امریکا :(جیو ڈیسک) امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ مواصلاتی نظام درہم برہم ہوچکا ہے جبکہ طوفان سے کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق طوفان سے زیادہ نقصان نہروں میں طغیانی کی وجہ سے آیا ہے۔ ہلاکتوں کے واقعات اوہیو، کینٹکی […]
سینیٹ انتخابات: (جیو ڈیسک) غیر حتمی نتائج کے مطابق حکومتی اتحاد کو سینیٹ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل ہوئی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ سینٹ کی چوون نشستوں میں سے پینتالیس پر اٹھانوے امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا جبکہ نو امید وار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ غیر حتمی […]
سینیٹ انتخابات : (جیو ڈیسک) قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ مقررہ وقت پر شام چار بجے ختم ہو گئی۔ پولنگ کا آغاز صبح نو بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہی۔ سینٹ کی پینتالیس نشستوں پر اٹھانوے امیدوار مدمقابل ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ سینیٹ […]
ایران :(جیو ڈیسک)ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج ہو رہی ہے جس میں چار کروڑ آٹھ لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی دو سو نوے نشستوں کے لئے تین ہزار پانچ سو امیدوار مد مقابل ہیں۔ ایران کی اصلاح پسند جماعتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا […]
خیبرایجنسی: (جیو ڈیسک) سیکورٹی فورسز کی جھڑپ کے دوران سات سیکورٹی اہلکار شہید اور بیس شرپسند مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپ خیبرایجنسی کے علاقے لکڑ بابا میں ہوئی۔ سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جس میں سات سیکورٹی اہلکار شہید اور آٹھ زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی […]
امریکا :(جیو ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ امریکا پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ سابق فوجیوں کے اجتماع سے خطاب میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا سائبر حملوں میں بجلی کے نظام کو نشانہ بنا کر امریکا کو مفلوج کیا جاسکتا ہے۔ سائبر حملہ آور وال اسٹریٹ اور دیگر […]
ٰ(جیو ڈیسک) سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے۔ پینتالیس نشستوں پر اٹھانوے امیدوار مدمقابل ہیں۔ سینیٹرز کے انتخاب کیلئے پولنگ شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ سندھ اسمبلی میں پہلا ووٹ صوبائی وزیر روف صدیقی نے کاسٹ کیا۔ بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اسلم بھوتانی نے سب سے پہلے ووٹ […]
اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سینیٹ انتخابات آج ہوں گے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پینتالیس نشستوں پر ترانوے امید وارمد مقابل ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،پولنگ آج ہو گی۔ پولنگ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گی۔ سینیٹ کی چون نشستوں میں سے […]
نواب شاہ: (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی انتہا ہو گئی ہے، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی۔ وہ نواب شاہ کے علاقے قاضی محمد میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ بارہ گھنٹے بجلی […]
استنبول:(جیو ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں حکمران جماعت کے دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے اس قدر شدید تھے کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے […]
القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ امریکا کے بجٹ میں کٹوتی اور طالبان سے مذاکرات امریکی طاقت کا زوال ظاہر کرتا ہے۔ عرب ویب سائٹ پر جاری کئے گئے چوبیس منٹ دورانئے کے اپنے آڈیو پیغام میں ایمن الظواہری نے کہا کہ امریکا نے طالبان سے مذاکرات شروع کیے جو یہ ظاہر […]
کراچی : (جیو ڈیسک) ٹیکسٹائل مل میں زہریلی گیس کے اخراج سے بائیس سالہ نوجوان جاں بحق اور پانچ خواتین سمیت گیارہ افراد ہوش ہو گئے۔ کراچی کے سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل مل میں آج صبح زہریلی گیس خارج ہونے لگی۔ دم گھٹنے سے بائیس سالہ مزدور جاں بحق اور گیارہ […]
اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ فیصلہ آٹھ مارچ کو سنایا جائے گا۔ بابراعوان کے وکیل علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ میرے موکل کا عدالت کی توہین کرنے کا ارادہ نہیں تھا، بابر اعوان کو اپنے عمل پر […]
تمل ناڈو:(جیو ڈیسک) بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں کوڈن کلم جوہری پلانٹ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے الزام میں چار غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ان تنظیموں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لیے اپنے فنڈز […]
میمو کمیشن کا اجلاس آج ہو گا۔ حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری سمیت درخواست گذاروں کے وکلا منصور اعجاز پر جرح کریں گے ۔ جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن کارروائی کاآغازپاکستانی وقت کے مطابق آج دن دو بجے ہو سکے گا۔ منصور اعجاز برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں موجود […]
اسلام آباد:(جیو ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ووٹ رجسٹریشن ایس ایم ایس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، آٹھ تین صفر صفر پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹر رجسٹریشن کے بارے میں معلومات حاصل کرسکے گا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کمپیو ٹرائزڈ انتخابی […]
سندھ (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس تریپن میں پیپلز پارٹی کی انتخابی امیدوار وحیدہ شاہ کی جانب سے خاتون اہلکار کو تھپڑمارنے کا از خود نوٹس لے لیا اور چیف الیکشن کمشنر، آئی جی سندھ اور وحیدہ شاہ کو دو مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ پی ایس تریپن میں […]
عراق : (جیو ڈیسک) بغداد میں کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ شہر کے مصروف شاپنگ سینٹر میں کار بم کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے سے نو راہ گیر زخمی ہوئے اور قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا […]
اسلام آباد: ( جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس ری اوپن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آٹھ مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل اسد درانی اور مرکزی کردار یونس حبیب کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار […]
(جیو ڈیسک ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کوہستان میں بس کے مسافروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ بان کی مون نے گلگت میں بس پر […]
اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پرغوروکیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ پاکستان انجینئرنگ کونسل ترمیمی بل دو ہزار گیارہ کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان صحت اور ادویہ […]
اسلام آباد:(جیو ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے بیسویں آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ صدر کے دستخط کے بعد بیسویں آئینی ترمیم باقاعدہ آئین کاحصہ بن گئی ہے۔ اس حوالے سے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بیسیویں ترمیم کی منظوری کے بعد شفاف اور منصفانہ انتخابات کی راہ ہموار اور ملک […]
ایران نے خلائی سیارہ مدار میں بھیجنے کے بعد جنگی اور مسافر طیارے بھی تیار کرلئے جبکہ روسی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ پرامن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیار کئے گئے جنگی طیارے سائیگی جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ سے لیس ہوں گے۔ دشمن کی جارحیت کی صورت […]
کوہستان کے علاقے ہربن میں مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سترہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی کہ راستے میں اچانک نامعلوم افراد نے بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سترہ افراد […]