مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کہتے ہیں صدر مملکت کا عدالتوں سے متعلق بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے موجودہ حکومت نے عدلیہ کا کوئی فیصلہ تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے وزیراعظم گیلانی کے بیانات سے بھی عدم اتفاق کا اظہار کیا۔ نواز شریف کا ذرائع سے خصوصی گفتگو میں کہنا […]
جہاں سیاسی منظر نامے میں تیزی سے تبدیلیاں جاری ہیں وہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ اہم پارلیمانی سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کی صورتحال کا بھی نوٹس لینا شروع کردیا ہے۔ حکومت کے تمام تر اقدامات کے باوجود بلوچستان کے بڑھتے ہوئے احساس محرومی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سال دو […]
اسلام آباد : سپریم کورٹ میں میمو کیس کی سماعت ستائیس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، بابر اعوان کی پریس کانفرنس کے حوالے سے وزیراعظم کے جواب کو مسترد کر دیا گیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آرمی چیف بیان حلفی کے ساتھ سپریم کورٹ آجائیں تو ہمیں سوچنا پڑے گا۔ چیف […]
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس فیصلہ کیا گیا کہ میمو گیٹ اسکینڈل کیخلاف آئینی اور قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کورکمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت میمو گیٹ اسکینڈل بنایا گیا […]
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت بچانی ہے تو وزیراعظم خود الیکشن کا اعلان کریں، آئین اورپارلیمینٹ توڑنے والے شخص کو بھی ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔ کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ […]
لاہور : گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میمو کے معاملے پر وزیر اعظم کا جواب ہی صدر کا جواب ہے، فوج بھی براہ راست میمو کا جواب دینے کی پابند نہیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ میمو گیٹ […]
اسلام آباد : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز نے ملاقات کی، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ میمو کے معاملے پرآرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس کے سپریم کورٹ میں جوابات داخل کرنے کیلئے مروجہ طریقہ اختیار کیا جسے حکومت اور فوج میں اختلاف قرار نہیں دیا […]
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ملاقات میں میمو اسکینڈل سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میموایشو پر تصادم کے حوالے سے افواہوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس رائے کو مسترد کر دیا۔ وزیراعظم نے […]
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کی طے کردہ شرائط کی پابندی کرنا ہوگی۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی ریڈ لائنز کا احترام کرے۔ انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی خود مختاری اور وقار کا تحفظ اولین ذمہ داری […]
اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم قوم کی نمائندگی کے اہل نہیں ،شمسی ایئربیس کی طرح صدر کی صحت پر قوم سے جھوٹ نہ بولا جائے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے کہا کہ سابق امریکی وزیرخارجہ کونڈو […]
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سپریم کورٹ جانے کے فیصلے پر اعتراض وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ صدر اور وزیر اعظم معاملہ دبانا چاہتے تھے، حقائق جاننا عوام کا حق ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا […]
انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی سوچ سے دوسرے انسانوں اوراُن کے گروہ کو متاثر کرے اور اپنا ہم نوا بنا ئے تاکہ جن مقاصد کو وہ لے کر اٹھا ہے اس میں اس کو کامیابی میسر آئے اور وہ اپنے نصب العین کو حاصل کر لے ۔اِس “کامیابی” کے حصول کے لیے […]
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میمو کو عدالت لے جانا اور صدر زرداری سے متعلق افواہیں سازش ہیں اور سینٹ میں بیٹھا ایک شخص بھی منصور اعجاز کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن اس کا نام نہیں بتاؤں گا۔ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ […]
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی، آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کی جانب سے سپریم کورٹ میں میموگیٹ اسکینڈل سے متعلق جوابات داخل کرانے کے لئے مسودے تیارکرلئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی اورڈی جی، آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کی جانب […]
پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے سفیروں کی دوروزہ کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں اس عزم کا اظہارکیا گیا ہے کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا لیکن قومی سلامتی اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سفیروں کی […]
قائم مقام صدر فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حالات سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ان کے سیاسی مخالفین اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اور نہ […]
اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو دو روزہ کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے کانفرنس کے دوسرے روز سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔ سفیروں کی دو روزہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔
وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ صدر آصف زرداری سے رابطے میں ہیں اور صدر دو تین روز میں وطن واپس آجائیں گے۔ پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی […]
مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ صدر زرداری، وزیراعظم گیلانی اورسابق صدر پرویز مشرف نے مل کر امریکہ کو پاکستان میں مداخلت کی اجازت دی ان سب کا احتساب ہونا چاہیئے۔ شمس آباد میں جلسے سے خطاب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ امریکہ کو تمام معاملات میں مداخلت کا […]
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ وزیراعظم گیلانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ان کی صحت بہتر ہے اور وہ جلد وطن واپس آجائیں گے۔ […]
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین اور سینیئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الہی نے ملاقات ۔ وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری برادران نے بلاول بھٹو […]
اسلام آباد : وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا سے باہمی احترام اور واضح حدود پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔افغانستان میں قیام امن کے لئے کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ […]
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کرکے نیٹو حملے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ہیلری کلنٹن نے توقع ظاہر کی کہ اس واقعہ سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں […]
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل مستحکم ہے جمہوری حکومت کا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا ۔ جو طاقتیں چار سال میں حکومت کو غیر مستحکم نہیں کرسکیں وہ اب بھی کامیاب نہیں ہونگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں کے خلاف ماضی میں بھی […]