طاہر القادری کو 35 کروڑ روپے کے انکم ٹیکس کا نوٹس جاری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو 35 کروڑ روپے کے انکم ٹیکس کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طاہر القادری کے گزشتہ 3 سال کے اثاثے دیکھ کر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ رات طاہر القادری کو نوٹس بھجوایا گیا ہے۔