کی پیداوار دس سے گیارہ ہزار میگا واٹ اور […]
اسلام آباد : وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خراب حالات کے ذمہ دار علی بابا اور چالیس چور ہیں، کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کا آغازجلد کریں گے۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ڈینگی پرسیاست کرنا سیاست کی تذلیل ہے، ڈینگی وائرس نیا مہمان ہے جلد اس […]
پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ سیالکوٹ کے 5 ملزموں کی بریت کے خلاف اور 6 ملزموں کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئیں۔ سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کی سزائیں بڑھانے کیلئے یہ اپیلیں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد کی جانب سے دائر کی […]
پنجاب میں ڈینگی کی دہشت گردی جاری ہے۔ لاہور میں آج صبح سے اب تک پانچ افراد ڈینگی کے تاریک سائے میں موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں جس کے بعد اب تک ڈینگی سے ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد ایک سو چوہتر ہو گئی ہے۔ پنجاب حکومت کیغیرملکی ماہرین کے دوروں پر کثیر رقم […]