لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیرِ قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ چوہدری برادران ہمیشہ ہر سازشی کے ساتھ ہوتے ہیں، لانگ مارچ اور انقلاب کی باتیں کرنے والے جلد انجام کو پہنچ جائیں گے۔
طاہر القادری اور چوہدری برادران کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ مولانا کا ملکی سیاست میں کوئی کردار تھا اور نہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران نے انتخابات میں شرمناک شکست سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا، اقتدار کا جھانسا دے کر کوئی بھی چوہدری برادران کو اپنے ساتھ ملا سکتا ہے۔