طاہر القادری کی گرفتاری سے امن و امان کی صورتحال مزید بگڑ جائیگی: منظور وٹو

Manzoor Ahmad Wattoo

Manzoor Ahmad Wattoo

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے ڈاکٹر طاہر القادری کی گرفتاری کے حکومتی فیصلے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صوبہ پنجاب میں عمومی طور پر اور لاہور میں خاص طور پر امن عامہ کی صورتحال مزید بگڑ جائیگی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر فوراً نظرثانی کرے۔ حکومت طاقت کے استعمال کی بجائے سیاسی حکمت عملی سے صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا عوامی تحریک کے کارکنوں کو یوم شہداء میں شرکت سے روکنا تنگ نظر پالیسی کا مظہر ہے جس کی وجہ سے صوبے میں شدید ردعمل ہو سکتا ہے۔

محاذ آرائی کی پالیسی سیاسی نظام کیلئے اسوقت سودمند ثابت نہیں ہو گی جبکہ ملک کے باقی تمام سیاسی قائدین جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔