اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے براستہ لندن اور دبئی سے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے۔
ان کے طیارے کی اسلام آباد بینظیر ائیر پورٹ پر آمد کا ٹائم ساڑھے آٹھ بجے تھا۔ غیر ملکی ائیر لائن کا طیارہ کافی دیر تک اسلام آباد کی حدود میں محو پرواز رہا تاہم اس کا رُخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔
غیر ملکی ائیر لائن کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ساڑھے 9 بجے کے قریب لینڈ ہوا. پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد پر لاہور ائیر پورٹ کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے موبائل جمیرز لگا دیئے گئے ہیں۔
اس وقت لاہور ائیر پورٹ پر بلٹ پروف گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے جس کے ذریعے انھیں ماڈل ٹائون میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچایا جا سکتا ہے۔ ماڈل ٹائون میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائشگاہ کے قریب ہیلی پیڈ بھی بنا دیا گیا ہے۔ ایلیٹ فورس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔