اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا، 55 ہزار عازمین حج کو 32 پروازوں سے سعودی عرب پہنچایا گیا۔ قومی ائیر لائن پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق تقریباً 55 ہزار عازمین حج کو 32 پروازوں سے […]
مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں حج کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ سعودی فوج نے مکہ مکرمہ میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔مکہ مکرمہ میں کی گئی سیکیورٹی مشقوں میں فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے حصہ لیا۔ سعوی عرب کے وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے مشقوں اور پریڈ کا معائنہ […]
ریاض (جیوڈیسک) ماہر معاشیات عبداللہ المرزوق کا کہنا ہے کہ حج کے منافع میں اضافے کی علامات دکھائی دے رہی ہیں۔ آمدنی میں یہ اضافہ اس سال حج اور عمرہ کی غرض سے آنے والے 90 لاکھ افراد کی وجہ سے ہو گا۔ انہوں نے سعودی یوتھ کے لئے حج اور عمرہ سیزن کے دوران […]
مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) مناسک حج جمعرات 2 اکتوبر سے شروع ہونے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعہ 3 اکتو بر کو ہونے کا امکان ہے چنانچہ اس سال حج اکبر ہو سکتا ہے۔ جب کہ کہ سعودی وزارت حج کے مطابق اب تک 9 لاکھ عازمین حج حجازمقدس پہنچ چکے ہیں۔ اس سال […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کی ضمانت منظور کرلی۔ حج کرپشن کیس کی سپریم کورٹ میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم راؤ شکیل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے […]
لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے کا حج آپریشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، آخری حج پرواز 28 ستمبر کر روانہ ہو گی، پی آئی اے کا حج آپریشن 28 اگست کو شروع ہوا تھا۔ حج آپریشن کے دوران اب تک 86 خصوصی پروازوں کے ساتھ ساتھ معمول کی شیڈول پروازوں کے ذریعے […]
حج مبارک اسلام کا پانچواں بنیادی رکن ہے۔ جس کی زینت قرآن پاک سے ثابت ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی میں صرف ایک حج کیا اور ہرصاحب حثیت مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔ ہمارے آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب عہدہ رسالت پر فائز […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی عرب پہنچنے والے 4 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے۔ وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری شہزاد احمد نے بتایا کہ وزارت مذہبی امورکی بروقت کوششوں کے باعث اب تک 55 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کے ویزوں کاعمل مکمل کر لیا گیا […]
فیصل آباد (جیوڈیسک) عازمین حج کی سعودی عرب روانگی سے قبل سفری دستاویزات کی فراہمی اور ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا۔گزشتہ روز سرگودھا روڈ پر واقع حاجی کیمپ میں 160 عازمین حج کی ویکسی نیشن کی گئی اور انہیں پاسپورٹ و دیگر سفری دستاویزات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر حج کوآرڈینیٹر محمد […]
مکہ (جیوڈیسک) سعودی میڈیا کے مطابق مقامی حج کونسل کے سیکرٹری جنرل عبدالحمید سینائی نے بتایا ہے کہ اس سکیم کے تحت لگ بھگ چالیس ہزار سے زائد افراد مستفید ہو سکیں گے۔ مزید بتایا کہ اس سلسلے میں 53 کمپنیوں کو کم خرچ کے حج کا بندوبست کرنے کے لئے اختیارات دئیے گئے ہیں۔ […]
حج کا لغوی معنی ہے: ارادہ کرنا، زیارت کرنا، غالب آنا وغیرہا لیکن اسلام میں حج ایک مشہور عبادت ہے جو خانہ کعبہ کے طواف (چکر) اور مکہ مکرمہ شہر کے متعدد مقدس مقامات میں حاضر ہو کر کچھ آداب و اعمال بجالانے کا نام ہے۔ حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رکن […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سے حج آپریشن کا سلسلہ آج سے شروع ہورہا ہے،کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کراچی ائیرپورٹ حج ٹرمینل سے حج آپریشن نہیں کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد عازمین حج کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے واضح رہے کہ اقدامات سیکورٹی خدشات کے باعث کئے گئے ہیں ورنہ […]
ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں اس سال حج کے لیے آنے والے عازمین کی آمد کا سلسلہ 16 اگست سے شروع ہو جائے گا۔ سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم قاضی نے بتایا ہے کہ پہلی حج پرواز جنوبی افریقہ سے حجازمقدس پہنچے گی۔ وزارت نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں تمام انتظامات […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم احمد فیض کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ سے سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی دوران سماعت اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم احمد فیض کی […]
منیلا (جیوڈیسک) فلپائن نے سعودی عرب میں مرس وائرس کی وجہ سے اپنے مسلمان شہریوں سے اس سال حج پر نہ جانے کی اپیل کر دی۔ فلپائن میں اکتوبر کے مہینے میں ساڑھے چھ ہزار مسلمان اس سال حج پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزارت صحت نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ […]
سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ مرکزی ملزم احمد فیض گرفتار نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی۔
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے کامیاب عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ اپنے مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنے متعلقہ بینکوں کے ذریعے آج (منگل تک) جمع کرا دیں تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے، یہ پاسپورٹس 31 مارچ 2015 تک کارآمد ہونے چاہئیں۔ حکومت نے حج اخراجات میں ڈھائی لاکھ روپے […]
ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں حکومت نے داخلی عازمین حج کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سعودی وزارت حج کے مطابق داخلی عازمین کے لیے معلمین کا انتخاب پہلی بار حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ 53 کمپنیاں سستے حج پیکیج پر 41 ہزار مقامی عازمین کو حج کروائیں گی جن میں […]
لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے حج کوٹہ الاٹمنٹ روکنے کے عبوری حکم میں توسیع کر دی۔ لاہورہائی کورٹ میں حج کوٹہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 15 ہزار کوٹے کی الاٹمنٹ روکنے کے عبوری حکم میں توسیع کردی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنے موقف میں کہا کہ نئے حج ٹورز آپریٹرزدو لاکھ […]
لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ وزارت مذہبی امور نے بدنیتی پر مبنی حج کوٹہ کی تقسیم کی ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستان کو اس مرتبہ ایک لاکھ تینتالیس ہزار تین سو […]
راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عازمین حج کیلئے کرائے میں 23 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔ ہر حاجی کو رہائش اور سفری سہولت دی جائے گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے دو ہزار چھ سو سے زیادہ […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکو بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی حج پروازوں کا آغاز 27 اگست کو ہوجائے گا، کمیٹی نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ذریعہ 22 لاکھ روپے تک خرچ کرکے حج کرنے والوں سے دریافت کیا جائے کہ ٹیکس بھی دیتے ہیں […]