طاہر سجاد کاظمی زنجانی کی غیر موجودگی میں گیس و بجلی کے کنیکشن کاٹنا قابل مذمت ہے

مصطفی آباد/للیانی: سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی کی غیر موجودگی میں گیس و بجلی کے کنیکشن کاٹنا قابل مذمت ہے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مریدین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

گیس و بجلی کے کنیکشن حاصل کرنے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے کاروائی سمجھ سے بالا تر ہے، صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ سوئی گیس و ایف آئی اے کے عملہ نے پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی کے آستانہ پر گیس و بجلی کے لگائے گئے کنیکشن ان کی غیر موجودگی میں اتار لئے۔

مریدین سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے کے بعد سوئی گیس کا کنیکنش ڈیڑھ ماہ قبل محکمہ کا عملہ آکر لگا گیا تھا۔ گیس کنیکشن لگانا عام آدمی کے تو بس کی بات ہی نہیں۔

پیر صاحب کی غیر موجودگی میں کاروائی سمجھ سے بالا تر ہے۔ جس کی وجہ سے مریدین میں سخت تشویش و بے چینی پائی جاتی ہے، اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے واقع کی شفاف انکواری کروا کر ملوث افراد کو بے نقاب کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔