صدر زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کے وزراء کا اجلاس آج طلب کر لیا

صدر زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کے وزراء کا اجلاس آج طلب کر لیا

صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی سندھ کے اہم وزرا کا اجلاس آج ایوان صدرمیں طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں پیپلز پارٹی سندھ کے اہم وزرا کے اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، سید خورشید شاہ، پیر مظہر الحق، ایازسومرو اورسراج درانی شرکت کریں گے۔ صدرمملکت نے یہ اجلاس […]

.....................................................

صدر کا چیف جسٹس کو جوابی خط، آڈیٹر جنرل آج حلف اٹھائیں گے

صدر کا چیف جسٹس کو جوابی خط، آڈیٹر جنرل آج حلف اٹھائیں گے

صدر آصف علی زرداری نے آڈیٹر جنر ل بلنداختر رانا کے حوالے سے لکھے گئے خط کا جواب چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ خط کا جو اب قبول کر تے ہو ئیچیف جسٹس آج نئے آڈیٹر جنرل کا حلف لینگے۔ چیف جسٹس نے خط میں بلند اختر رانا کی آڈیٹر جنرل پر تقرری پر […]

.....................................................

صدر زرداری سے گورنر سندھ کی ملاقات

صدر زرداری سے گورنر سندھ کی ملاقات

گورنر سندھ عشرت العباد نے صدر زرداری سے ملاقات کی جس میں کراچی کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت میں ایم کیو ایم کی واپسی کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی […]

.....................................................

کراچی میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی میں اچانک تیزی

کراچی میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی میں اچانک تیزی

کراچی میں سات دنوں کے دوران 106 افراد کی ہلاکتوں کے بعد بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی میں بدھ کو اچانک تیزی آگئی ۔ اس تیزی کا آغاز منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو کراچی کے مختلف علاقوں میں کئے جانے والے سرچ آپریشن سے ہوا۔ آپریشن کے دوران 14 ملزمان کوگرفتار کرکے […]

.....................................................

اسلام آباد : کیریئر اسٹرکچر فار ہیلتھ پر سونیل آرڈیننس کی باقاعدہ منظوری

اسلام آباد : کیریئر اسٹرکچر فار ہیلتھ پر سونیل آرڈیننس کی باقاعدہ منظوری

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیریئر اسٹرکچر فار ہیلتھ پرسونیل آرڈیننس کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے تحت کی جانیوالی قانون سازی کا اطلاق میڈیکل پریکٹیشنرز پر ہو گا۔ طب سے متعلق تمام نئی تقرریاں نئی سکیم کے تحت عمل میں لائی […]

.....................................................

اسلام آباد : صدر زرداری نے سات ایڈیشنل ججوں کو مستقل کر دیا

اسلام آباد : صدر زرداری نے سات ایڈیشنل ججوں کو مستقل کر دیا

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے پشاور ہائیکورٹ کے چار اور لاہور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کوبتایا ہے کہ وزیراعظم کی مشاورت سے صدر مملکت کی جانب سے لاہورہائیکورٹ کے مستقل کئے جانیوالے ایڈیشنل ججوں میں جسٹس صغیر […]

.....................................................

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کراچی پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کراچی پہنچ گئے

کراچی: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کراچی پہنچ گئے، آرمی چیف کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، مختلف حلقوں کی جانب سے کراچی میں فوج بلائے جانے کے مطالبے پر فوج کے سربراہ اشفاق پرویز کیانی چند روز قبل اپنی ایک غیر رسمی گفتگو میں اس بات […]

.....................................................

صدر زرداری کا امریکی امداد کی کٹوتی پر تشویش کا اظہار

صدر زرداری کا امریکی امداد کی کٹوتی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: صدر زرداری نے پاکستان کے لیے امریکی امداد میں کٹوتی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات صدر مملکت نے امریکی سینیٹروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی جس نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ […]

.....................................................

صدر زرداری کی سربراہی میں آئی ٹی ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق اجلاس

صدر زرداری کی سربراہی میں آئی ٹی ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق اجلاس

اسلام آباد : صدر زرداری کی سربراہی میں ٹیلی کام سیکٹرکی اپ گریڈیشن سے متعلق ہونیوالے اجلاس میں موبائل سروسز کو مزید بہتر بنانے کیلئے وفاقی وزیرخزانہ ،وفاقی وزیر پرمشتمل کمیٹی کوآئی ٹی سے متعلق سفارشات مرتب کرکے حکومت کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایوان صدرمیں ہونیوالے اجلاس میںوفاقی وزیر خزانہ عبدل […]

.....................................................

وزیراعظم کراچی میں امن نہیں کرا سکتے تو مستعفیٰ ہو جائیں۔ الطاف

وزیراعظم کراچی میں امن نہیں کرا سکتے تو مستعفیٰ ہو جائیں۔ الطاف

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم گیلانی کراچی میں امن و استحکام بحال کرانے اور اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانے سے قاصر ہیں تو مستعفی ہوجائیں ۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی کو برادرانہ مشورہ ہے کہ امن نہیں کراسکتے تو معصوم مہاجروں کے […]

.....................................................

رحمان ملک پر تنقید، ذوالفقار مرزا ایوان صدر طلب

رحمان ملک پر تنقید، ذوالفقار مرزا ایوان صدر طلب

صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار مرزا کو آج اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان سے رحمن ملک پر ان کی جانب سے کی جانیوالی شدید تنقید کے حوالے سے جواب طلبی کی جائے گی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق ذوالفقار مرزا کو آج صبح اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع […]

.....................................................

کراچی، مسئلہ اتنا سادہ بھی نہیں

کراچی، مسئلہ اتنا سادہ بھی نہیں

لکھ رکھیئے، کسی لیپاپوتی، کسی انتظامی تبدیلی، کسی منافقانہ مفاہمت، کسی شرکت اقتدار اور کسی شاطرانہ چال سے سیل خوں میں ڈبکیاں کھاتے کراچی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ جان لیجئے کہ کسی ہنر کار افسر کی قیادت میں پولیس کوئی معجزہ رقم نہیں کرسکے گی، رینجرز آگ اور خون کے سامنے کبھی بند نہیں […]

.....................................................

اسلام آباد : صدر زرداری سے اسفند یار ولی کی ملاقات، تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : صدر زرداری سے اسفند یار ولی کی ملاقات، تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : صدر آصف زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، اور کراچی کی صورتحال پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق عوامی نینشل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی نے کراچی کی صورتحال پر ان کی جماعت کواعتماد میں نہ […]

.....................................................

کراچی کی صورتحال پر ایک اور اہم اجلاس آج ایوان صدر میں طلب

کراچی کی صورتحال پر ایک اور اہم اجلاس آج ایوان صدر میں طلب

کراچی کی صورتحال پرغور کیلئے آج ایوان صدرمیں دوبارہ اجلاس ہوگا۔سندھ کابینہ کے ارکان ذوالفقار مرزا، پیر مظہر الحق اور مرادشاہ کوبھی اجلاس میں شرکت کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات اورکراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے کے بعد ایوان صدر […]

.....................................................

فرانس میں پاکستان کا جشن آزادی ڈے

فرانس میں پاکستان کا جشن آزادی ڈے

پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی پاکستان کا جشن آزادی ڈے نہایت عقیدت و احترام اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا اس حوالے سے مرکزی پروگرام سفارت خانہ پیرس میں ہوا جہاں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔فرانس میں پاکستان کے سفیر جناب شفقت سعید نے […]

.....................................................

اسلام آباد: صدر زرداری بحرین کے مختصر دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: صدر زرداری بحرین کے مختصر دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری بحرین کے مختصر دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ اپنے دورے میں صدر آصف علی زرداری نے بحرین کے شاہ حمد بن خلیفہ سے ملاقات کی اور اہم دو طرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر بھی […]

.....................................................

گورنر سندھ کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں

گورنر سندھ کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں

اسلام آباد : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اسلام آباد میں صدر زرداری، وزیراعظم گیلانی، وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر مذہبی امور خورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کیں جن میں ایم کیو ایم کی حکومت میں دوبارہ شمولیت پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد […]

.....................................................

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری سے گورنر سندھ کی ملاقات

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری سے گورنر سندھ کی ملاقات

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر سندھ ڈ اکٹر عشرت العباد نے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔ ایم کیو ایم کی حکومت میں دوبارہ شمولیت کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، الطاف حسین کا پیغام لیکر صدر آصف زداری سے ملاقات کیلئے اسلام آباد گئے […]

.....................................................

اسلام آباد : بلوچستان حکومت سیاسی قوتوں سے مذاکرات شروع کرے۔ وفاقی حکومت

اسلام آباد : بلوچستان حکومت سیاسی قوتوں سے مذاکرات شروع کرے۔ وفاقی حکومت

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کو صوبے کی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مذکرات شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ بلوچستان کی صورتحال پر غور کے لیے ایوان صدر میں آج دوسرے روز بھی اجلاس ہوا۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اجلاس […]

.....................................................

لاڑکانہ : آئندہ وزیر اعظم بلاول ہوں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر

لاڑکانہ : آئندہ وزیر اعظم بلاول ہوں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر

لاڑکانہ: وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی فتح حاصل کرے گی اور ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری کو بنایا جائیگا۔ گڑھی خدا بخش بھٹو میں نو منتخب صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان آزاد کشمیر کابینہ کے اٹھارہ وزرا، سات ایم […]

.....................................................

اسلام آباد : فاٹا قوانین میں اصلاحات کے دو حکم ناموں پر دستخط

اسلام آباد : فاٹا قوانین میں اصلاحات کے دو حکم ناموں پر دستخط

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے فاٹا قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے دو اہم حکم ناموں پر دستخط کردیے۔ حکم نامے کے تحت قبائلی علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایوان صدر اسلام آباد میں ایک تقریب منقعد کی گئی جس میں وزیراعظم سید یوسف رضا […]

.....................................................

اسلام آباد : امریکی سفیر کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات

اسلام آباد : امریکی سفیر کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں اہم امور زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے ایبٹ آپریشن کے حوالے سے گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا کرنے […]

.....................................................

اسلام آباد : وزیراعظم اور چوہدری شجاعت کی صدر سے ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم اور چوہدری شجاعت کی صدر سے ملاقات

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اورمسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت کی ایوان صدرمیں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت اور صدر زرداری کے مابین ہونیوالی ملاقات میں […]

.....................................................

اسلام آباد : چوہدری شجاعت کی صدر زرداری سے ملاقات

اسلام آباد : چوہدری شجاعت کی صدر زرداری سے ملاقات

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے صدر ملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اتحادیوں کے درمیان درپیش معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ […]

.....................................................