طاہرالقادری کا انقلاب چوہدریوں کی کشتی میں سوار ہے، پرویز رشید

 Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا انقلاب چودھریوں کی کشتی میں سوار ہے اور اس کے ملاح شیخ رشید ہیں، اس کشتی کے نصیب میں ڈوبنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کینیڈین بازیگری کا آئین وقانون اور جمہوریت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے تحفظ پاکستان بل کی منظوری سے ثابت ہوگیا کہ پوری قوم اور پارلیمنٹ ملکی تحفظ اور سلامتی کے ایشوز پر متفق ہے۔

انھوں نے کہا کہ 14 اگست کو احتجاجی مارچ یوم آزادی کے روح کے منافی ہوگا۔ اسمبلیوں سے استعفیٰ پارلیمانی سیاست سے بھاگنے کے مترادف ہو گا۔