وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں انٹیلی جنس بنیاد پر رینجرز اور پولیس کا آپریشن جاری رہے گا، کورنگی اور انڈسٹریل ایریا میں ہونے والے ایکشن سے تاجروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کراچی کے دیگر علاقوں میں […]
کراچی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جار ی ہے اور شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کیس رپورٹ ہونے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوچکی ہے اور کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد آٹھ سو سے تجاوز کر چکی ہے […]
کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے چھ سو سے زائد سی این جی اسٹیشنز کوآج رات بارہ بجے سے دو دن کیلئے بند کردیا جا ئیگا۔ زمزمہ گیس فیلڈ سالانہ مرمت کے لیے بند ہے جس کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو گیس کی کمی کا سامنا ہے ۔سی این جی ایسوسی ایشن […]
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں مکان سے تین لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں، لاشیں عباسی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ اورنگی ٹاون دس نمبر میں پانی کے ٹینک سے تین لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،، انہیں سارا، لبنی اور عظمی کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مکان سے تعفن […]
پاکستان ہاکی ٹیم آج رات نصف شب کے بعد کراچی سے براستہ ہانگ کانگ آسٹریلیا روانہ ہورہی ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی منزل پرتھ ہے ۔جہاں پاکستان، آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کی شمولیت سے نائن اے سائیڈٹورنامنٹ کھیلا جائیگا۔ مختصراور تیزتر اس نئی طرز کی ہاکی میں ٹیمیں نو،نوکھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہیں […]
کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث چھ روز کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین کے مطابق آٹھ اکتوبر کو بچے کی ولادت ہوئی تھی جسے ڈاکٹرز نے نارمل قرار دیا تھا۔ بچے کے سینے میں تھوڑی سی تکلیف تھی جس کے بارے میں ڈاکٹرز کا […]
کراچی کے علاقے نیو کراچی گودھرا کیمپ میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کے دوران علاقے میں قائم دو مذہبی جماعتوں کے دفاتر کو مسمار کر دیا۔ رات گئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردئے۔ کارروائی کے دوران […]
کراچی : ذوالفقار مرزا نے دس اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستاربچانی کے عشائیہ میں شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا سابق رکن قومی اسمبلی شمشاد بچانی کے بیٹے کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شریک ہوئے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی اور وزرا […]
کراچی کے مختلف علاقوں سے پانچ مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت گیارہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ چار ملزمان چھیاسٹھ افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ خفیہ اداروں نے سی آئی ڈی کے ہمراہ اورنگی ٹاون میں مکان پر چھاپہ مارا اور ٹارگٹ کلر جاوید عرف بندا کو چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ اس […]
کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو میں رکشہ اور بس میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق موسی کالونی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چھ افراد نیوکراچی کے علاقے سے منگنی کی تقریب میں شرکت کے بعد رکشے میں گھر جارہے […]
کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیراعلی قائم علی شاہ نے کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرز اور پولیس کو ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں شہر میں امن وامان کی صورتحال […]
کراچی میں غیرت کے نام پر دو سگے بھائیوں کو اغواء کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ شہر میں تشدد کے دیگر واقعات میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے بکراپڑی سے دو بھائیوں بلال اور بابر کی لاشیں ملیں ہیں، جو ملیر کے ہی رہائشی ہیں۔ […]
کراچی میں سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر دوران چیکنگ پولیس نے غیرملکیوں کی گاڑیوں کے قافلے کو روک لیا، گاڑیوں میں سوار امریکی وفد سیلاب متاثرہ علاقوں میں دورے کے لئے جارہا تھا۔ ایک گاڑی کو اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث روک لیا گیا جبکہ دیگر گاڑیوں کو جانے کی اجازت دے دی […]
سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ سندھ کے پچاس ایم پی ایز ہیں۔ ذوالفقارمرزا نے کہا کہ وہ صدر آصف علی زرداری کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر زرداری کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔اپنے خلاف جلوسوں کے سوال پر ذوالفقارمرزا نے […]
کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار سو سے تجاوز کر گئی۔ مزید چوبیس مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کرادئے گئے۔ پنجاب کے بعد صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں ڈینگی نے شدت اختیار کرلی ہے۔ کراچی کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مزید ستائیس افراد کو ڈینگی کے شبے میں […]
کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری , گورنر سندھ کی ہدایت پر کل سے سی این جی بسیں پھر سے سڑکوں پر آجائیں گی۔ ہنگامی بنیادوں پر سرجانی ٹان بس ٹرمینل میں بیس بسوں کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے۔تین روزقبل سی این جی آپریٹرز کی جانب سے عدم ادائیگی پر […]
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں رینجرز نے چھا پہ مارکر چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ہو نے والے مبینہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چار ملزمان میں مومن، دانیال اور فیصل شامل ہیں۔ ملزمان کے پاس سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 نا ئن […]
کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم ، قتل اور جلاو گھیراو میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرلئے شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ادہر لیاری اورگارڈن کے علاقے سے تین مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ کراچی میں نارتھ […]
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار ، پاک کالونی اور لیاری کلاکوٹ سنگولین میں ایف سی ، پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست افراد کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ […]
صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کیے جائیں۔ کراچی بدامنی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کے لیے ایوان صدر میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان ، […]
کراچی میں رینجرز اور پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور چوری اور ڈکیتی میں ملوث چودہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔ شاہ لطیف کے علاقے سے پولیس نے نیشنل ہائی وے پر ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چھ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور […]
کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد اور دیگر فیصلوں پر غور کے لیے اہم اجلاس آج ایوان صدر میں طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی سندھ، چیف سیکریٹری، قانون اورداخلہ کے صوبائی وزراء اور سیکریٹریز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے […]
وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل مخدوم شہاب الدین نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں ساٹھ فیصد کپاس کی فصل کو نقصان ہوا۔ روان سال کپاس کی ایک کروڑ پچیس لاکھ بیلر کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں ویلیو ایڈیڈ […]
کراچی کے علاقے لیاری سے پولیس نے دو روز قبل اغوا کئے گئے دو نوجوانوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق جواد اور شیراز کو صدر کے علاقے میں جیولرز کی دکان سے آٹھ افراد نے اسلحے کے زور پر اغواکیا اور رہائی کے لئے تیس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے ایک […]