گوجرانوالہ (جیوڈیسک)منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج گوجرانوالہ سے انقلاب مارچ کے سلسلے کا آغاز کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے مختلف شہروں میں انقلاب مارچ کے عنوان سے جلسے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے کا پہلا جلسہ آج گوجرانوالہ میں ہو رہا ہے۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے چھ شہروں میں مرحلہ وار انقلاب مارچ کے جلسے ہوں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری خصوصی سیکیورٹی کے ساتھ لاہور سے گوجرنوالہ جائیں گے۔