اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات کے لیے حکومتی وفد ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس پہنچ گیا جہاں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس وفاقی وزرا اور پنجاب و سندھ کے گورنر بھی شامل تھے۔
اجلاس میں ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبات پر تفصیلی مشاورت کی گئی جس کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور گورنر پنجاب چوہدری سرور پر مشتمل دو رکنی حکومتی وفد ڈاکٹر طاہرالقادری سے مذاکرات کے لیے ان کے کنٹینر میں پہنچ گیا جہاں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے حکومتی وفد کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر عوامی تحریک کی جانب سے کارکنان کو نعرے بازی کرنے سے بھی روک دیا گیا۔