طاہر القادری کی گرفتاری کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار خورشید عالم نے موقف اختیار کیا کہ کینیڈین شہری طاہرالقادری جس دن سے پاکستان آئے ہیں، ملک میں انتشار پھیلا رکھا ہے اور قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ داتا دربار پولیس ان کی مدعیت میں طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کر چکی ہے مگر عوام کو بغاوت پر اکسانے والے غیر ملکی کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی اور نہ پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ابھی تک اسے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو طاہرالقادری کے خلاف درج مقدمہ میں گرفتار کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کی طرف سے عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے پٹیشن کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیا۔ عدالت کی جانب سے گیارہ اگست کو کیس کی سماعت کی جائے گی۔