شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ وہ غیرملکی مداخلت کے سامنے نہیں جھکیں گے اور کسی بھی عالمی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سنڈے ٹائمز کو انٹر ویو دیتے ہوئے سیریا کے صدر بشرالاسد کا کہنا تھا کہ شہریوں پر ظلم وتشد د ان کی ریاستی پالسیوں کا حصہ نہیں […]
اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چھ شدت پسند ہلاک اور ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ تاسہ کے علاقے میں گذشتہ کئی گھنٹوں سے سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپ شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکارکے زخمی ہونے کے بعد شروع ہوئی جس […]
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کم کوان جین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی اشتعال انگیز اقدام پر سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔ شمالی کوریا کی طرف سے سرحدی جزیرہ پر بمباری کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی […]
ہیٹی کے صدر نے 1990 کے عشرے میں ختم کی گئی فوج کی دوبارہ بحالی کا اعلان کردیا۔ ہیٹی کے سابق صدر جین برئرینڈ ایرسٹائڈ نے اقتدار میں آنے کے بعد فوج کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہیٹی کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بحالی کے بعد فوج زلزلہ سے متاثرہ علاقوں […]
امریکی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کی فوج نے دنیا کے کسی بھی کونے میں حدف کو نشانے بنانے والے جدید ہائپرسانک ہتھیار کا تجربہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق ہائپر سانک جدید ہتھیار کا تجربہ امریکی فوج کے برالکاحل رینج سے کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریاست ہوائی سے چلنے والے ہتھیار […]
روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے باغی اہلکاروں کی جانب سے حملے کے بعد شام میں خانہ جنگی کی صورتِ حال ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ وہاں خانہ جنگی کا ماحول ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ فوری طور […]
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے تو فوج اور آئی ایس آئی کو اپنے کنٹرول میں رکھیں گے۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بنا تو اس بات کو یقینی بنائوں گا کہ آئی آئی ایس […]
امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدواروں کا کہنا ہے کہ پاکستان قابل اعتماد اتحادی نہیں ۔ اس کی امداد بند کردینی چاہیے جبکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی جائیگی۔ جنوبی کیرولینا میں خارجہ پالیسی پر بحث کے دوران ٹیکساس کے گورنر رک پیری نے کہا وہ پاکستان سمیت ایسے ممالک کی امداد بند […]
جنگ میں پاکستان کی مدد کے بیان پر افغانستان کے صدر حامد کرزئی پر تنقید کرنے والے امریکی نائب کمانڈر میجر جنرل پیٹر فیولر کو برخاست کردیا گیا، امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ فیولر کا بیان ان کا ذاتی موقف ہے۔ افغانستان میں فوجی آپریشن اور تربیت کے متعلق نائب کمانڈر میجر جنرل پیٹر […]
شام میں جمہوریت کے حامی مظاہرین اور سرکاری فوجوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں مزید بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عرب لیگ کی وزارتی کمیٹی کی جانب سے پیش کیے گئے امن منصوبے کو شامی حکومت کی جانب سے من وعن تسلیم کیا گیا تھا اس منصوبیمیں شہروں سے فوج اور ٹینکوں کو ہٹانے […]
شام کے شہر حمص میں سرکاری فوج کی کارروائی میں تین سویلین ہلاک، جبکہ جمہوریت پسندوں نے سترہ فوجی ہلاک کرنے کا دعوی کیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین سویلین حمص شہر کے قدیم ضلعے میں سرکاری فوج کے ٹینکوں سے ہلاک ہوئے۔ ادھر انسانی حقوق کے کارکنوں نے دعوی کیا کہ […]
ترک فوج کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے لئے عراقی سرحد میں داخل ہو گئی۔ 20 ٹینکوں اور 30 ٹرکوں پر مشتمل فوجی قافلہ منگل کے روز سیاخیاگاں سے عراقی سرحد عبور کر کے حافتانین ویلی میں داخل ہو گیا جبکہ ترک فوج نے جنگی طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے باغیوں کے […]
یمن میں تازہ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی، جبکہ پچاس افراد زخمی ہوگئے ہیں، حکومت نے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر عمل کرنے کا اعلان کیاہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت صنعا کے حصابہ علاقے میں قبائلی جنگجو اور سرکاری فوج میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے […]
ترک فوج کا کرد باغیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترک فوج نے گذشتہ دو روز میں 49 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق باغیوں کے خلاف آپریشن ملک کے شمال مشرقی علاقے میں 24فوجیوں کی باغیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شروع کیا گیا تھا ۔عراقی بارڈرکے دونوں جانب ہونے […]
حکومت نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ باڑہ کے علاقے منڈی کس سے کوہی چوک تک بارہ بجے سے کرفیو نافذ کردیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنیکا احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے واضح کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فی الحال آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ ادھر عسکری قیادت کی جانب سے تین پارلیمانی کمیٹیوں کو ملکی سکیورٹی امور سمیت خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور پاک امریکہ دفاعی تعاون پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جی ایچ کیو […]
افغانستان میں تشدد کے واقعات میں مزید دو نیٹو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ جنوبی صوبہ ہلمند میں برطانوی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ مذکورہ فوجی ایک چیک پوسٹ پر فرائض انجام دے رہا تھا کہ اس دوران مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ اکتوبر 2001سے افغانستان میں اب […]
لیبیا کی عبوری حکومت کی فورسز اور سابق لیڈر معمر قذافی کے وفادار جنگجوں کے مابین چھِڑنے والی جھڑپوں کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد طرابلس میں سکیورٹی کوسخت کردیا گیاہے۔عبوری قومی کونسل (این ٹی سی) نے ہفتے کو بتایا کہ دارالحکومت سے قذافی کے وفادار مسلح لوگوں کا صفایا کرنے کی […]
افغانستان کے نسبتا پر امن شمالی علاقے میں امریکی امداد سے چلنے والے ایک تعمیراتی ادارے پر خود کش حملوں میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ روخا کے پولیس چیف کے مطابق چار خود کش حملہ آوروں نے امریکی امداد کے تحت چلنے والے صوبائی تعمیر نو کے دفتر ، پی آر […]
امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ فوج جلد وآپس بلائی تو افغانستان دوبارہ القاعدہ کی پناہ گاہ بن جائیگا، پاکستان میں موجود دہشت گرد بھی امریکا کیلئے خطرہ ہیں۔ امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پلان کے تحت اس […]
آج بارہ اکتوبر ہے، آج سے ٹھیک بارہ سال قبل اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ کارگل آپریشن کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور اس وقت کے آرمی چیف کے درمیان اختلافات کی خلیج گہری ہوتی چلی گئی اور ملک […]
عراقی حکومت نے مستقبل میں ملک میں امریکی فوج کی موجودگی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا۔ ان آپشنز میں 31 دسمبر 2011 کے بعد عراق میں امریکی فوجیوں کی محدود تعداد رکھنے سے لے کر ملک سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا تک کے آپشنز شامل ہیں۔ عراقی کابینہ کے […]
صومالی حکومت اور افریقی یونین کی فورسز نے دارالحکومت میں عسکریت پسند تنظیم کے آخری دو ٹھکانوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔پیر کے روز عینی شاہدوں نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو بتایا کہ سرکاری فوجیوں نے پیر کو دن بھر کی شدید لڑائی کے بعد شہر کے شمالی مضافاتی علاقے ہریوا اور […]
لیبیا میں عبوری حکومت کی فوج نے سابق صدر معمر قذافی کے آبائی شہر سرت پر بڑا حملہ کیا تاہم قذافی کی وفادار فوج کی جانب سے سخت مذاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ عبوری حکومت کی حمایت یافتہ فوج نے سرت پر ایک سو فوجی ٹرکوں کے ساتھ حملہ کیا، ان ٹرکوں پر بھاری اسلحہ […]