طاہر القادری کا چودھری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ

Tahir ul Qadri, Chaudhry Shujaat,

Tahir ul Qadri, Chaudhry Shujaat,

لاہور (جیوڈیسک) طاہر القادری نے چودھری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مل کر ساتھ چلیں گے اور دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے چودھری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے چودھری شجاعت سے کہا کہ وہ انہیں ساتھ لے کر چلیں گے، ان کے آپس میں کوئی اختلافات نہیں، حکومت کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، مستقبل میں جو بھی فیصلے کریں گے، وہ ساتھیوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے، آئندہ بھی مل کر ساتھ چلیں گے۔

دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت گرنے والی ہے ، حکومت اپنےہی بوجھ سے گر جائے گی ، انہوں نے کہا کہ وہ ڈیل پر مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں ، جلسے ابھی ہو رہے ہیں سردیوں میں کم ہوں گے۔