طاہرالقادری، چوہدری برادران اور شیخ رشید کی لاہور میں ملاقات

Meeting

Meeting

لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم تیار رہے، عید کے بعد انقلابی لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

چوہدری پرویز الہی کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹائون کو ایک ماہ پورا ہونے پر ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی مذاکرات کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پہنچے۔

تقریبا ًساڑھے تین گھنٹے کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو مہنگائی ، بے روز گاری اور بدامنی سے چھٹکارہ دلانے کا وقت آگیا ہے، عید کے بعد انقلابی لانگ مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان سے بھی معاملات طے پا جائیں گے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

اور نہ کوئی بڑا ملزم گرفتار کیا گیا ہے، حکومتی رویے کے خلاف جمعرات کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ کو ایشو نہ بنایا جائے۔