اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے مناظرے کے لئے علامہ طاہر اشرفی ہی کافی ہیں۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری انقلاب کا پتھر چوم کر اپنے اصل کام مناظرے پر آ چکے ہیں، ان سے مناظرے کے لئے علامہ طاہر اشرفی ہی کافی ہیں، مناظرہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کرنے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر بندیوں کے باعث عمران خان کے لئے جمہوریت موجود ہے، عمران خان کو نظر بند نہیں کیا جائے گا، عمران خان 14 اگست والے روز لانگ مارچ کرنے کے اگلے روز لندن چلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز طاہر القادری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو کھلے مناظرے کا چیلنج کیا تھا۔