فلسطینی ڈرائیور نے گاڑی ٹکرا دی‘ چار اسرائیلی خاتون پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی

فلسطینی ڈرائیور نے گاڑی ٹکرا دی‘ چار اسرائیلی خاتون پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی

لندن (جیوڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی ڈرائیور نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے پیدل چلنے والی چار اسرائیلی خاتون پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد کو زخمی کر دیا۔ اس علاقے میں اس نوعیت کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔

.....................................................

اسرائیلی فوج کا مہاجر کیمپ پر دھاوا، فائرنگ سے نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کا مہاجر کیمپ پر دھاوا، فائرنگ سے نوجوان شہید

بیت اللحم (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج نے رات گئے بیت اللحم میں واقع مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے انیس سالہ لڑکے کو شہید کر دیا۔ جہاد الجعفری نامی یہ نوجوان فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح تحریک کا حامی تھا۔ واقعے کے خلاف فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔

.....................................................

غزہ: اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے سکول میں آتشزدگی

غزہ: اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے سکول میں آتشزدگی

غزہ (جیوڈیسک) فلسطین کے علاقے بیت حنان میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے سکول میں آتشزدگی سے فرنیچر جل گیا۔ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا جس کے بعد عارضی طور پر سکول کو بند کردیا گیا۔

.....................................................

فلسطینیوں کا اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج

فلسطینیوں کا اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج

غزہ (جیوڈیسک) فلسطینیوں نے اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف مشرقی غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آٹھ سال سے جاری اسرائیلی ناکہ بندی کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف […]

.....................................................

غزہ: گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز نہ ملنے پر فلسطینیوں کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ

غزہ: گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز نہ ملنے پر فلسطینیوں کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ

غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں 200 افراد نے یو این ہیڈکوارٹرز پر دھاوا بول دیا۔ ٹائر جلائے اور عمارت پر پتھرائو بھی کیا جسکے سبب شیشے ٹوٹ گئے۔ بتایا جاتا ہے یو این ایجنسی نے فنڈز کی کمی کے سبب اسرائیل کی بمباری میں تباہ ہونے والے گھر کی تعمیرنو اور مرمت کیلئے رقم فراہمی سے […]

.....................................................

غزہ کی تعمیر نو کیلئے سعودی حکومت کی امداد

غزہ کی تعمیر نو کیلئے سعودی حکومت کی امداد

تحریر : مصعب حبیب سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع ولی عہد شہزادہ سلمان نے فلسطینی حکومت کو غزہ کی تعمیر نو کیلئے ہر ممکن مددو تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ریاض میں فلسطینی وزیر اعظم رمی حمد اللہ سے ملاقات کے دوران شہزادہ سلمان نے کہاکہ اسرائیل کی بلاجواز جنگ سے ہونے […]

.....................................................

امریکہ اور غزہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ

امریکہ اور غزہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ

شکاگو (جیوڈیسک) امریکہ میں برف اور سیلاب دونوں شہریوں پر برس پڑے، جبکہ غزہ اور بیت المقدس میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی بڑھ گئی۔ مشرقی امریکہ کی ریاستیں سخت برفانی طوفان کا شکار ہیں، شکاگو میں درجہ حرارت منفی 25 ڈگری تک گر گیا۔ شدید برفباری کی وجہ سے نظام زندگی رک […]

.....................................................

اسرائیلی فوج کی نئی اشتعال انگیزی‘ ٹینک غزہ میں داخل کر دیئے

اسرائیلی فوج کی نئی اشتعال انگیزی‘ ٹینک غزہ میں داخل کر دیئے

غزہ (جیوڈیسک) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جنگ بندی کے باوجود فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز صہیونی فوج نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفاہ کے علاقے سے ٹینک غزہ میں داخل کر دیئے۔ جبکہ اسرائیل فوج نے مغربی علاقے کے مقبوضہ علاقے میں فائرنگ کرکے […]

.....................................................

اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزی بند کرے : القسام بریگیڈ

اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزی بند کرے : القسام بریگیڈ

غزہ (جیوڈیسک) حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزی نہ کرے ورنہ اسے اس کی اپنی لگائی آگ کے سمندر میں جھونک دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی […]

.....................................................

غزہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

غزہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

غزہ (جیوڈیسک) غزہ کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والا حماس کا کارکن تھا۔ حماس نے اسرائیلی فوج کے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خطے […]

.....................................................

غزہ : حماس کی اپنے نئے ڈرون کی نمائش، اسرائیل پریشان

غزہ : حماس کی اپنے نئے ڈرون کی نمائش، اسرائیل پریشان

غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں حماس نے مقامی سطح پر تیار کردہ ابابیل نامی ڈرون کی نمائش کی۔ پارٹی کے 27ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈرون کی نمائش اور پرواز کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ڈرون کی تیاری سامنے آنے کے بعد اسرائیل کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے اور اسے خدشہ ہے کہ حماس […]

.....................................................

فلسطین اسرائیلی قبضے کیخلاف قرارداد اقوام متحدہ میں پیش کریگا

فلسطین اسرائیلی قبضے کیخلاف قرارداد اقوام متحدہ میں پیش کریگا

غزہ (جیوڈیسک) فلسطین اپنے علاقوں سے اسرائیلی قبضہ 2 سال میں ختم کرانے کی قرارداد سلامتی کونسل میں بدھ کو پیش کریگا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ قرار داد رد کر دی جائے گی۔ فلسطینی رہنمائوں نے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل جانے کا فیصلہ کیا […]

.....................................................

غزہ: شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج

غزہ: شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج

غزہ (جیوڈیسک) گزشتہ 4 روز سے جاری بارش کے باعث نشیبی علاقوں سے سینکڑوں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ طوفانی بارش کے بعد غزہ کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایندھن کی کمی اور بجلی معطل ہونے کے سبب امدادی کاموں میں مشکلات در پیش ہیں۔ چند […]

.....................................................

غزہ میں اسرائیلی بمباری کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا پینل مقرر

غزہ میں اسرائیلی بمباری کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا پینل مقرر

نیو یارک (جیوڈیسک) بان کی مون کی جانب سے مقررہ پینل کی رہنمائی ہالینڈ کے جنرل پیٹرک کیمارٹ کریں گے۔ ان کے ذمے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے قائم کردہ پناہ گزین کیمپوں۔ کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کرنا ہے۔ پینل کے دیگر اراکین کا تعلق ارجنٹائن، امریکا اور […]

.....................................................

حماس نے غزہ کے علاقے میں عوامی فوج تشکیل دینے کا اعلان کر دیا

حماس نے غزہ کے علاقے میں عوامی فوج تشکیل دینے کا اعلان کر دیا

غزہ (جیوڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کی پٹی میں عوامی فوج تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اسرائیل کے ساتھ مسجد اقصیٰ جیسے فلیش پوائنٹ سمیت کسی بھی تنازع کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

.....................................................

یورپی یونین نے خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا

یورپی یونین نے خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا

غزہ (جیوڈیسک) سویڈن کے بعد یورپی یونین بھی فلسطینی ریاست کی حمایت میں میدان میں اتر آئی ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی نئی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے عالمی برادری سے خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ کے دورے کے موقع پر یورپی یونین کی عہدیدار کا کہنا تھا […]

.....................................................

اسرائیل نے غزہ سے فلسطینیوں کے داخلے کی 2 گزرگاہیں بند کردیں

اسرائیل نے غزہ سے فلسطینیوں کے داخلے کی 2 گزرگاہیں بند کردیں

تل ابیب (جیوڈیسک) قابض صیہونی حکومت نے غزہ سے فلسطینیوں کے لئے اسرائیل میں داخل ہونے کی دو گزر گاہیں بند کر دیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے۔ کہ دو روز قبل غزہ سے داغے جانے والے راکٹ کے ردعمل میں اس علاقے میں آباد فلسطینیوں کے لئے اسرائیل میں داخل ہونے کے […]

.....................................................

ملالہ کاغزہ کے اسکولوں کی تعمیرنو کے لئے 50 ہزار ڈالر کا عطیہ

ملالہ کاغزہ کے اسکولوں کی تعمیرنو کے لئے 50 ہزار ڈالر کا عطیہ

کراچی (جیوڈیسک) برطانوی ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے اسکولوں کی تعمیر نو کے لئے 50 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ کا کہنا ہے۔ کہ یہ رقم اقوام متحدہ کے ذریعے فراہم کی جائے گی اور یہ فلسطینی علاقے میں 65 اسکولوں کی تعمیرنو میں مدد کرے گی۔ ملالہ یوسف […]

.....................................................

غزہ میں معصوم جانیں ضائع ہوئیں، اقوام متحدہ کی سہولتوں پر حملے کی انکوائری ہو گی: بان کی مون

غزہ میں معصوم جانیں ضائع ہوئیں، اقوام متحدہ کی سہولتوں پر حملے کی انکوائری ہو گی: بان کی مون

نیویارک (جیوڈیسک) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی حالیہ لڑائی میں اقوامِ متحدہ کی سہولتوں پر حملوں کی انکوائری شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ تحقیقات سے ان سنجیدہ واقعات کا جائزہ لیا جائیگا جہاں معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ انکوائری ان الزامات کا […]

.....................................................

غزہ میں سکول پر بمباری، بانکی مون کا تحقیقات کا مطالبہ

غزہ میں سکول پر بمباری، بانکی مون کا تحقیقات کا مطالبہ

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران ایک سکول پر بمباری کے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ بان کی مون نے غزہ کے دورے کے دوران تباہی و بربادی کے مناظر دیکھے اور شدید حیرت کا اظہار کیا۔ بان کی مون […]

.....................................................

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون آج غزہ کا دورہ کریں گے

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون آج غزہ کا دورہ کریں گے

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون آج غزہ کا دورہ کریں گے بان کی مون غزہ میں فلسطینی شہریوں سے براہ راست گفتگو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق غزہ آنے سے قبل بان کی مون اسرائیلی صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

.....................................................

غزہ کے لوگوں کو ہماری فوری مدد کی ضرورت ہے۔ جان کیری

غزہ کے لوگوں کو ہماری فوری مدد کی ضرورت ہے۔ جان کیری

قاہرہ (جیوڈیسک) فلسطینی حکام نے قاہرہ میں عالمی امدادی برادری کی کانفرنس میں اپیل کی ہے کہ اسے حالیہ جنگ سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے اور تعمیر نو کیلئے چار ارب ڈالر درکار ہیں۔ اس کے جواب میں امریکہ نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی نئی مالی […]

.....................................................

امریکا کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان

امریکا کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان

قاہرہ (جیوڈیسک) امریکا نے اسرائیلی بربریت سے بری طرح تباہ ہونے والے غزہ شہر کی تعمیر نو کے لئے 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے ہونے۔ والی کانفرس میں امریکی […]

.....................................................

غزہ میں تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے عالمی ڈونرز کانفرنس کل ہو گی

غزہ میں تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے عالمی ڈونرز کانفرنس کل ہو گی

قاہرہ (جیوڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے عالمی ڈونرز کانفرنس کل( اتوار کو) مصر اور ناروے کی مشترکہ میزبانی میں قاہرہ میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں 50 ممالک کے مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی، فلسطینی […]

.....................................................