کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ استعفے منظور ہونا میرے لئے نشان حیدر ہے ایم کیو ایم سے لڑنے والا شہید ہے۔ ذرائع کو خصوصی انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ وہ آئندہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے […]
کراچی سمیت سندھ بھرمیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔ کراچی کے مختلف علاقوں ملیر سٹی، ملیر سعود آباد، ماڈل کالونی، ایئرپورٹ ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی جبکہ حیدرآباد، […]
کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کراچی میں عید کے تین روز تک ڈبل سواری سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔وہ کچھ دیر کیلئے زینب مارکیٹ میں بھی رکے،اور پولیس کے رسپانس سینٹر کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ […]
کراچی : شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج نماز عصر کے بعد کراچی میں ہوگا۔ مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق اجلاس میٹ کمپلیکس میں ہو گا۔ اجلاس میں مرکزی روئت ہلال کمیٹی، علاقائی روئت ہلال کمیٹی کراچی اور محکمہ موسمیات اور سپارکو کے […]
پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کے موجودہ حالات کے تناظر میں سندھ رینجرز کے سابق ڈائریکٹر جنرل کی خدمات حکومت کے لیے حاضر ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں رینجرز […]
آج آئی جی سے چیف جسٹس نے پوچھا کہ آج جب آپ ہمارے سامنے کھڑے ہیں اس وقت بھی بھتے وصول کیے جا رہے ہیں تو آئی جی نے کہا ہاں جی اس وقت بھی بھتے وصول کیے جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں حالیہ خونریزی میں […]
ایوان صدر اسلام آباد میں پیر کورات گئے کراچی کی صورتحال اور خاص کر سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے گزشتہ روز کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شرکت کی غرض سے سندھ سے تعلق رکھنے والے سینئر وزرا کو طلب کیا گیا تھا۔ ایوان صدر نے اجلاس میں ذوالفقار مرزا کے […]
کراچی : قومی کوچ کی تلاش کے لئے تشکیل دی گئی پی سی بی کمیٹی کے رکن اور سابق کپتان ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا نیا کوچ پاکستانی ہونا چاہئے۔ برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ کوچ کی شخصیت غیر متنازع ہو اور اس نے […]
سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں حالیہ خونریزی میں ملوث عناصر کی واضح طور پر نشاندہی کی جائے۔ یہ حکم پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں قتل و غارت گری سے متعلق عدالت عظمی کے ازخود نوٹس کی پیر کو سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں ہونے والی سماعت […]
کراچی میں امن امان کی بحالی تک بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا، میڈیا تعاون کرے آپریشن کے نتائج جلد سب کے سامنے لے کر آئیں گے۔ سکھرمیں غریب اور نادار خواتین میں عید کے کپڑے اور دیگر سامان کی تقسیم کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کراچی […]
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ اس ازخود نوٹس کی سماعت کراچی رجسٹری میں کریگا۔ اس موقع پر کراچی رجسٹری اور اس کے اطراف علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے […]
کراچی : ملک بھرمیں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب، لیلہ القدر عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے اور گھروں اور مساجد میں لوگ جاگ کر اللہ کی عبادت کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں کراچی میں روح پرور تقریب منعقد کی جارہی ہے ، جس میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت دعا کرائیں گے، دعائیہ […]
وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ معصوم شہریوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے سندھ کی تمام قوتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہئے۔ شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے قاتلوں ، لٹیروں کو نشان عبرت بنائے بغیر امن […]
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات بہتر ہونے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتا لیکن دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ آپریشن علاقے […]
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس اور رینجرز سرچ آپریشن کی نگرانی کی اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رینجرز کو اب مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں اور رینجرز حتمی اطلاع پر کسی سے پیشگی اجازت کے بغیر کارروائی کرے گی۔
سپریم کورٹ میں کراچی کی صورتحال سے متعلق سماعت جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے کراچی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ عدالت میں طلب کی تھی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری کراچی کے حالات کو کنٹرول کریں ۔ چیف جسٹس […]
لاہور: کراچی میں رینجرز کو اختیارات عسکری حلقے کی مداخلت پر دیئے گئے ذرائع کے مطابق کراچی کے عسکری حلقے کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد بھی ظاہر کیا گیا۔
کراچی میں سات دنوں کے دوران 106 افراد کی ہلاکتوں کے بعد بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی میں بدھ کو اچانک تیزی آگئی ۔ اس تیزی کا آغاز منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو کراچی کے مختلف علاقوں میں کئے جانے والے سرچ آپریشن سے ہوا۔ آپریشن کے دوران 14 ملزمان کوگرفتار کرکے […]
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری بدامنی میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف شروع کیا گیا پولیس اور نیم فوجی سکیورٹی فورس رینجرز کا آپریشن بلا امتیاز ہو گا۔ انھوں نے یہ بات اسلام آباد میں بدھ کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی، جس […]
تاجروں کا معاشی قتل تو ہو چکا، معاشی طور پر تو انھیں ختم کر دیا گیا ہے، وہ نا چلنے پھرنے اور نا ہی کاروبار کرنے کے لائق ہیں۔ انھیں ہر طریقے سے نقصان پہنچایا گیا ہے اور یہ نقصان ایسا ہے جو ناقابل تلافی ہے جس کا ازالہ تاجر کئی برسوں تک نہیں کر […]
گزشتہ ہفتہ، کراچی کی تاریخ کا سب سے خونریز ہفتہ ثابت ہوا جس میں ہر روز 15 افراداور مجموعی طور پر 106افراد ہلاک ہوئے جبکہ قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اس خطیر مالی و جانی نقصان کے باوجود حیرت انگیز طور پر صوبے کی قیادت دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات […]
کراچی : سابق وزیراعلی سندھ اور عوامی اتحاد پاکستان کے سربراہ لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے تمام رکارڈ توڑ دیئے ہیں ، اب ملک توڑنے کے چکر میں ہے، جس کے خلاف عید کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے […]
وزیراعظم کے مشیر برائے ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بینگ نے کہا ہے کہ کراچی میں کاروبار اور صنعتیں بند ہونے سے چوبیس ارب روپے یومیہ نقصان ہوتا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہر میں صنعتوں سے لے کر شاپنگ مالز تک اور بڑی […]
کراچی : وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف دوروزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے اس دوران وہ تاجروں ،وکلا اور صحافیوں سے خطاب کریں گے۔ میاں شہباز شریف کراچی میں امن عامہ کی مخدوش صورت حال پر تاجر کمیونٹی کے سیمینار سے خطاب کریں گے۔ جبکہ وکلا کا ایک وفد بھی ان سے آج ملاقات کرے […]