اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اکسانے پر وفاقی وزرا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ فواد چوہدری اور شبلی فراز کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر تحفظات کے اظہار کے بعد […]
جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) ماہرین کے مطابق نئی جرمن حکومت جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے ترقیاتی منصوبہ جات کو مزید وسعت دے سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نئی جرمن حکومت یقینی طور پر ایسی پالیسی کو مزید فعال بنا سکتی ہے۔ جرمنی کے وفاقی انتخابات رواں مہینے کی چھبیس تاریخ کو ہوں گے۔ انگیلا […]
تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ کسی ایک نسلی یا سیاسی گروپ سے تعلق رکھنے والی حکومت افغانستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔ خبر ایجنسی کےمطابق ٹی وی پر خطاب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران افغانستان کے ساتھ سرحد پر داعش کی موجودگی کی اجازت […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کیلئے طالبان سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ’دوشنبے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں […]
بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کو مزید کھلے پن اور جامع حکومت کے قیام کی طرف بڑھنے دیا جائے اور اعتدال پسندانہ داخلہ اور خارجہ پالیسیاں اپنائی جائیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رہ نماؤں کے اجلاس میں شی جن پنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے […]
بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) ایک بھارتی عدالت نے کہا ہے کہ وادی میں رہنے والے دیگر ہندو کشمیری پنڈتوں کے لیے مختص حکومتی مراعات کے حقدار نہیں ہیں کیونکہ صدیوں پرانی اپنی ایک مخصوص شناخت، روایات اور تہذیب رکھنے والے کشمیری پنڈت ان سے مختلف ہیں۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے اس تازہ فیصلے […]
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کی حمایت کی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے جرمن نشریاتی ادارے کی اردو سروس کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے خواتین کے لباس اور طالبان کی افغانستان پر حکومت سے متعلق بات چیت کی۔ اداکارہ کا کہنا […]
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔ عالمی یوم جمہوریت کی مناسبت سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے، […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آٹا، گھی، چینی اور دالوں پر کیش سبسڈی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ کورونا […]
تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر ایک طائرانہ اور سرسری نگاہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے موجودہ احوال پر ڈالی جائے ، برما ہو یا شام ، فلسطین ہو یا افغانستان ، افریقہ یا امریکہ ، عراق ہو یا یمن ، ہر ملک اور دنیا کے ہر خطہ میں مسلم قوم تاریخ کے بدترین دور […]
بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد نئے حالات کو دیکھتے ہوئے انسداد دہشت گردی پر مامور بھارتی فورسز کے لیے ایک نیا ٹریننگ ماڈیول وضع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکام کو دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بھارت کے مرکزی سکیورٹی ادارے نے انسداد […]
کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان پر اپنے اقتدار کی علامت کے طور پر طالبان نے امریکا پر نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کی بیسیویں برسی کے موقع پر کل ہفتے کے روز کابل میں واقع افغان صدارتی محل پر اپنا پرچم لہرا دیا۔ یہ پرچم کشائی طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم ملا […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد کا کہنا ہے کہ کوشش ہے افغانستان میں مستحکم حکومت اور نظام آئے تاکہ ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروپ نہ پنپ سکیں۔ طالبان کی جانب سے کابینہ کے اعلان کے بعد افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایک فنانشل سیکٹر فرم کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ دینے اور اسٹیل اور موبائل فون ساز سیکٹرز کے لیے ٹیکس واجبات میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ Third Tax Laws Amendment Ordinance 2021 کے تحت کچھ شعبوں کے لیے […]
افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت اور وہاں کے موجودہ حالات کے بھارت کے زیر انتظام کشمیر پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ وہاں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ […]
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد 3 سال کے اندر جہاں دوسرے مسائل سامنے آئے وہاں پولیس اور انتظامیہ کو کنٹرول کرنا بھی ایک بڑا مسئلہ رہا۔ پنجاب میں اتنے چیف سیکرٹری اور آئی جیز تبدیل کیے گئے کہ گنتی کرتے ہوئے بھی بھول جاتے ہیں لیکن بتاتے چلیں […]
پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت سے ایک روٹی کی قیمت کنٹرول نہیں ہوتی، مہنگائی کی وجہ سے عوام انتہائی تکلیف میں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں پولٹری اور لائیو اسٹاک قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو گیم میں لڑائی کو دکھا کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ پنج شیرحملوں میں پاکستان نے کارروائی کی۔ وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے بی بی سی ورلڈ کوانٹرویومیں کہا کہ […]
امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے فوری طور پر طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اپنے بیان میں جو بائیڈن نے طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا یہ بہت آگے کی بات ہے۔ دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نئی […]
کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل میں طالبان نے پاکستان ، چین، روس، ایران، ترکی اور قطر کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ افغان میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ نئی حکومت کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں جلد تاریخ کا اعلان کیا […]
افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) کئی دنوں کی مشاورت کے بعد افغان طالبان نے ملا محمد حسن اخوند کو سربراہ مملکت مقرر کردیا۔ طالبان کے سینیئر رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملا محمد حسن اخوند طالبان کی نئی حکومت میں ریاست کے سربراہ ہوں گے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے […]
تحریر : میر افسر امان پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر سال ٦ ستمبر کویوم دفاع پاکستان شان شوکت سے مناتی ہے۔ ہمارے ازلی دشمن بھارت نے اعلان جنگ کیے بغیر رات کی تاریکی میں ٦ ستمبر کو پانچ سو ٹینگوں کے ساتھ لاہور پر حملہ کیا اوربین لا القوامی سرحد کو عبور کیا۔فجر کے […]
تحریر : ریاض احمد ملک آج میں گھر سے نکلا تو ایک جگہ ٹہرنے کا اتفاق ہوا اس جگہ ایک دلخراش بات سامنے آئی ایک ننھا منا سا بچہ جس کی عمر شائد 6 سال ہو گی میں اس سے باتیں کر رہا تھا کہ اس نے بتایا کہ اس نے شام کو کھانا نہیں […]
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سازشیں ناکام ثابت ہوئیں اور تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ الیکشن بھی جیتے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں سارے مفاد پرست لوگ جمع […]