اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر اس نے ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ امریکا کو اطلاع نہیں دے گا۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے امریکا کو بے خبر رکھنے کا مقصد اسے عالمی تنقید سے بچانا ہے۔ حملے کی صورت میں اسرائیل کو روکنے میں ناکامی […]
وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔ سپریم کورٹ میں اعتزاز احسن کی جانب سے گواہوں کی طلبی کی درخواست پر دلائل دیئے جا ئینگے۔ مقدمے میں اٹارنی جنرل کی جانب سے بطور استغاثہ شواہد جمع کرائے جا چکے ہیں جسے سپریم کورٹ نے ریکارڈ کا حصہ بنا […]
بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں دریاں کو جوڑنے کے منصوبے کے لیے عملی اقدامات شروع کرے۔ بھارت کے دریاں کو آپس میں جوڑنے کا منصوبہ دو ہزار دو میں اٹل بہاری واجپائی کی حکومت نے پیش کیا تھا جس کا مقصد ایک ہی موسم میں بعض علاقوں […]
ابوظہبی ،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی، ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریزبھی انگلینڈ نے جیت لی۔ پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے میچ پانچ رنز سے جیت کر سیریز […]
نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ کے باہر دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ نوشہرہ میں فاروق اسٹیڈیم میں عوامی نیشنل پارٹی کا جلسہ ختم ہونے کے بعد لوگ باہر نکل رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا۔ ڈی پی او کے […]
توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ میں دستاویزی شواہد پیش کر دئیے۔ چوہدری اعتزاز احسن اپنی ٹیم کے ساتھ سپریم کورٹ میں وزیراعظم گیلانی کی جانب سے دستاویزی شہادتیں سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔ سوئس مقدمات کھولنے کیلئے وزیر اعظم کو بھیجی گئی دو […]
افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ پولیس ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار جلال آباد ائیرپورٹ کے گیٹ سے ٹکرا دی۔ مرنے والوں میں چھ شہری، دو ائیرپورٹ […]
توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن آج سپریم کورٹ میں اپنے موکل کے حق میں شہادتیں پیش کریں گے۔ بیرسٹر اعتزاز وزیر اعظم کیخلاف استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ شواہد پر جواب بھی داخل کرائیں گے۔ عدالت منگل کو ان شواہد کا جائزہ لے گی۔ جسٹس […]
پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ ڈاکیومنٹری فلم میکر شرمین عبید چنائے نے اپنی شارٹ ڈاکیومنٹری دی سیونگ فیس پر آسکر ایوارڈ حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی کیٹیگری میں کسی فلم کو یہ پہلا آسکر ایوارڈ ملا ہے۔ شرمین عبید چنائے کی فلم کا […]
سپریم کورٹ میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل چوہدری اعتزازاحسن آج شہادتوں اور دستاویزی شواہد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے عدالت منگل کو ان شواہد کاجائزہ لے گی۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی لارجز […]
شام میں نئے آئین کی منظوری کے لئے ریفرنڈم جاری ہے، اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسے اقتدار جاری رکھنے کیلئے صدر بشارالا سد کی چال قرار دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ ریفرنڈم کیلئے ملک بھر میں تیرہ ہزار آٹھ سوپینتیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے […]
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کابل میں پریس کانفرنس میں انھوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے حرمتی کے افسوسناک اور قابل مذمت واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ امریکی صدر اوباما نے […]
اسپاٹ فکسنگ کیس میں چھ ماہ کی سزا کاٹنے کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر لاہور میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ محمد عامر جب لندن سے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچے تو وہ عوام سے چھپتے چھپاتے اور میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی گھر کیلئے روانہ ہوگئے۔ نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر […]
ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج آ گئے۔ وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسی گیلانی اور بدین سے ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوئے ۔ پیپلز پارٹی کے چار ، ن لیگ کے تین امیدوار کامیاب ہوئے۔ اے این پی، فنکشنل لیگ کے ایک ایک امیدوار فاتح رہے۔ ضمنی انتخابات […]
قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ضمنی انتخاب میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق رحیم یار خان کا میدان فنکشنل لیگ نے مار لیا۔ ملتان میں وزیر اعظم اور بدین میں ذوالفقار مرزا کے بیٹے کو واضح برتری حاصل ہے […]
پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو جیت کے لئے 150رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے یہ اسکور سات وکٹوں کے نقصان پر بنایا تھا۔ اس اسکور میں […]
یمن میں صدارتی محل کے سامنے دھماکے سے چھبیس افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب انتخابات کے نتیجیمیں نائب صدر منصور الہادی کو نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔ یمن میں نئے صدر منصور الہادی کے منتخب ہونیکے چند گھنٹوں بعد ہی صدارتی محل کے سامنے زوردار دھماکہ ہوا۔کار میں نصب بم سے چھبیس افراد ہلاک اور درجنوں […]
ملک کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران کئی پولنگ اسٹیشنز پر ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔ کہیں فائرنگ ہوئی تو کہیں کرسیاں چلیں۔ این اے ایک سو اڑتالیس ملتان ایک میں کئی پولنگ اسٹیشنز پر دو گروپوں میں تصام ہوا جس کے بعد پولنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔ چک نمبر […]
اسلام آباد : پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی دس نششتوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے حساس قرار دیئے جانیوالے پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز طلب کر لی گئی۔ میانوالی میں ہزاروں خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کر دیا گیا۔ ملتان میں شاہ محمود قریشی […]
نائب صدر منصور الہادی یمن کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق منصور الہادی نے ساٹھ فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ سابق نائب صدر اور موجودہ نگران صدر ہادی صدارت کے لئے واحد امیدوار تھے۔ وہ آئندہ دو سال تک عبوری حکومت کی قیادت کریں گے۔ عوامی دباو پر صدر […]
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے یمن کے صدر علی عبداللہ صالح صحت یاب ہوکر امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔ واشنگٹن میں یمنی سفارت خانے کے ترجما ن کے مطابق انہتر سالہ صالح گزشتہ سال ہونے والے قاتلانہ حملے میں لگنے والے زخموں کا علاج کرانے امریکا گئے تھے۔حالیہ انتخابات میں نائب صدر منصور […]
قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتخابی حلقوں میں عام تعطیل ہے۔ قومی اسمبلی کی چھ نشستوں میں خیبر پختونخوا سے حلقہ این اے نو مردان، پنجاب سے این اے ایک سو چالیس قصور، این اے […]
کراچی : صدر زرداری نے کہا ہے کہ بلوچ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ناراض بلوچوں کے پاس خود چل کر جانے کو تیار ہیں۔ صدر زرداری نے کراچی میں گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ سندھ کے وزیر […]
چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں جیوڈیشیل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا، ذرائع کے مطابق جوڈیشیل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں ججوں کی خالی آسامیوں کوپر کرنے پرغور کیا جائے گا۔ اجلاس میں جن آٹھ امیدواروں کے نام زیرغورلائے جائیں گے ان میں دوکلا اور دو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ […]