اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ تحریک انصاف نے طاہر القادری سے ڈیڈلائن میں توسیع کی اپیل کی ہے۔
عمران خان نے اپنے وفد کو طاہر القادری کے پاس گزارش کرنے بھیجا ہے کہ، جہاں اتناانتظار کیا ہے تھوڑا اور کرلیں،انھوں نے کہا کہ ہم طاہر القادری سے ڈیڈلائن میں توسیع کی اپیل کرنے آئے ہیں۔
انھوں نے یہ جمعہ کی شب پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے انکے کنٹینر میں ملاقات کے بعد دھرنے دینے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ، علامہ ناصر عباس جعفری، رحقیق عباسی اور دیگر بھی رہنما بھی موجود تھے۔
شاہ محمود نے کہا کہ ہماری منزل نوازشریف کااستعفیٰ ہے، منزل ایک ہے، ارادہ ایک ہے، مصلحت سےکام لیں اور حکمت عملی سوچیں، منزل ایک ہے طریقہ کار میں فرق ہو سکتا ہے، ہم اپنی گزارش لیکر آئے ہیں۔
فیصلہ آپ کا ہو گا،عوامی تحریک کاحقیقی ایف آئی آر کا مطالبہ تحریک انصاف بھی کررہی ہے، وزیر اعظم نے آج قومی اسمبلی میں اپنا موقف تبدیل کیا ہے، جو جماعتیں وزیر اعظم کا ساتھ دے رہی ہیں وہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں، وزیر اعظم کا ساتھ دینے والے دیکھیں کہ انکو پاکستان کا مفاد عزیز نہیں۔