وہاڑی (جیو ڈیسک)تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری کی اپیل پر تحریک منہاج القرآن کے ملک بھر میں الیکشن کیخلاف احتجاجی دھرنے شروع ہو گئے۔وہاڑی میں الیکشن 2013 کی پولنگ شروع ہوتے ہی وہاڑی میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ میں کارکنان کی آمد شروع ہو گئی۔
۔شرکا الیکشن کا بائیکا ٹ کر کے طاہر القادری کی کال پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ملتان روڈ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے سامنے پہنچ گئے۔رحیم یار خان میں ریسکیو روڈ پر عوامی تحریک کے کارکنان نے احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے۔
جس میں خواتین اور بچے بھی انتخابی عمل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔دھرنے میں شامل عوامی تحریک کے کارکنان کا کہنا ہے کہ موجودہ کرپٹ صورتحال میں شفاف انتخابی عمل ہونا ممکن نہیں۔