پی ٹی آئی نے این اے 122 میں قانونی جنگ لڑنے کا ٹاسک حامد خان کو سونپ دیا

پی ٹی آئی نے این اے 122 میں قانونی جنگ لڑنے کا ٹاسک حامد خان کو سونپ دیا

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے این اے 122 میں قانونی جنگ لڑنے کا ٹاسک حامد خان کو سونپ دیا۔ حامد خان کل سردارایاز صادق کی اپیل کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔ تحریک انصاف نے سردار ایاز صادق کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ اپیل کے خلاف فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ […]

.....................................................

پی ٹی آئی ہمارے لوگ توڑ رہی ہے ،ق لیگ کا الزام

پی ٹی آئی ہمارے لوگ توڑ رہی ہے ،ق لیگ کا الزام

لاہور (جیوڈیسک) ق لیگ نے الزام لگایا ہے کہ تحریک انصاف ان کے لوگ توڑ رہی ہے ، جبکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ وہ کسی کو زبردستی اپنے ساتھ شامل نہیں کررہے ق لیگ کے راہنما چودھری پرویز الہٰی نے الزام لگایا ہےکہ پی ٹی آئی ق لیگ کے رہنماؤں کو توڑ […]

.....................................................

پی ٹی آئی پر مفاد پرست ٹولے کا قبضہ ہے، جسٹس (ر) وجیہہ الدین

پی ٹی آئی پر مفاد پرست ٹولے کا قبضہ ہے، جسٹس (ر) وجیہہ الدین

حیدرآباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جسٹس رٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جیسی جماعت میں بھی انصاف نہیں ہے، پارٹی پرمفاد پرست ٹولے کا قبضہ ہے۔ عمران خان سے مطمئن ہوں لیکن قبضہ ٹولے سے مطمئن نہیں ہوں، پارٹی میں چھوٹے لوگوں کی آوازیں نہیں سنی جارہی ہیں، میری […]

.....................................................

بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن ،پی ٹی آئی نے اے پی سی بلالی

بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن ،پی ٹی آئی نے اے پی سی بلالی

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن کرانے کے معاملے پرپاکستان تحریک انصاف نے کل آل پارٹیز کانفرنس بلالی ہے۔ تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت کے لئے مختلف جماعتوں کے دعوت بھی دے دی ہے۔ مسلم لیگ ق ، جماعت اسلامی ، عوامی تحریک اور دیگر جماعتیں شرکت کریں گی۔

.....................................................

پی ٹی آئی ”ڈی چوک” سے ”ڈی سیٹ” تک

پی ٹی آئی ”ڈی چوک” سے ”ڈی سیٹ” تک

تحریر : سید انور محمود چودہ اگست 2014ء سے سولہ دسمبر 2014ء تک عمران خان احتجاج، جلسے اور دھرنے کی سیاست کرتے رہے، تحریک انصاف کے پانچ ارکان ایسے تھے جنہوں نے کھل کر پارٹی لیڈرشپ کے فیصلے سے اختلاف کیا اورقومی اسمبلی کے تمام اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے، پانچ میں سےتین ارکان کو […]

.....................................................

تمام جماعتیں پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ نہ کرنے پر متفق، پارلیمنٹ میں نئی قرارداد کیلئے غور

تمام جماعتیں پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ نہ کرنے پر متفق، پارلیمنٹ میں نئی قرارداد کیلئے غور

اسلام آباد (جیوڈیسک) تمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ نہ کرنے پر متفق ہیں ، جے یو آئی کے بعد ایم کیو ایم بھی تحریک واپس لینے پر رضا مند ہو گئی۔ پارلیمنٹ میں نئی قرارداد منظور کرانے کے بعد تحاریک واپس ہونگی جس کے لیے پارلیمانی رہنمائوں کا غور خوص […]

.....................................................

ڈی سیٹ معاملہ حل نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے واک آوٹ

ڈی سیٹ معاملہ حل نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے واک آوٹ

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے اراکین نے ڈی سیٹ کا معاملہ حل نہ ہونے پر قومی اسمبلی سے واک آوٹ کردیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معاملہ حل کرنے پارلیمانی لیڈرز کو چیمبر میں بلالیا۔پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے واک آئوٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ […]

.....................................................

پی ٹی آئی ارکان ایوان میں رہیں گے یا نہیں؟ آج فیصلے کا امکان

پی ٹی آئی ارکان ایوان میں رہیں گے یا نہیں؟ آج فیصلے کا امکان

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی آئی ارکان ایوان میں رہیں گے یا نہیں، قومی اسمبلی میں آج فیصلے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم اور جمعیت علمائے اسلام ف نے تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق تحاریک واپس لینے سے انکار کر دیا، حکومت نے ان تحاریک کی مخالفت کا اعلان […]

.....................................................

پی ٹی آئی میں اختلافات عمران خان نے آج اجلاس بلا لیا

پی ٹی آئی میں اختلافات عمران خان نے آج اجلاس بلا لیا

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں اختیارات کی سردجنگ شروع ہوگئی، شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین کے سبب نظریاتی کارکنان اوررہنما شدیدناراض ہوگئے، بعض اہم رہنماپارٹی امورمیں دلچسپی کا اظہار نہیں کررہے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ پارٹی میں فوری طورپر نئے انتخابات کرائے جائیں تاکہ حق رائے دہی […]

.....................................................

انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر پی ٹی آئی گروپ بندی کا شکار

انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر پی ٹی آئی گروپ بندی کا شکار

اسلام آباد (جیوڈیسک) انکوائری کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار ہوگئی، ایک درجن سے زائد پی ٹی آئی ایم این ایز نے رپورٹ پر قیادت کی طرف انگلی اٹھا دی۔ میدان سیاست میں کل جو حلیف تھے آج وہ حریف بنے نظر آتے ہیں ، انکوائری […]

.....................................................

قومی اسمبلی کا اجلاس: آج پی ٹی آئی ارکان کی قسمت کا فیصلہ ہو گا

قومی اسمبلی کا اجلاس: آج پی ٹی آئی ارکان کی قسمت کا فیصلہ ہو گا

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کااجلاس ایک ماہ 3روز کے وقفے کے بعد آج (پیرکو) اسپیکر کی زیرصدارت ہوگا، قومی اسمبلی آج تحریک انصاف کے ارکان کی قسمت کا فیصلہ کرے گی، پیپلزپارٹی کی جانب سے غیرحاضری پر پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت منسوخ کرنے کی تحریک کی مخالفت کیے جانے کاامکان ہے۔ تفصیلات […]

.....................................................

پی ٹی آئی والے ناک رگڑتے ہوئے اسمبلی میں جائیں، الطاف حسین

پی ٹی آئی والے ناک رگڑتے ہوئے اسمبلی میں جائیں، الطاف حسین

لندن: الطاف حسین کہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد تحریک انصاف والے عمران خان کی قیادت میں ناک رگڑتے ہوئے اسمبلی جائیں۔ لندن سے جاری بیان میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کااسمبلیوں میں واپس آنے کا فیصلہ خوش آیند ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے […]

.....................................................

پی ٹی آئی کا ایم کیو ایم کے خلاف لندن میں مظاہرہ

پی ٹی آئی کا ایم کیو ایم کے خلاف لندن میں مظاہرہ

لندن (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے خلاف لندن میں مظاہرہ کیا ہے جہاں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ متحدہ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے باعث کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ پولیس نے ایم کیو […]

.....................................................

پی ٹی آئی اجلاس، توقعات کے برعکس رپورٹ بھی تسلیم کرنیکا فیصلہ

پی ٹی آئی اجلاس، توقعات کے برعکس رپورٹ بھی تسلیم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ توقعات کے برعکس آنے کے باوجود تسلیم کرنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ تحریک انصاف اسمبلی میں بھرپور کردار کریگی۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں موثر کردار ادا کیا جائیگا۔ آئندہ انتخابات کو صاف شفاف […]

.....................................................

رینجرز اختیارات میں توسیع، پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں قراردار لائیگی

رینجرز اختیارات میں توسیع، پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں قراردار لائیگی

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں رینجر ز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں قرار دار جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہم سمجھتےہیں کہ رینجرزنےکراچی میں امن قائم کرنےمیں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ […]

.....................................................

کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر سندھ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 1300 سے زائد افراد کی ہلاکت پر سندھ حکومت کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جسے سماعت کے […]

.....................................................

کراچی میں اموات پر پی ٹی آئی منگل سے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دے گی

کراچی میں اموات پر پی ٹی آئی منگل سے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دے گی

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات پرسندھ حکومت کی غفلت اور نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق منگل سے پہلے مرحلے میں وزیر اعلی ہاؤس کراچی،دوسرے مرحلے میں پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے دھرنادیاجائے گا، سندھ کی قیادت […]

.....................................................

قومی اسمبلی اجلاس، پی ٹی آئی کا طلال چودھری کی تقریر کیخلاف احتجاج، واک آئوٹ

قومی اسمبلی اجلاس، پی ٹی آئی کا طلال چودھری کی تقریر کیخلاف احتجاج، واک آئوٹ

اسلام آباد (جیوڈیسک) طلال چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں بکاؤ مال بھی ہے اور خریدار بھی، کہتے ہیں ریحام خان خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کر رہی ہیں ، پی ٹی آئی اراکین نے طلال چودھری کی تقریر کیخلاف ایوان میں شدید احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔ […]

.....................................................

پیرس: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات

پیرس: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات

پیرس (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف یورپی ممالک میں انٹرا پارٹی انتخابات سے دھاندلی کے الزامات اور الیکشن کمشن کے ارکان کے باہمی اختلافات کے باعث کے نظریاتی ورکرز کے سربراہ فہد چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اوورسیز چیپٹرز کے اٹلی الیکشن کے متعلق سی آر سی کمیٹی کے ایک ممبر […]

.....................................................

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی نے ضلع کونسل کی 134 نشستیں جیت لیں

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی نے ضلع کونسل کی 134 نشستیں جیت لیں

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل کی کل 978 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف 134 سیٹیں جیت کر سب سے آگے ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک ضلع کونسل کی 462 نشستوں کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے۔ نتائج کے مطابق آزادہ امیدواردوسرے نمبر پر ہیں […]

.....................................................

کے پی کے بلدیاتی الیکشن : پی ٹی آئی 89 سیٹوں کے ساتھ سرفہرست

کے پی کے بلدیاتی الیکشن : پی ٹی آئی 89 سیٹوں کے ساتھ سرفہرست

پشاور (جیوڈیسک) کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی نے 89 سیٹوں کے ساتھ برتری قائم کر لی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو اب تک کے نتائج کے مطابق 89، عوامی نیشنل پارٹی کو 45، مسلم لیگ ن کو 34، جماعت اسلامی کو 37 […]

.....................................................

پی پی 196 ضمنی الیکشن، جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

پی پی 196 ضمنی الیکشن، جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی پی 196 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار رانا جبار کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ جس پر جماعت کے امیر نے تحریک انصاف کے انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی […]

.....................................................

نادرا چودھری نثار کی جاگیر نہیں، رپورٹ پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہے: شیریں مزاری

نادرا چودھری نثار کی جاگیر نہیں، رپورٹ پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہے: شیریں مزاری

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی فوبیا کا شکار ہے۔ نادرا کی رپورٹ آنے کے بعد وزراء کی پریشانیاں سمجھ سکتے ہیں۔ درباری وزراء حکومت کی ڈوبی ہوئی کشتی […]

.....................................................

سلمان اکرم نے سابقہ ٹویٹ میں الیکشن کمیشن پر تنقیدکی تھی، پی ٹی آئی

سلمان اکرم نے سابقہ ٹویٹ میں الیکشن کمیشن پر تنقیدکی تھی، پی ٹی آئی

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف میڈیا سیل کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے سابقہ ٹویٹ میں الیکشن کمیشن پر تنقید کی تھی، اب دفاع کیسے کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی میڈیا سیل اسلام آباد نےالیکشن کمیشن کے وکیل اکرم راجہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن 2013 کے بعد […]

.....................................................