لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست پرہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھا اور درخواست خارج کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے روبرو ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست کے ناقابلِ سماعت ہونے کے بارے میں ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھا اور قرار دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔ درخواست ایک شہری احمد علی نے دائر کی تھی۔