لاہور (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے ہمراہ جانے والے شخص کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر ہی روک لیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔
کہ لاہور ائر پورٹ پر طاہر القادری کے ہمراہ جانے والے احمد بصیر نامی شخص کو ایف آئی اے اور اے ایس ایف نے روک رکھا ہے جبکہ کچھ تصاویر میں طاہرالقادری بھی اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ نظر آرہے ہیں جس میں ان کے گرد بھی اے ایس ایف کے اہلکار نظر آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق طاہرالقادری کے ہمراہ جانے والے احمد بصیر کے پاس کینیڈا کے پاسپورٹ کے علاوہ کوئی پاکستانی شناخت اور کوائف موجود نہیں تھے۔ تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ احمد بصیر کا لاہور ایئرپرٹ پر انٹری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
ایف آئی اے حکام نے کاغذات طلب کیے تو موصوف نے بتایا کہ بیگ میں ہیں،، تاہم پھر بتایا کہ وہ تو پاکستان آتے ہوئے کراچی ائر پورٹ پر اترے تھے۔ علامہ طاہر القادری کو ایئرپورٹ پر چھوڑنے آئے افراد اور صدر عوامی تحریک رحیق عباسی احمد بصیر کو اپنے ہمراہ واپس لے گئے۔ اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے بتایا تھا کہ علامہ طاہر القادری دورے پر اکیلے ہیں جا رہے ہیں۔