کوٹلہ ارب علی خاں : نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت نے بتایا کہ گیسٹرو انٹرائٹس کو سادہ زبان میں ”گیسٹرو” کہا جاتاہے۔ گیسٹرو زیادہ تر بچوں میں پایا جاتاہے۔ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر طاہر بشیر کی خصوصی ہدایات پر تمام ہسپتالوں میں گیسٹرو سے بچائو اور آگاہی کے کائونٹر بنا دیے گئے ہیں۔
گیسٹرو کے مریض آنتوں کی سوزش میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ گیسٹرو چھوٹے بچوں، بوڑھوں،دل اور گردے کے مریضوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ گیسٹرو پھیلنے کی وجوہات میں گرمی کے علاوہ آلودہ پانی، ناقص صفائی ، مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت اور سڑکوں پر کٹے ہوئے پھل سر فہرست ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گیسٹرو کی صورت میں مریض کو قے اور دست آنے سے پانی اور نمکیات کی شدید کمی ہوجاتی ہے اور اس کا جسم نڈھال ہوجاتا ہے۔
گیسٹرو میں مبتلا بیشتر مریضوں کے گردے متاثر ہوجاتے ہیں۔ گیسٹرو سے بچاوکیلئے کھانے سے قبل اور واش روم استعمال کرنے کے بعد صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور پانی کو ہمیشہ ابال کر جراثیم سے پاک کرلیں۔ گیسٹرو کی صورت میں