طاہر القادری کے بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں ڈالرز کی بے ضابطگیاں ہیں، پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید کے دھماکا خیز انکشافات، طاہرالقادری کے بینک اکاونٹس میں کروڑوں ڈالرز کی بے ضابطگیوں کا الزام، کہتے ہیں۔ قادری صاحب نے اپنی تشہیر پر جو رقوم خرچ کیں، اس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ طاہرالقادری کے مالی حسابات میں بدعنوانی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق سوال پر وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت دیکھے گی عمران خان کس نیت سے اسلام آباد آتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے واضح کہا کہ حکومت جو فیصلہ کرتی ہے، فوج اس پر عمل درآمد کرتی ہے، انہوں نے مڈٹرم انتخابات کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔