طاہرالقادری کیخلاف ٹیکس چوری اورمنی لانڈرنگ کی تحقیقات تیز

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے خلاف ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کو مزید تیز کر دیا۔

الیکشن کمیشن اورایف بی آرسے ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔ طاہر القادری اور منہاج القرآن کے اثاثوں کی کافی حد تک تفصیلات اکٹھی کرلی گئیں۔

اتوار کو ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے علامہ طاہر القادری کے خلاف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں جبکہ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے بھی طاہر القادری کے گوشواروں اور ٹیکس سے متعلق ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طاہر القادری اور منہاج القرآن کے اثاثوں کی تفصیلات ملنے کے بعدایف آئی اے تمام ریکارڈ کا تجزیہ کرے گی اور ان کے اکائونٹس میں آنے والی رقوم کے ذرائع کوبھی چیک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد طاہر القادری کے خلاف کارروائی کے لیے پہلے انھیں تحریری سوالنامہ بھجوائے گا جس کے بعد جوابات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔