وزیراعظم کے مشیر برائے ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بینگ نے کہا ہے کہ کراچی میں کاروبار اور صنعتیں بند ہونے سے چوبیس ارب روپے یومیہ نقصان ہوتا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہر میں صنعتوں سے لے کر شاپنگ مالز تک اور بڑی […]
کراچی : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے سندھ حکومت کو امن و امان کی صورتحال سنجیدگی کیساتھ بہتر کرنے پر زور دیا۔اور کہا کہ ہم نے ایکشن نہ لیا تو کوئی اور آکر ایکشن لیگا۔اجلاس میں کچھ ارکان نیکراچی میں فوج بلا نے کا مطالبہ کیا تاہم […]
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم گیلانی کراچی میں امن و استحکام بحال کرانے اور اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانے سے قاصر ہیں تو مستعفی ہوجائیں ۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی کو برادرانہ مشورہ ہے کہ امن نہیں کراسکتے تو معصوم مہاجروں کے […]
تاجروں اور صنعتکاروں نے گورنر ہاوس میں وزیر اعظم سے ملنے سے انکار کر دیا، ملاقات کا وقت دوبجے تھا وزیر اعظم چار بجے تک نہیں آئے۔ صنعتکاروں سے ملاقات میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال اور بھتہ کے حوالے سے تاجر برادری کے مسائل پر بات ہونی تھی لیکن دو گھنٹے کی […]
لکھ رکھیئے، کسی لیپاپوتی، کسی انتظامی تبدیلی، کسی منافقانہ مفاہمت، کسی شرکت اقتدار اور کسی شاطرانہ چال سے سیل خوں میں ڈبکیاں کھاتے کراچی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ جان لیجئے کہ کسی ہنر کار افسر کی قیادت میں پولیس کوئی معجزہ رقم نہیں کرسکے گی، رینجرز آگ اور خون کے سامنے کبھی بند نہیں […]
اسلام آباد : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ انہیں کراچی کے حالات پر تشویش ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ نواز شریف انتخابات کی بات نہ کریں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی پاکستان کا جشن آزادی ڈے نہایت عقیدت و احترام اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا اس حوالے سے مرکزی پروگرام سفارت خانہ پیرس میں ہوا جہاں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔فرانس میں پاکستان کے سفیر جناب شفقت سعید نے […]
اسلام آباد : وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جہالت اور ناخواندگی کو معاشرتی برائیوں کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت فروغ تعلیم کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک کو درپیش سب سے بڑاچیلنج ہے،اسکولوں کو تباہ کرنا جہالت کے سوا کچھ نہیں۔ وہ ڈپلومیٹک انکلیو […]
اسلام آباد : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اسلام آباد میں صدر زرداری، وزیراعظم گیلانی، وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر مذہبی امور خورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کیں جن میں ایم کیو ایم کی حکومت میں دوبارہ شمولیت پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد […]
اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے ملکی سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سلامتی اور دفاعی صورتحال زیر غورآئی اجلاس میں ملک کی داخلی […]
اسلام آباد : یوم آزادی کے موقعے پر اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں قومی پرچم لہرانے کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا بانی پاکستان اور شاعر مشرق کے مزار پر حاضری دی گئی۔ مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوئی جہاں وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے پرچم کشائی کی ۔تقریب […]
اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مختلف وفاقی وزرااور اراکین پارلیمنٹ نے ملاقاتیں کی جس میں وزارتوں کے امور سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم کو حج انتظامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو ہدایت کی کہ حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات […]
لاہور : امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوا اور کراچی کو بھی علیحدگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ ایم کیو ایم نے صدر اور […]
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے فاٹا قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے دو اہم حکم ناموں پر دستخط کردیے۔ حکم نامے کے تحت قبائلی علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایوان صدر اسلام آباد میں ایک تقریب منقعد کی گئی جس میں وزیراعظم سید یوسف رضا […]
اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اورمسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت کی ایوان صدرمیں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت اور صدر زرداری کے مابین ہونیوالی ملاقات میں […]
اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی توانائی کمیٹی نے بجلی کی لاگت اور آمدن کے تجزیے کے لیے دو سب کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ کمیٹی کا تیسرا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے کو درپیش مالیاتی مسائل پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے […]
اسلام آباد : وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلیِ پنجاب میاں شہباز شریف اور سنیٹراسحاق ڈار کے مابین ہونیوالی ملاقات میں صوبوں کو وزارتوں کی منتقلی اور توانائی بحران پرقابو پانے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ملاقات میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے قومی توانائی کانفرنس جبکہ تعلیمی معیارکی […]
اسلام آباد : وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور کسی کو انتقامی کا روائی کا نشانہ بنایا گیا اور نہ ہی ملک میں کوئی سیاسی قیدی ہے۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداروں سے حلف لینے کے بعد خطاب […]
اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں شامل وفاقی وزرا نے وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزیراعظم کوکراچی سمیت صوبہ سندھ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالے وفاقی وزرا میں سید خورشید شاہ، سید نوید قمر،ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، ڈاکٹر عاصم حسین ، امین فہیم، سنیٹرمولا بخش چانڈیو […]
اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے اقوام متحدہ کی خواتین کے حقوق کی جانے والی کوششیں قابل قدر ہیں۔ فہمیدہ مرزا نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی سالانہ ورلڈ ویمن پروگرس رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کیا۔ فہمیدہ مرزا نے کہا موجودہ حکومت نے ملک کی […]
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ اورحکومتی اراکین کے درمیان کامیاب مذاکرات کاخیرمقدم کیا ہے اور اس مذاکرات میں کئے گئے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے گورنر سندھ اورحکومتی اراکان کے درمیان کامیاب مذاکرات کوپاکستان بالخصوص سندھ کے عوام کیلئے خو ش آئند […]
اسلام آباد : وزیر اعظم یوسف گیلانی نے ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی قائم کر دی جو ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات تجویز کرے گی۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر […]
اسلام آباد : سپریم کورٹ کے اکیس جولائی کے فیصلے کی روشنی میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پی سی اوججز کی بے دخلی کی منظو ری دیدی ہے۔ بے دخل ہونیوالے ججز میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شبر رضا، جسٹس حماد علی، جسٹس حسنات احمد اور جسٹس سجاد حسین اور سندھ ہائیکورٹ کی […]
ملتان: وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہیکہ نئے صوبوں کے لیے منشور کمیٹی اپنا کام کررہی ہے اس حوالے سے تمام فریقین سے مشاورت کررہے ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے کیحوالے سے مشاورت کے بعد منشور کمیٹی اعلان کریگی۔ انھوں نیکہا کہ کراچی اور بلوچستان […]